Tag: تھپڑ

  • مسافروں کو تھپڑ، پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری

    مسافروں کو تھپڑ، پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری

    کراچی: لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں کو تھپڑ مارنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کا بلک ہیڈ سیٹوں پر قبصہ کر کے بیٹھنے کے معاملے پر انتظامیہ نے نئی ہدایات جاری کر دیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل لاہور سے لندن کی پرواز میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں ملوث کیبن کریو کو ہیڈ آفس طلب کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں شو کاز یا معطل کیا جانا شامل ہو سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مینجر فلائٹ سروسز نے لندن پرواز واقعے کے بعد کیبن کریو کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ کچھ مسافر بورڈنگ کے بعد بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی چارجز دیے بغیر بیٹھ جاتے ہیں، اس کے بعد پی آئی اے کے عملے سے بد تمیزی اور بد کلامی بھی کی جاتی ہے، اس طرح کے واقعات نہ صرف کیبن کریو بلکہ دیگر مسافروں کے لیے بھی زحمت اور فلائٹ میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔

    لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں کو عملے نے تھپڑ مار دیا

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے خط کی کاپی میں کیبن کریو کو ہدایت کی گئی ہے کہ آیندہ اس طرح کے مسافروں سے نرمی سے بات کر کے اضافی چارجز لیے جائیں، فلائٹ سپروائزر اس طرح کے معاملات میں اپنا کردار ادا کریں، بلک ہیڈ سیٹ پر زبردستی اور اضافی چارجز کے بغیر قبضہ کرنے والوں کو اگلے ائیرپورٹ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر

    خط میں کہا گیا ہے کہ بد تمیزی اور بد کلامی کرنے والے مسافر کی تمام تر تفصیلات نوٹ کر کے اگلے اسٹیشن پر متعلقہ اداروں کو دی جائیں گی، بلک ہیڈ سیٹ پر بغیر اضافی چارجز دیے اور بدتمیزی و بدکلامی کرنے والے مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

    ادھر ترجمان پی آئی اے نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلک ہیڈ سیٹیں اضافی چارجز پر دی جاتی ہیں، کیبن کریو مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کے چارجز ادا کرنے یا خالی کرانے کو کہتا ہے تو مسافر سیٹیں خالی کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور عملے سے گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔

  • پنجاب پولیس لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام، تھپڑ مارنے والا وکیل رہا

    پنجاب پولیس لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام، تھپڑ مارنے والا وکیل رہا

    شیخوپورہ: فیروز والا کچہری میں خاتون پولیس اہل کار کو تھپڑ مارنے پر گرفتار وکیل احمد مختار کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اپنی ہی لیڈی کانسٹیبل کو انصاف دلانے میں ناکام ہو گئی، فیروز والا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر وکیل احمد مختار نے لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو تھپڑ مار دیا تھا۔

    لیڈیز چیکنگ پوائنٹ پر گاڑی پاک کرنے سے منع کرنے پر وکیل نے لیڈی کانسٹیبل سے بد تمیزی کی اور مشتعل ہو کر تھپڑ بھی مارا، جس پر فیروز والا پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کر کے وکیل کو گرفتار کر لیا تھا۔

    آج عدالت پیشی کے موقع پر لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز ہی نے ملزم کو ہتھکڑی پہنا کر لے جاتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہیں، راجہ راشد حفیظ

    تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں غلطی کی گئی، وکیل کا نام احمد مختار کی جگہ احمد افتخار لکھ دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وکیل کو ضمانت مل گئی۔

    لیڈی کانسٹیبل نے وکیل کی رہائی پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔

    لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے بتایا وکیل احمد مختار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا تھا، احاطہ عدالت میں وکیلوں نے دباؤ ڈال کر ملزم احمد مختار کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں، مجھ پر بھی ذہنی دباؤ ڈالا گیا کہ ایک خاتون پولیس اہل کار کچھ نہیں کر سکتی۔

    ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کہتے ہیں خاتون پولیس اہل کار پر ہاتھ اٹھانا قانونی اور اخلاقی طور پر جرم ہے، حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

  • بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک شخص نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر کو تھپڑ جڑ  دیا.

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے احمد آباد میں ایک شخص نے کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کوتھپڑ مار دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پٹیل گجرات میں ریلی سے خطاب کررہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا.

    تھپڑ مارنے والے شخص کا نام ترن گیجار ہے، جس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہاردک پیٹل کی ایک مہم کی وجہ سے شدید اذیت برداشت کرنا پڑی تھی.

    مزید پڑھیں: مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

    ترن نامی اس شخص‌کے مطابق اس کی بیوی حاملہ تھی، مگر احتجاجی ریلی کی وجہ سے اُسے اسپتال پہنچے میں شدید مشکلات پیش آئی، تب ہی اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس کا بدلے ضرور لے گا.

