Tag: تھپڑ

  • بھارتی طیارے میں فسادی نے مسلم مسافر کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی طیارے میں فسادی نے مسلم مسافر کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: ممبئی سے کلکتہ جانے والی انڈیگو ایئر لائن میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب طیارے میں سوار ایک مسلم نوجوان اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا۔ اسی دوران ایک فسادی مسافر نے اچانک اسے زوردار تھپڑ جڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی سے کلکتہ جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں ایک مسافر اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا، اس دوران ایئر ہوسٹس نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ مگر اسی دوران جہاز میں بیٹھے ایک دوسرے مسافر نے اسے زور دار تھپڑ مار دیا۔

    افسوسناک واقعہ فلائٹ نمبر 6E138 میں پیش آیا اور طیارے سے اترنے کے بعد ملزم کو کلکتہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئر لائن نے ملزم کو فسادی بھی قرار دیا۔ انڈیگو نے تفصیلات بتائے بغیر نے کہا کہ وہ اپنی ایک پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے واقعہ سے واقف ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایئر لائن نے ایک پوسٹ میں کہا، ‘ہمارے عملے نے طے شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کام کیا۔ متعلقہ شخص کی شناخت ایک فسادی شخص کے طور پر کی گئی اور لینڈنگ کے بعد اسے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ تمام متعلقہ ریگولیٹری ایجنسیوں کو پروٹوکول کے مطابق باخبر کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ معاملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اچانک ایئر ہوسٹس کے ساتھ جا رہے پریشان مسافر کو تھپڑ مار دیتا ہے، دوسرے ساتھی مسافر جب اس سے پوچھتے ہیں کہ تھپڑ کیوں مارا تو بولتا ہے کہ اس سے پریشانی ہورہی ہے، پُرتشدد رویے پر دوسرے مسافر سخت اعتراض کرتے دکھائی دیئے۔

    آٹھ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن دھر لی گئی

    انڈیگو ایئرلائن کا بھی اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس طرح کا غیر مہذب برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انڈیگو مسافروں اور عملے کے تحفظ اور وقار سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھپڑ مارے جانے کے بعد متاثرہ مسافر زور زور سے رونے لگتا ہے جب کہ دوسرے مسافر اس حرکت پر اعتراض کرتے ہوئے ملزم سے نوک جھونگ کرنے لگتے ہیں۔

  • نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی  پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    کراچی : نوجوان تشدد کیس میں پیشی کے موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کو منہ پرتھپڑ رسید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں وکلا کی جانب سے ملزم کو دھکے دیئے گئے، جس پر ملزم کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے باہر منتقل کیا، اس موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

    اس سے قبل گذری پولیس نے دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔

    وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے، جس پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم کو ایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ دے دیں، جس پر عدالت نے دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

    اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    تاہم بعد میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے اس رویے پر معافی بھی مانگی تھی۔

  • میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا ہے۔

    اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے جس میں سے ایک ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی ہیں جنھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، یہ فلم کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم راشا کی اداکاری اور ان کے رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے راشا نے اپنی اور ماں روینہ ٹنڈن کے بہترین تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔

    19 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بچی تھی تو مجھے کئی بار تھپڑ بھی پڑجایا کرتے تھے، میں بچپن میں اپنے ناخن کترا کرتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگادیا کرتی تھیں کہ میں ایسا نہ کرسکوں۔

    راشا تھاڈانی نے کہا کہ میں بہت شیطان تھی، میں بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہوجاتے تھے، اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی اوکے ماما مگر ٹھیک ایک منٹ بعد میں وہی کام کرتی تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ دوسری ماؤں کی طرح روینہ ٹنڈن بھی مجھے میری غلطیوں پر ٹوکتی ہیں، وہ میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔

  • عورت کو ’تھپڑ‘ مارنے والے کرداروں سے متعلق سدھارتھ کا بڑا انکشاف

    عورت کو ’تھپڑ‘ مارنے والے کرداروں سے متعلق سدھارتھ کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ اداکار سدرھارتھ نے فلم میں عورت کو تھپڑ جڑنے کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے اپنے کیریئر سے متعلق حقیقت بیان کی ہے۔

    اداکار سدھارتھ حال ہی میں منعقدہ حیدرآباد لٹریری فیسٹیول میں بطور مہمانوں شریک ہوئے، جہاں انھوں نے فلموں، کتابوں سے اپنی محبت اور دیگر چیزوں کے بارے میں بات کی، انھوں نے کہ بھی بتایا کہ وہ فلموں میں زہریلے مرد کا کردار ادا کرنے سے اجتناب برتتے آئے ہیں۔

