Tag: تہران

  • تہران میں بدترین آبی بحران، چند ہفتے اہم، ماہرین نے وجہ بتادی

    تہران میں بدترین آبی بحران، چند ہفتے اہم، ماہرین نے وجہ بتادی

    آئندہ چند ہفتوں کے دوران ایران کے دارالحکومت تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، تہران ’ڈے زیرو‘ (یعنی کہ وہ دن جب نلکوں میں پانی آنا بند ہو جائے گا) کے خطرے سے دوچار ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اس وقت تاریخ کے بدترین آبی بحران سے دوچار ہے۔ جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران کے اہم آبی ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، حکام کی جانب سے پانی کے کم استعمال کے لئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، جبکہ شہری بھی پانی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ مکمل خشک سالی سے بچ سکیں۔

    رواں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے بھی اعتراف کیا کہ اگر پانی کے بحران سے متعلق فوری فیصلے نہ کیے گئے تو مستقبل میں ایک ایسا بحران پیدا ہو سکتا ہے جس کا حل نا ممکن ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق اس بحران کے پیچھے کئی دہائیوں پر محیط ناقص آبی منصوبہ بندی، وسائل اور مانگ کے درمیان بڑھتا ہوا عدم توازن اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عناصر موجود ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت مسلسل پانچویں سال خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی بھی لہر جاری ہے۔

    موسمیاتی تاریخ کے ماہر میکسی میلیانو ہیریرا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ایران کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد تک گیا ہے۔

    مزید دو اہم ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

    ماہرین کا ماننا ہے کہ مملکت نے اگر فوری طور پر ٹھوس اقدامات نہ اُٹھائے تو ناصرف تہران بلکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی پانی کے مکمل بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ایران میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو سے پانی کی شدید قلت

    ایران میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو سے پانی کی شدید قلت

    تہران(21 جولائی 2025): ایران میں شدید ہیٹ وی درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ایرانی حکومت نے عوام سے پانی کے استعمال میں احتیاط کرنے پر زور دیا ہے،  تہران میں گزشتہ روز درجہ حرارت چالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایرانی نیشنل میٹرولوجیکل سروس نے آج درجہ حرات 41 ڈگری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویک رواں سال کا گرم ترین ہفتہ رہا ہے، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے تہران میں بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

    تہران کی صوبائی واٹر منیجنٹ کمپنی نے شہریوں پر زور دیا گیا ہےکہ وہ پینے کا پانی ضائع کرنے گریز کریں، بیان میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں برف باری میں معمولی کمی کے باعث تہران کو پانی فراہم کرنے والے ڈیمز اس وقت پانی کی سطح کم ترین پوزیشن پر ہے۔

    تہران میں کام کر نے والی صوبائی واٹر مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو 20 فیصد پانی کم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پانی کی قلت کا مل جل کر مقابلہ کیا جا سکے، تہران کو پانی فراہم کرنے والے ڈیموں میں اس وقت پانی بہت کم ہے اور اگلے سال اس سے بھی کم ہونے کا خطرہ ہے۔

  • "اسرائیل کی تباہی کی گھڑی اپنے مقام پر محفوظ، تباہ نہیں ہوئی”

    "اسرائیل کی تباہی کی گھڑی اپنے مقام پر محفوظ، تباہ نہیں ہوئی”

    اسرائیل کی تباہی کی گھڑی اپنے مقام پر محفوظ ہے، تباہ نہیں ہوئی، اسرائیل فوج نے اسے حالیہ جنگ کے دوران نشانہ بنایا تھا۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی تباہی کی گھڑی مکمل فعال ہے اور 2040 تک کی الٹی گنتی دکھا رہی ہے، اسرائیل نے تہران میں بنائی گئی اسرائیل کی تباہی کی گھڑی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ایران کیخلاف اہم مرحلہ مکمل کرلیا مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، سربراہ اسرائیلی فوج

    اسرائیلی وزیردفاع نے دعویٰ کیا تھا تہران میں اس گھڑی پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا، تاہم ایرانی ٹی وی چینل مہرنیوز نے اسرائیل کی تباہی کی گھڑی کی ویڈیو نشر کردی ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    تہران کے فلسطین اسکوائر میں اسرائیل کی تباہی اور خاتمے کے حوالے سے یہ گھڑی نصب ہے جس پر اسرائیل کےخاتمےمیں باقی وقت درج ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/doomsday-clock-has-been-updated-in-america/

  • ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے مزید 5 ایجنٹ گرفتار

    تہران: ایرانی حکام نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس یونٹ نے مغربی ایران کے صوبہ لرستان میں کی ہیں۔

    مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر خرم آباد، بروجرد اور دورود کے شہروں میں موساد کی ہدایت پر کارروائیاں کرنے کی کوشش کی، ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک کے اندر غیر ملکی انٹیلی جنس کارروائیوں کے خلاف ایک تیز مہم کا حصہ ہیں۔

    ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

    پاسداران انقلاب نے ویڈیو جاری کردی ہے، کئی نے گرفتاری سے پہلے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن ایرانی فورسز نے انہیں زندہ گرفتار کرلیا، گرفتار ایجنٹوں پر آن لائن ایران کی ساکھ خراب کرنے کا الزام ہے۔

    تسنیم نیوز اور اسنا نیوز کا کہنا ہے پاسداران انقلاب کے مطابق ان کرائے کے قاتلوں نے عوام میں خوف پھیلانے اور ایران کے نظام کی شبیہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں سے خراب کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل بھی ایران میں اہم کارروائی کے دوران اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا، ایجنٹ کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایرانی صوبے البرز میں دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ایران میں پہلے بھی موساد سے تعلق رکھنے والے متعدد ایجنٹ کو گرفتار کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو جوہری پروگرام کو مجروح کرنے کیلیے تخریب کاری اور قتل کی کوششوں مین ملوث ہیں۔