    خیال رہے کہ ہاردک پٹیل تازہ تازہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، مودی سرکار ہاردک پٹیل پرقومی پرچم کی توہین پربغاوت کا مقدمہ بھی کرچکی ہے۔

    ہاردک پٹیل نے اس شخص پر مقدمہ درج کرا دیا ہے، جسے پولیس گرفتار کر چکی ہے.

  • جکارتہ : امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید

    جکارتہ : امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید

    جکارتہ : انڈونیشیا میں عدالت نے برطانوی خاتون سیاح کو امیگریشن افسر سے بدتمیزی کرنے اور تھپڑ مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے انڈونیشیا جانے والی برطانوی خاتون نے جزیرہ بالی میں پرواز چھوٹنے پر امیگریشن افسر سے بدتمیزی کی اور پاسپورٹ نہ دینے پر افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی مرتبہ 43 سالہ اوج تقدس کو طلب کیا تاہم وہ سماعت میں پیش نہ ہوئیں۔

    انڈونیشین عدالت برطانوی خاتون کو بدھ کے روز چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تاہم خاتون نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلسل ایک ہفتہ خاتون کی نگرانی کرنے کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب اہلکارو نے اوج تقدس کو گرفتار کرنے لگے تو خاتون نے اہلکاروں پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ 6 ماہ قبل خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیگریشن افسر نے خاتون کو ویزے کی مدت ختم ہونے اور 4ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بتایا تو خاتون گالم گلوچ کرنے لگی اور پاسپورٹ نہ دینے پر اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔

  • سیلفی لینے کی کوشش، اداکار نے مداح کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل

    سیلفی لینے کی کوشش، اداکار نے مداح کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل

    ممبئی: تامل فلموں کے لیجنڈری اداکار سیوا کمار نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ مار دیا، مداحوں نے  حرکت پر اداکار کا مذاق بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیو کمار مادھوری کے علاقے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مرکزی دروازے پر کھڑے اُن کے مداح نے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

    لیجنڈری اداکار نے غصے میں اپنے مداح کے موبائل پر ہاتھ مارا جو اُس کے ہاتھ سے چھوڑ کر گر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیگر لوگوں نے سیوکمار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُن کے اس عمل کی مذمت کی۔

    دوسری جانب انٹرنیٹ پر ویڈیو سامنے آئی تو دیگر صارفین نے اداکار کی ایڈیٹ تصاویر بنا کر اُن کا مزاق بنایا۔

    سوشل میڈیا پر مذاق بننے اور مداحوں کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد سیوکمار نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداح سے معافی مانگی اور وضاحت کی کہ اُن کا ہرگز ایسا کوئی مقصد نہیں تھا کہ تصویر لینے والے کی تضحیک ہو یا اُس پر تشدد کریں۔

    لیجنڈری تامل اداکار کی معافی کو مداحوں نے مسترد کرتے ہوئے اُن کا خوب تمسخر بنایا اور انٹرنیٹ پر تصاویر شیئر کیں۔

  • ساہیوال میں تھپڑمارنے کا انوکھا مقابلہ

    ساہیوال میں تھپڑمارنے کا انوکھا مقابلہ

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں اپنی نوعیت کا انوکھا کھیل منعقد ہوا جس میں شرکا نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

    ساہیوال کے نواحی علاقہ سلیمانکی بھینی میں پیر خواجہ منیر احمد چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر کبڈی میچ کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو خوب تھپڑ لگائے۔

    یہ مار کٹائی تھپڑ کے مقابلے کا حصہ تھی جس میں مدمقابل کو زیادہ تھپڑ لگانے والا فتحیاب ہونے والا تھا۔ کھیل کے دوران ڈھولچی نے ڈھول پر کھلاڑیوں کے خون کو خوب گرمایا۔

    ساہیوال اور حویلی لکھا کے درمیان کھیلے جانے والے اس منفرد کبڈی میچ میں حویلی لکھا کی ٹیم نے 45 پوائنٹ حاصل کرکے فاتح پائی۔

    ساہیوال نے 37 پوائنٹس حاصل کیے اور یوں کبڈی کا مقابلہ حویلی لکھا کی ٹیم نے 8 پوائنٹ سے جیت لیا۔ جیتنے والی ٹیم کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا گیا۔ جیتنے والے کھلاڑیوں پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔

    یاد رہے کہ تھپڑوں کی کبڈی کا شمار پنجاب کے قدیمی کھیلوں میں ہوتا ہے اور عرصہ دراز سے یہ کھیل اس خطے میں کھیلا جارہا ہے۔

    رواں سال اپریل میں میاں چنوں کے خانیوال گورنمنٹ ہائی اسکول میں اساتذہ کی جانب سے منعقد کردہ تھپڑوں کی کبڈی کے مقابلے میں چھٹی جماعت کا طالب علم بلا ل اپنے ہی ہم جماعت عامر کے ہاتھوں جاں بحق ہوگیا تھا۔