    تقریب میں اپنی اہلیہ، اداکار ادیتی راؤ حیدری کی والدہ، ودیا راؤ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر کے دوران ٹاکسک مردوں کا کریکٹر ادا کرنے سے دور رہے۔

    سدھارتھ نے ’ماچو‘ کردار ادا نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگر وہ کچھ پراجیکٹس کے لیے ہاں کہتے تو وہ ایک بڑے فلم اسٹار ہوتے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے اسکرپٹس ملتے تھے کہ جس میں میں خواتین کو تھپڑ مارتا ہوں، آئٹم سانگ کررہا ہوں، کسی کی ناف پر چٹکی کاٹ رہا ہوں، عورت کو بتارہا ہوں کہ اسے کیا کرنا چاہیے، کہاں جانا چاہیے۔

    بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ اگر ان فلموں کی زبردست اسکرپٹ ہوتی تو وہ بہت اچھی اور کامیاب فلمیں بنتیں، تاہم میں نے ان فلموں کو رد کر دیا۔

    سدرھارتھ کا کہنا تھا کہ اگر میں مختلف طریقے سے کردار ادا کرتا تو میں آج ایک بہت بڑا فلمی ستارہ بن سکتا تھا لیکن میں نے فطری طور پر وہی کیا جو مجھے پسند تھا۔

  • شہروز علی نواز کو پڑنے والا تھپڑ شائقین کو بھا گیا

    شہروز علی نواز کو پڑنے والا تھپڑ شائقین کو بھا گیا

    ڈرامہ سیریل عشقِ جنون میں بزنس مین علی نواز کے بیٹے شہروز علی نواز کو پڑنے والا تھپڑ ڈرامے کے مداحوں کو بھا گیا۔

    اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل عشقِ جنون آج کل ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے، اس میں شائقین شہروز (شجاع اسد) کی منفی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی ساتویں قسط میں شہروز کی والدہ اسے پولیس کے چنگ سے بچانے کے لیے اس کے وکیل ماموں کے پاس لے کرجاتی ہے۔

    قتل کی کوشش کرنے کے باوجود وہاں بی شہروز کا رویہ بہت لاپروائی والا ہوتا ہے، ایک موقع پر وہ اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ ایمن (ہیروئن) مر گئی؟

    تاہم جب شہروز کو پتا لگتا ہے کہ ایمن (اشنا شاہ) کو ہوش آگیا ہے تو وہ اپنی ماں سے کہتا ہے کہ مجھے اسپتال کا پتا بتائیں تاکہ میں جاکر اس کا کام تمام کروں۔

    یہ بات سن کر شہروز کا وکیل ماموں غصے میں آجاتا ہے اور کوئی موقع ضائع کیے بغیر شہروز کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ رسید کردیتا ہے، اس تھپڑ کی شہروز کو امید نہیں ہوتی اور وہ کافی حیران ہوجاتا ہے۔

    اس دوران شہروز کا ماموں اسے اور اپنی بہن کو اپنے افس سے چلے جانے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ میں تمہاری اور تمہارے کرمنل بیٹے کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔

    اے آر وائی کی اس نئی ڈرامہ سیریل میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد اور ماہ نور حیدر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ مداح ان کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں۔

  • تھائی لینڈ کے رکن پارلیمنٹ نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ جڑ دیئے، ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ کے رکن پارلیمنٹ نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ جڑ دیئے، ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ کی بااثر شخصیت نے ایک سوال پر شدید غصے میں آکر خاتون رپورٹر پر تھپڑ برسادیئے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 79 سالہ رکن پارلیمنٹ اور سابق آرمی چیف پراویت وونگ سوون نے خاتون کو متعدد بار تھپڑ مارے، اس دوران وہ دیگر صحافیوں کے ہمراہ تھیں۔

    اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے تھائی سینیٹر تیواریت مانیچائی کا کہنا تھا کہ یہ حرکت جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے۔یہ عمل ایک صحافی کی بھی بے عزتی ہے جو اپنے امور انجام دے رہی تھی، سینیٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پراویت وونگ کے طرز عمل کی پارلیمانی تحقیقات کی درخواست کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 16 اگست کو فیو تھائی پارٹی کے پیتونگٹرن شیناواترا کی وزیر اعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹ حاصل کرنے کے چند لمحوں بعد پیش آیا تھا۔

