Tag: تھپڑوں کی بارش

  • جارجیا: پارلیمنٹ اراکین کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش، ویڈیو دیکھیں

    جارجیا: پارلیمنٹ اراکین کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش، ویڈیو دیکھیں

    تبلیسی: ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع ملک جارجیا کی پارلیمنٹ اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب ارکان دست و گریباں ہو گئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق جارجیا کی پارلیمنٹ میں پیر کو حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے کو تھپڑ جڑ دیے، دراصل غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق قانون سازی پر بحث کے دوران لفظی کشیدگی بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بیرونی فنڈنگ پر تنظیموں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    دارالحکومت تبلیسی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر بنائی گئی اس ویڈیو میں قانون سازوں کے درمیان ایک مختصر لیکن پرتشدد جھگڑا دکھایا گیا ہے، قانونی امور کی کمیٹی کے چیئرمین نے اپوزیشن پارٹی یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ کے رہنما پر حملہ کیا، جنھوں نے بل کی مخالفت کی۔

  • سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر آپے سے باہر، نرس پر تھپڑوں کی بارش کر دی

    سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر آپے سے باہر، نرس پر تھپڑوں کی بارش کر دی

    جھنگ: پنجاب کے شہر جھنگ کے سرکاری اسپتال میں سینئر ڈاکٹر آپے سے باہر ہو گیا اور نرس پر تھپڑوں سے بارش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کو اس کے فرائض منصبی یاد دلانا اسٹاف نرس کو مہنگا پڑ گیا، جھنگ کے علاقے شور کورٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں معمولی تلخ کلامی پر ڈاکٹر آپے سے باہر ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر ڈاکٹر صفدر نے اسٹاف نرس کو غصے سے بے قابو ہو کر تشدد کا نشانہ بنا لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا پر مشتہر ہو گئی، جس کے بعد اسپتال کے ایم ایس نے کہا کہ تشدد میں ملوث ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

    انسانیت سے عاری ڈاکٹر نے کافی دیر تک نرس اسٹاف روم میں نرس کو تشدد کا بنایا، وقفے وقفے سے اس پر حملہ آور ہوتا، رہا، اور تھپڑ مارتا جس سے نرس نیچے بھی گر پڑی، لیکن ڈاکٹر انھیں مارنے سے باز نہ آیا۔ ڈاکٹر نے دوسری نرس کو بھی دھکا دیا۔

    فوٹیج کے مطابق ڈاکٹر صفدر قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھ کر نرسنگ آفس میں داخل ہوا اور روبینہ نامی ایک نرس پر تھپڑوں کی بارش کر دی، اطلاعات کے مطابق نرس روبینہ نے ڈاکٹر کو ایک مریض کی طبیعت خراب ہونے پر وزٹ کا کہہ دیا تھا جب کہ ڈاکٹر نے وزٹ سے انکار کیا، اس پر معمولی تکرار نے سینئر ڈاکٹر کو آپے سے باہر کر دیا۔

    واقعے کے بعد ڈاکٹر صفدر کو اپنے فعل پر شرمندی کا احساس بھی نہ ہوا، فوٹیج کے مطابق وہ نرسنگ آفس سے سینہ تان کر نکلے۔ واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ سینئر ڈاکٹر کو اخلاقیات سمیت قواعد و ضوابط کی بھی کوئی پروا نہیں۔

    اسپتال ذرایع کے مطابق ڈاکٹر صفدر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

  • لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : احتساب عدالت میں خاتون وکیل نے مخالف مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش کردی دیگر وکلاء ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا، وکلاء ایک دوسرے الجھ پڑے۔ نیب عدالت کے باہر خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی۔

    ، دونوں خواتین بہنیں ہیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان پر جملے کسے، خاتون وکیل نے مخالف وکیل کی خوب خبر لی۔

    دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔ اس دوران ساتھی وکیل نے بھی ہاتھ صاف کئے، مخالف وکیل کےساتھی اسے بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    اس دوران خاتون وکیل کو دھکے بھی دیئے گئے ساتھی وکیل کو بچاتے بچاتے ایک وکیل خود بھی خاتون وکیل کےحملوں کا شکار ہوتا رہا۔

  • لاہورہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کی پٹائی

    لاہورہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کی پٹائی

    لاہور:نفیسہ لو میرج کیس میں لاہور ہائی کورٹ نےلڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے باہر آیا تو لڑکی کی ماں نے لڑکے اور اس کے اہلخانہ پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی نفیسہ کو عدالت نے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت کیا دی، لڑکی کی ماں اور اس کےگھروالوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    لڑکی کی ماں نےعدالت کے فیصلے کو ماننے سےانکارکرتےہوئے کوشش کی اپنی بیٹی کو اس کے شوہر کے ساتھ نہ جانے دےاور اسی کوشش کے دوران انھوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر اپنے داماد اور بیٹی پر تھپڑوں،لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ نفیسہ نےچند روز پہلے علی شان نامی لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ نفیسہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جس پر عدالت نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی