Tag: تھری ڈی پرنٹر

  • دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا پل

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا پل

    گزشتہ روز ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک روبوٹ نے فیتہ کاٹ کر دنیا کے سب سے پہلے، تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یہ پل پیدل چلنے والوں کےلیے بنایا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 40 فٹ ہے جبکہ یہ چھ ٹن وزنی ہے۔

    ایمسٹرڈیم کے وسط میں ایک چھوٹی سی نہر پر بنائے گئے اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    پل کا افتتاح کرنے کےلیے ملکہ میکسیما نے بٹن دباکر ایک روبوٹ بازو (روبوٹک آرم) کو متحرک کیا جس نے دو قینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کر پل کو عوام کےلیے کھول دیا۔

    یہ پل ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

    اس نئی ٹیکنالوجی سے تھری ڈی پرنٹنگ میں فولاد جیسے سخت مادوں کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ کرنے والے روبوٹس بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

    پل تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد صرف صنعتی معیار کی چیزیں کم خرچ بنانا ہی نہیں بلکہ ماہرینِ تعمیرات کو بھی اس قابل بنانا ہے کہ وہ اچھوتے انداز میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکیں۔

  • باپ بیٹے نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے لیمبورگینی بنا ڈالی

    باپ بیٹے نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے لیمبورگینی بنا ڈالی

    واشنگٹن: امریکا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے لیمبورگینی بنا ڈالی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں باپ بیٹے نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے لگژری کار لیمبورگینی بنائی ہے جس کی مالیت 4 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔

    اسٹیرلنگ بیکس اور ان کے 11 سالہ بیٹے زیندر ایک سال سے اطالوی سپر کار کے ماڈل پر کام کررہے ہیں جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    ایک روز اسٹیرلنگ سے ان کے بیٹے زیندر نے کہا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ ہم تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے لیمبورگینی بنائیں۔

    اسٹیرلنگ نے بیٹے کی خواہش پر اپنی مہارت سے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کا آغاز کیا۔

    اس گاڑی کو مکمل طور پر لیمبورگینی نہیں کہا جاسکتا لیکن اس میں لیمبورگینی کے کچھ مستند حصے استعمال کیے گئے ہیں جو اس گاڑی میں زیادہ تر استعمال ہوتے ہیں۔

    باپ بیٹے اپنی تیار کردہ گاڑی میں ٹیسٹ ڈرائیور پر بھی گئے، اسٹیرلنگ کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اسکول میں لیمبورگینی بھیجیں تاکہ ان کا بیٹا بچوں کو اس بارے میں بتاسکیں۔