Tag: تھر پارکر

  • تھرکےعوام کو ملنے والی گندم کی بوریوں میں مٹی نکلی

    تھرکےعوام کو ملنے والی گندم کی بوریوں میں مٹی نکلی

    تھر پارکر:حکومت سندھ کی جانب سے تھر کے عوام کو پہنچائی جانے والی گندم کی بوریوں سےگندم کی جگہ مٹی نکلی .حکومت سندھ کی بے حسی پر ایک اور سوالیہ نشان بن گیا۔

    مٹھی میں حکومت سندھ نے تو بھیجی گندم کی بوریاں تھیں۔ لیکن بوریوں میں گندم نہیں بلکہ مٹی کی اطلاع ملی ۔بوریوں میں مٹی کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ریلیف انسپکٹر جج میاں فیاض ربانی اور جو ڈیشل مجسٹریٹ نے گندم کے سرکاری گودام پر چھا پہ مارا۔

    انہوں نے گندم کی خراب بوریاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گند م کے گودام میں رکھی ہوئی چار ہزارآٹھ سو پچانوے بوریوں میں دو سو بانوے بوریوں میں خراب گندم تھا۔

  • پاک فوج کی تھرکےقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

    پاک فوج کی تھرکےقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

    تھرپارکار: پاک فوج کی تھر کے قحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جھانجر،اسلام کوٹ سمیت دوردراز علاقوں میں متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تھر کے قحط زدہ علاقوں میں متاثرین میں تیرہ ٹن راشن تقسیم کردیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے تھر کے متاثرہ علاقوں کے دور دراز حصوں میں راشن کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق چھاچھرو ، خنصر، ڈپلو اور دھنائی میں پاک فوج کے قائم کئے گئے چار میڈیکل کیمپوں میں ڈیڑھ ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

  • تھر میں لوگ بھوک سے مرنے لگے، فوج امداد کو پہنچ گئی

    تھر میں لوگ بھوک سے مرنے لگے، فوج امداد کو پہنچ گئی

    تھر: سندھ کا انتہائی غریب اور افلاس زدہ علا قہ ایک بار پھر بھوک اوربدحالی کی تصویربنا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود لوگ مرنے لگے۔ تھر کی مخدوش صورت حال پر فوج کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھرپارکرجہاں بھوک اوربدحالی کی تصویربنا ہوا ہے اوربیماری و بھوک سے بچے بوڑھے مررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں جو ناکافی ہیں اسی لئے پاک فوج کی 4کمپنیاں تھر کے باشندوں کی امداد کے لئے روانہ کردی گئیں ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سےدوردراز علاقوں تک امداد پہنچائے جائے گی۔

    تھر میں غذائی قلت اور مناسب علاج معالجے کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نواحی گاؤں چارنور میں ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بتیس ہو گئی۔ تھر کی ریت پر زندگی کو سسکنے، بلکنے اور دم توڑنے کے سیکڑوں بہانے میسر حکومت سندھ مؤثر اقدات کے بجائے دعوؤں تک ہی محدود ہے۔

    تھر کی زندگی ہوگئی بوجھل اور دن بھر کی مشقت کے باوجود بمشکل ایک وقت کی روٹی اپنے پیاروں کو کھلانا تھر والوں کے لئے روز کامعمول بن گیا۔ تھر میں پینے کا صاف پانی بھی نایاب اورحال تو یہ ہے کہ بیمار پڑ جانے پر دوا کا ملنا بھی ہوجاتا ہے دشوار۔

    تھرپارکر دنیا سے الگ تھلگ کوئی علاقہ نہیں۔ یہ صوبۂ سندھ کا ضلع ہے۔ اس کے باوجود انسان اور جانور بھوک اور پیاس کی وجہ سے یکساں طور پرموت کی زد پر ہیں۔ تھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی اوسی حیدر آباد میجر جنرل عبدالعزیز نے چھا چھرو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں اشیاء خوردنوش سی او ڈی کراچی سے روانہ کردی گئی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے پہلے سے موجود چار جگہوں پر راشن کی تقسیم جاری ہے۔

  • تھرپارکر :احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    تھرپارکر :احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    تھر پارکر: احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے غریبوں کی مددکرنے کی روایت کوبرقرارکھا، ٹرسٹ نےتھرپارکرمیں فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے غریب اورنادارلوگوں میں مفت ادویات اورعلاج کی سہولیات فراہم کیں۔

    جب بے سروسامانی اوردربدری تھرمیں پھیلتی ہے تواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل تھر کے رہائشیوں کی مدد کوپہنچتا ہے،احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل ہرمشکل گھڑی میں سب کا ساتھ دیتے ہیں۔

    خواجہ غریب نوازٹرسٹ کا ہرجگہ اور ہر سوغریبوں اورنادار کی خدمت کرنا عزم ہے،تھرپارکرکے متاثرہ لوگوں کواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹر نیشنل نےنہیں بُھلایا اورڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ لگاکرتھرکے باشندوں میں زندگی کی ایک نئی روح پُھونک دی ۔

    تھرپارکرڈیپلو کے بے کس لوگ چھوٹی بیماریوں کا شکارہوکر زندگی ہارجاتے ہیں، پھراحساس ٹرسٹ انٹرنیشنل جینے کی اُمنگ پیداکرتا ہے، فری میڈیکل کیمپ میں موجودڈاکٹرزتھر کے باشندوں کوعلاج کی ہرممکن سہولیات پہنچا رہے ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تھری لوگوں کوعلاج کی تمام ممکن سہولیات پہنچائی جارہی ہیں، احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے ڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ سےغریب باشندوں کی مدد کرنے کی روایت کواب تک  برقراررکھاہے۔