Tag: تھری ایڈیٹس

  • تصاویر: تھری ایڈیٹس کا ’ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن چکا ہے‘

    تصاویر: تھری ایڈیٹس کا ’ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن چکا ہے‘

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ’ملی لیٹر‘ کا کردار نبھانے والے فنکار کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

    سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی تھے جسے ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    تھری ایڈیٹس عامر خان کے کردار رینچو اور ان کے بہترین دوستوں فرحان (آر مدھون) اور راجو (شرمن جوشی) کے گرد گھومتی ہے۔ کرینہ کپور خان، بومن ایرانی، اومی ویدیا، مونا سنگھ، اور دیگر اہم کردار اس فلم میں شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    فلم میں تین دوستوں کی زندگی اور ان کے جذبات کو بڑے اچھے انداز میں دکھایا گیا جبکہ ایجوکیشن سسٹم میں اسٹوڈنٹس کے اوپر موجود پریشر کو بھی بیان کیا گیا۔

    جہاں فلم میں بڑے سپر اسٹارز کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں ’ملی لیٹر‘ نامی کا کردار نبھانے والے کم عمر اداکار کو بھی تھری ایڈیٹس کے فینز کو یقیناً یاد ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    کالج کے ہاسٹل میں مقیم طالبعلموں کے کام کرنے والے  کا کردار ’ملی لیٹر‘ نے نبھایا تھا جسکے فلم میں سین کم ضرور تھے لیکن کردار کو فلم بین بھولے نہ بھلا پائے تاہم اب کئی سالوں بعد ملی لیٹر کا کردار ادا کرنے والے اداکار راہول کمار نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

    راہول کمار اب بھی اداکاری سے وابستہ ہیں، انسٹاگرام پر 16 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے  راہول کمار بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    فلم میں ایک  سین شامل کیا گیا تھا جب فرحان (آر مادھون) اور راجو (شرمن جوشی) کچھ سال بعد رینچو(عامر خان) سے ملتے ہیں تو ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا نظر آتا ہے اور وہ لڑکا کہتا ہے کہ ’مجھے پہچانا، کیسے  پہچانو گے، ملی لیٹر اب سینٹی میٹر جو بن چکا ہے‘۔

    اب راہول کمار کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین یہی کہہ رہیں ہیں کہ ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن گیا ہے۔

  • تھری ایڈیٹس میں کام کرنے کے بعد دوست مجھے بُرا بھلا کہتے تھے، علی فضل

    تھری ایڈیٹس میں کام کرنے کے بعد دوست مجھے بُرا بھلا کہتے تھے، علی فضل

    فلم تھری ایڈیٹس میں اہم کردار ادا کرنے والی بالی وڈ اداکار علی فضل نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کے بعد ان کے دوست انھیں گالیاں بکا کرتے تھے۔

    ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے بتایا کیا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی نے انھیں تھیٹر پرفارمنس کے دوران دیکھا تھا اور فلم کے لیے بلایا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے آڈیشن کے لیے کال موصول ہوئی۔ میں وہ شرٹ پہن کر گیا تھا جسے میں ہفتے کے 4 دن پہنا کرتا تھا۔ جب مجھے فلم کے لیے کاسٹ کرلیا گیا تو بتایا گیا کہ ہمیں وہی شرٹ چاہیے جس میں آپ نے آڈیشن دیا تھا، لہٰذا اسے ساتھ لے کر آئیں۔

    تھری ایڈیٹس کے گانے کے سین کو یاد کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ مجھے اپنے کردار میں گانے ’گیو می سم سنشائن‘ کے لیے گٹار بجانا پڑا۔ میں نے فلم کے لیے گٹار بجانا سیکھا تھا اور میں کافی اچھا گٹار بجالیتا تھا۔

    علی فضل کے مبطابق ان کے تمام موسیقار دوستوں نے اس کے بعد سالوں تک انھیں گالیاں دیں کیونکہ سیٹ پر میں کافی خوبصورتی سے گٹار بجا رہا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران راجو سر آئے اور مجھے کہا کہ ’بیٹا گٹار کو مت دیکھو‘، اس کے بعد عامر خان آئے اور انھوں نے کہا کہ کامن کوڈز بجاؤ۔

    فلم ’فکرے‘ کے اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ اس دوران صحیح کورڈز پر توجہ دیے بغیر گٹار بجارہے تھے، جس کی وجہ سےان کے موسیقار دوست ناراض ہوگئے تھے۔

    فضل نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے آڈیشن میں پہنی گئی شرٹ 40 روپے میں خریدی تھی، وہ بھی خودکشی کے سین کے دوران پھٹ گئی تھی۔

    اداکار نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم نے بعد میں ان کی شرٹ کو اچھی طرح سلائی کر کے انھیں واپس کر دیا تھا جبکہ ڈائریکٹر نے انھیں ایک جیکٹ بھی تحفے میں دی تھی۔

  • عامر خان کی مشہور فلم کی وجہ سے کیارا کو ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت ملی

    عامر خان کی مشہور فلم کی وجہ سے کیارا کو ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت ملی

