Tag: تھیسارا پریرا

  • سری لنکا نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی

    سری لنکا نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی

    کولمبو: سری لنکا نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، آئی لینڈرز بورڈ نے پاکستان نہ آنے والے 4 کھلاڑیوں کو سزا دے دی۔

    سری لنکن سابق کپتان اینجلیو میتھیوز، آل راؤنڈر تھیسارا پریرا، دھنن جیا دی سلوا، اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے سری لنکن ٹیم میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دینے والی ٹیم کے 12 کھلاڑی برقرار ہیں۔

    سری لنکن ٹیم کی قیادت سینئر فاسٹ بولر لستھ ملنگا کریں گے، سری لنکن ٹیم کینگروز کے خلاف تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے سینئر کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ بھارت نے آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سری لنکن کرکٹرز پاکستان نہیں آئے۔

    تھیسا پریرا 2017 میں ورلڈ الیون کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آئے تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے تھے۔

    پریرا نے وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ انہیں کیریبئن لیگ کے دوران ڈینگی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کہیں بھی نہیں جاسکے تھے، لوگ کچھ بھی باتیں بنانے لگتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

  • سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

    سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

    کولمبو: سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کے راز سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی نسبتاً کم تجربہ کار تھے جبکہ اس ٹیم کے مستقل کپتان تھیسارا پریرا نے بھی ٹیم کے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔

    تھیسارا پریرا کے اس نکار کو پاکستان میں سخت ناپسند کیا گیا جبکہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر آئی پی ایل کھیلنے والے سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کیا تو انڈین پریمیئر لیگ سے خود کو فارغ سمجھیں۔

    تھیسارا پریرا نے جمود کو توڑتے ہوئے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ جب وہ کیریبین لیگ کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود تھے انہیں ڈینگی ہوگیا تھا۔

    سری لنکن آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے پاکستان نہ آنے کے بارے میں کچھ جانے بغیر ہی بہت باتیں بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا، میں کسی بھی طرح کسی کی کوئی مدد نہیں کرسکتا تھا، لوگ بغیر حقیقت جانے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا دو سال قبل جب ورلڈ الیون کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے۔

    خیال رہے کہ سری لنکن نے گزشتہ روز آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے کر کلین سویپ کیا تھا جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