Tag: تھری ڈی

  • ایسا لیپ ٹاپ جو گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرسکے گا

    ایسا لیپ ٹاپ جو گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرسکے گا

    معروف کمپنی ایسر نے گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا، اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا اعلان سنہ 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا۔

    یہ مختلف اقسام کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز پر مشتمل ہے۔

    ان فیچرز میں ایک خاص اسٹیریو کیمرا قابل ذکر ہے جس میں ایسے 2 سنسرز موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں اور سر کو ٹریک کرتے ہیں، ایک آپٹیکل لینس آنکھوں کے سامنے 2 معمولی مختلف تصاویر کو پیش کرتا ہے جبکہ رینڈرنگ سافٹ ویئر آپ کی حرکت کے ساتھ ریئل ٹائم میں تھری ڈی امیجز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق صارفین اس لیپ ٹاپ پر تھری ڈی پراجیکٹس جیسے تھری ڈی پرنٹنگ، آرکیٹکچر یا اینی میشن کو دیکھ سکیں گے۔

    ایسر کی جانب سے چند ٹول جیسے اسپیٹل لیبز ماڈل ویورز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ مختلف ایپس سے تھری ڈی فائلز کو امپورٹ کرسکیں گے۔

    اسی طرح ڈویلپرز کے ساتھ مل کر بھی مزید ٹولز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ایک اسپیٹل لیبز گو ایپ بھی فراہم کی جائے گی جو 2 ڈی مواد جیسے ویڈیوز، گیمز، سادہ گیمز اور دیگر کو اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی میں تبدیل کرے گی۔

    اس سے ہٹ کر لیپ ٹاپ میں انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم (جس کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے) اور 2 ٹی بی اسٹوریج جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔ اسی طرح 15.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگا۔

    یہ لیپ ٹاپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دسمبر 2021 میں 3599 یورو (7 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

  • تھری ڈی آرٹ کے ذریعہ گاڑی کی ہوبہو نقل تخلیق

    تھری ڈی آرٹ کے ذریعہ گاڑی کی ہوبہو نقل تخلیق

    معروف آٹو کمپنی نسان نے اپنے نئے ماڈل کاشکائی کے لانچ کے موقع پر خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے گاڑی کی تھری ڈی پینٹنگ بھی تخلیق کروا ڈالی۔

    مشہور فرانسیسی تھری ڈی آرٹسٹ گریس ڈو پریز کی ٹیم نے یہ کام بخوبی سر انجام دیا۔ گریس کی ٹیم نے تھری ڈی آرٹ کے ذریعہ نئے ماڈل کی ہوبہو نقل تخلیق کر ڈالی۔

    6

    10

    8

    2

    9

    واضح رہے کہ تھری ڈی پینٹنگ ہوا میں پلاسٹک کے ذریعہ کسی چیز کو تخلیق کرنے کو کہا جاتا ہے۔

    3

    4

    7

    1

    گریس کے مطابق وہ پچھلے چند سالوں سے تھری ڈی آرٹ تخلیق کر رہی ہیں لیکن یہ کام ان کا اب تک کا سب سے پسندیدہ کام تھا۔

  • تھری ڈی دل نے مریضہ کی زندگی بچا لی

    تھری ڈی دل نے مریضہ کی زندگی بچا لی

    چین: ماہرین کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال اب مشکل آپریشنز کو بھی آسان بنارہا ہے ۔

    ایسا انوکھا آپریشن شنگھائی میں ہوا، جہاں ڈاکٹروں نے دل کے تھری ڈی ماڈل کی مدد سے ستتر سالہ مریضہ کا کامیاب آپریشن کر ڈالا۔

    چین کے شہر شنگھائی کے اسپتال میں ستتر سالہ مریضہ کو دل کی تبدیلی کے لئے داخل کیا گیا، آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے مریضہ کے دل کا تھری ڈی ماڈل تیار کیا گیا۔

    جس نے آپریشن کی تیاری میں ڈاکٹروں کو بہت مدد فراہم کی اور انہوں نے ایک گھنٹے کا کامیاب آپریشن کرکے مریضہ کی جان بچالی۔

  • تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں اوزار کی تیاری

    تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں اوزار کی تیاری

    نیویارک : تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خلاء میں پہلا تھری ڈی اوزار تیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن کے کمانڈر بیری ولمور نے ناسا سے ایک پانا بھیجنے کی درخواست کی تھی لیکن ان کی اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں کافی عرصہ درکار تھا۔

    اس دوران تھری ڈی پرنٹر بنانے والی کمپنی نے اس پانے کی ایک تصویر بنا کر اسے خلائی اسٹیشن ای میل کے ذریعے روانہ کردیا، تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے زمین سے بھیجی گئی ہدایات کا استعمال کرتے ہوئے ولمور نے خلاء کا پہلا تھری ڈی اوزار تیار کر لیا ہے۔

  • ہالی وڈ تھری ڈی انیمیٹڈ فلم دی باکس ٹرولز کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ تھری ڈی انیمیٹڈ فلم دی باکس ٹرولز کا ٹریلر ریلیز

    سنیما گھروں میں ہنسی کا طوفان لئے آرہئ ہے ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی انیمٹڈ فلم دی باکس ٹرولز۔ جس کا کامیڈی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم” دی باکس ٹرولز کے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔

    ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی باکس ٹرولز بچوں کے ہئیر بی مونسٹرز ناو ل سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس نے زیرِ زمین ایک غار میں اپنے انوکھے دوست بنا رکھے ہیں۔

    لڑکا اپنے ان دوستوں کو دشمنوں سے بچانے کیلئے کیسے کیسے حربے استعمال کرتا ہے ،یہ دیکھنے کیلئے آپ کو چھبیس ستمبر کاانتظار کرنا ہوگا