    کیارا ایڈوانی کو ان کے والد نے صرف عامر خان کی مشہور زمانہ فلم تھری ایڈیٹس کی وجہ سے ایکٹنگ کیریئر اپنانے کی اجازت دی، اس بات کا انکشاف اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ فلم تھری ایڈیٹس نے ان کی فیملی پر گہر اثر ڈالا، فلم دیکھنے کے بعد ان کے والد اس بات پر راضی ہوگئے کہ انھیں ایکٹنگ میں اپنا کیریئر بنانے کی اجازت دی جائے جب کہ انھیں بھی اداکاری کی طرف آنے کے لیے مزید تقویت ملی۔

    کیارا نے بتایا کہ تھری ایڈیٹس دیکھنے سے قبل ان کے والد ہمشہ چاہتے تھے کہ میں پڑھائی کی طرف توجہ دوں لیکن میں ہمیشہ سے اس شعبے میں قسمت آزمانا چاہتی تھی۔

    دوسرے فکرمند والدین کی طرح میرے والد بھی مجھے اداکاری کا شعبہ اپنانے سے منع کرتے تھے کیوں کہ وہ انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے تھے، مگر میں ان سے یہ ہی کہتی تھی کہ نہیں ڈیڈ میں یہی کام کرنا چاہتی ہوں۔

    تاہم تھری ایڈیٹس جیسی فیملی فلم دیکھے کے بعد والد کو احساس ہوا کہ بچوں کو وہی کرنے دینا چاہیے جو وہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انھیں اپنے ماضی کو دیکھ کر کسی قسم کا پچھتاوا نہ ہو کہ من چاہے کام کے لیے کوشش بھی نہ کرسکے۔

    کیارا ایڈوانی کی حال ہی میں ستیا پریم کی کتھا ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ کارتک آریان کے مدمقابل نظر آرہی ہیں۔

  • ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل کب آئے گا؟ کرینہ کپور نے اشارہ دیدیا

    ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل کب آئے گا؟ کرینہ کپور نے اشارہ دیدیا

    بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور نے 2009 کی مقبول فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک دلچسپ  ویڈیو شیئر کی ہے۔

    اداکارہ کرینہ کپور نے ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں ایڈیٹس کے ایک مٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنائے جانے پر اپنے شک کا اظہار کیا ہے تاہم انہیں بھی نہیں علم کہ سیکوئل بنا رہے ہیں یا نہیں۔

    اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ایک پریس کانفرنس سے عامر خان، شرمن جوشی اور ارمان دھون کی تصویر سامنے آنے کے بعد اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے علم میں لائے بغیر فلم کا سیکوئل کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ جب میں چھٹیوں پر تھیتب لگتا ہے انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے حامی بھردی، مجھے پتا چلا ہے جب میں چھٹیوں پر تھی تو یہ تینوں کچھ کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ سیکوئل بنانے والے ہیں لیکن میرے بغیر یہ کیسے ممکن ہے، میں یقین نہیں کرسکتی یہ میرے بغیر کیسے کرسکتے ہیں؟ اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر وائرس(نومن ایرانی) کو بھی ٹیگ کیا اور پوچھا کہ یہ بات آپ سے بھی خفیہ رکھی گئی ہے؟۔

    واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

    راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کی کالج لائف کے گرد گھومتی ہے جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔

  • بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع، عامر خان کا کردار کون نبھائے گا؟

    بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع، عامر خان کا کردار کون نبھائے گا؟

    ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع ہوگیا، فلم کی ریلیز آیندہ دو برس میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی انڈسٹری کے ممتاز ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے تھری ایڈیٹس کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے، البتہ کاسٹ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ تھری ایڈیٹس میں عامر خان، مادھون، شرمن جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اسکریٹ اور ہدایت کاری کے فرائض راج کمار ہیرانی نے نبھائے، جب کہ فلم کو ونو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا۔

    گو اس فلم کو ریلیز ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے، مگر اس کی دیوانگی اب بھی قائم ہے اور اس کے کردار اور کہانی آج بھی شایقین میں بہت مقبول ہے، جس کے پیش نظر اس کے سیکوئیل کا ڈول ڈالا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تھری ایڈیٹس اپنے زمانے کی بلاک بسٹر فلم تھی، یہ پہلی فلم تھی، جس نے 200 کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کیا۔ یہ ریکارڈ کئی برس شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس نے توڑا۔

    یہ امر بھی دل چسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ تھری ایڈیٹس میں عامر خان کا رول پہلے شاہ رخ خان ہی کو آفر کیا گیا تھا۔

    تھری ایڈیٹس نے چینی باکس آف پر بھی حیران کن کامیابی حاصل کی اور عامر خان کو چین میں ہر دل عزیز اسٹار بنا دیا۔

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی فلم ’’سنجو‘‘ جولائی کے آخر میں ریلیز ہوگی، جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم زبرست بزنس کرے گی۔


    عامر خان “ٹھگز آف ہندوستان” میں‌ ایک بے ایمان شخص کا کردار نبھائیں‌ گے