    خاتون ٹی وی صحافی نے مخالف کی جیت پر ان کے تاثرات معلوم کئے تھے، جس کا اظہار انہوں نے غالباً تھپڑ کی صورت میں دینا مناسب سمجھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’کیا پوچھ رہی ہو، رپورٹر کے سر کو تختہ مشق بنالیا اور متعدد بار تھپڑ رسید کئے، گو کہ وہ تھپڑ کوئی بہت زیادہ زوردار نہیں تھے لیکن بہرحال صحافی کی بے عزتی کرنے پر انہیں نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

    تھائی لینڈ کی کم عمر وزیراعظم پیٹونگٹارن شیناوترا کون ہیں؟

    اس واقعے کی تھائی لینڈ کی میڈیا کمیونٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔ ملک کے پبلک براڈکاسٹر تھائی پی بی ایس نے پراویت سے کہا کہ وہ اپنے اعمال کی ذمہ داری لیں۔

  • خاتون سیکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

    خاتون سیکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کی اداکارہ و بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ریاست ہماچل پردیش کے حلقے منڈی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کے ساتھ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا تھا۔

    ہوا کچھ یوں تھا کہ کنگنا رناوت نئی دہلی روانہ ہونے کیلیے اپنے عملے کے ہمراہ چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہیں تلاشی لینے کیلیے روکا گیا اور اس دوران خاتون سکیورٹی اہلکار نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

    خاتون سکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    اس واقعے کے بعد خاتون سکیورٹی اہلکار کو معطل کردیا گیا اور انہیں اب قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، تاہم اب سیکیورٹی اہلکار نے اداکارہ و سیاست دان کو تھپڑ مارنے کی وجہ بھی بتادی۔

    تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے کہا ہے کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

    خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان احتجاج میں 100 روپے کے لیے بیٹھے ہیں، جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا تو میری والدہ بھی اس احتجاج میں بیٹھی احتجاج کر رہی تھیں

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کا تعلق کسان گھرانے سے ہے۔

  • شیر افضل مروت نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

    شیر افضل مروت نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بدنظمی کا شکار ہو گئی، شیر افضل مروت نے ایک کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب شیر افضل مروت ریلی میں پہنچے اور کارکنوں نے انھیں گھیر لیا۔

    چلتے چلتے شیر افضل مروت کو دھکا لگا تو وہ طیش میں آ گئے، اور انھوں نے مڑ کر دھکا دینے والے کو تھپڑ جڑ دیا۔

    واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان اور اراکین اسمبلی نے پشاور پریس کلب سے ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

    پارٹی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نکلے ہیں اور ان چوروں ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، عید کے بعد مزاحمت ہوگی اور انقلاب ہوگا۔

    ریلی کے شرکا نے بانی پی ٹی آئی اور مراد سعید کے حق میں نعرے بازی کی۔

  • بھارت: مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، عدالت عظمیٰ کا رد عمل؟

    بھارت: مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، عدالت عظمیٰ کا رد عمل؟

    نئی دہلی: مسلمان طالب علم کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر عدالت عظمی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے وائرل واقعے میں ملوث بچوں کو کونسلنگ کی سہولیات فراہم کرنے میں اتر پردیش حکومت کی ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسکول ٹیچر دیگر طلباء کو ایک مسلمان طالب علم کو تھپڑ مارنے کی ہدایت کررہی ہے۔

    سپریم کورٹ کی ہدایات کی مکمل خلاف ورزی پر روشنی ڈالتے ہوئے جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجول بھوئیاں پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اگلی سماعت سے پہلے تعمیل کا تازہ حلف نامہ داخل کرے۔

    بنچ نے زور دیا کہ ریاستی حکام کو ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (ٹی آئی ایس ایس) کی طرف سے گزشتہ سال اگست میں مظفر نگر، اتر پردیش میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں کی گئی سفارشات کو سختی سے نافذ کرنا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت یکم مارچ کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت میں زبانی طور پر ریمارکس دیئے تھے کہ اگر وائرل ویڈیو سچا پایا جاتا ہے تو یہ واقعہ ’ریاست کے ضمیر کو جھنجوڑ دے گا‘۔

    سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ”اگر کسی طالب علم کو محض اس بنیاد پر سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے کہ وہ کسی خاص کمیونٹی سے ہے تو کوئی معیاری تعلیم نہیں ہو سکتی۔“

    سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    واضح رہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نجی اسکول کی استانی کے حکم پر ساتھی طالب علموں کو ایک سات سالہ بچے کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا، نیز اس عمل شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