    جبکہ 16 جون کو ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ ایران کی سپریم کورٹ نے جاسوس اسماعیل فکری کو مکمل فوجداری مقدمے کے بعد آرٹیکل سکس کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 150 پاکستانیوں کو لینے کےلیے اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی واپس آئیں گے۔

    ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اشک آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، اشک آباد سے 150 پاکستانیوں کو لیکر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ وطن روانہ ہوگا۔

    وطن واپس آنے والوں میں تہران میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہونگے جنھیں اشک آباد سے لایا جائے گا۔

    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    پی آئی اے کا ایئربس 320 طیارہ پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچے گا، ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث شہریوں کو اشک آباد منتقل کیا گیا۔

    گزشتہ دنوں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں پھنسے طلبا پاکستان واپس آئے تھے، تہران کی مختلف جامعات کے کئی طلبا بارڈر سے روانہ ہوئے، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 3 بسیں روانہ ہوئی تھیں۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ زنجان سے بھی طلبا کی 3 بسیں پاکستان کےلیے روانہ ہوئیں، حمزگان یونیورسٹی کے 9 طلبا اپنی مدد آپ کے تحت وطن واپس روانہ ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/students-stranded-various-universities-iran-leave-for-pakistan/

  • تہران طویل جنگ کیلئے تیار ہے، بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی

    تہران طویل جنگ کیلئے تیار ہے، بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی

    پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران طویل جنگ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا، اسرائیل کو خبردار کر دیا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ایران جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا، ایران نے میزائل طاقت کو تاحال اسٹریٹیجک طور پر تعینات نہیں کیا۔

    جنرل احمد واحدی کا مزید کہنا تھا کہ جدید ترین ہتھیار مناسب وقت پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں ایرانی ایجادات کا مشاہدہ کریگی۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ”ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!“

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے شہریوں کو فوری انخلا کا انتباہ دیا تھا، ایران نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ تل ابیب محفوظ نہیں رہا لہٰذا فوری چھوڑ دیں۔

    دریں اثنا، کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث جنگیں شروع ہوئیں، ہم ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے ہی اکٹھے ہوئے ہیں، آپ سب جانتے ہیں اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے، ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے انھوں نے انکار کیا۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    ٹرمپ نے کہا میراخیال ہے نیو کلیئر ڈیل پر ایران کو سائن کرنا ہوگا، ایران نیو کلیئر ڈیل پر دستخط نہیں کر رہا وہ بے وقوف ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ تہران خالی کرنے کا انتباہ دے دیا

    امریکی صدر ٹرمپ تہران خالی کرنے کا انتباہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران فوری طور پر خالی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق مسلسل پانچویں دن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو خالی کر دیں، ان کا کہنا تھا ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو روکنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ’’ایران کو اس معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے تھے جس پر میں نے انھیں دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔ کتنی شرم کی بات ہے، اور انسانی زندگی کا ضیاع۔ سادہ لفظوں میں کہا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ میں نے بار بار کہا! ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کر دینا چاہیے!‘‘


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے شہریوں کو فوری انخلا کا انتباہ دیا تھا، ایران نے عبرانی زبان میں جاری بیان میں اسرائیلی عوام کو خبردار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ تل ابیب محفوظ نہیں رہا لہٰذا فوری چھوڑ دیں۔

    دریں اثنا، کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث جنگیں شروع ہوئیں، ہم ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے ہی اکٹھے ہوئے ہیں، آپ سب جانتے ہیں اسرائیل بہت اچھا کر رہا ہے، ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے انھوں نے انکار کیا۔

    ٹرمپ نے کہا میراخیال ہے نیو کلیئر ڈیل پر ایران کو سائن کرنا ہوگا، ایران نیو کلیئر ڈیل پر دستخط نہیں کر رہا وہ بے وقوف ہے۔

  • حملے کا خدشہ، ایران کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے برطانوی اخبار کا اہم انکشاف

    حملے کا خدشہ، ایران کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے برطانوی اخبار کا اہم انکشاف

    تہران: حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران نے جوہری تنصیبات کے حوالے سے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملے کے خدشے کی وجہ سے ایران نے نیوکلیئر سائٹس کے لیے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر ہائی الرٹ ممکنہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر جاری کیا ہے، تہران نے اس سلسلے میں اہم جوہری اور میزائل سائٹس کے دفاع کے لیے اضافی فضائی دفاعی نظام تعینات کیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں کو اسرائیل کے اس سال اہم ایرانی جوہری مقامات پر حملہ کرنے کے مبینہ منصوبوں کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔

    ایران نے امریکا کو صاف انکار کر دیا

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران برسوں سے اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ محفوظ بنا رہا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس پہلا حملہ ہونے کے بعد سے اس میں تیزی آ گئی ہے۔ اسرائیل نے تہران کے قریب پارچن ملٹری کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ’تلیغان 2‘ کی تنصیب کو تباہ کیا گیا، جو کہ مبینہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی تحقیق میں ملوث تھا۔

    اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ’’وہ صرف حملے کا انتظار کر رہے ہیں اور ہر رات اس کا انتظار کر رہے ہیں اور سب کچھ ہائی الرٹ پر ہے، یہاں تک کہ ان سائٹس پر بھی جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔‘‘

  • تہران پر جارحیت کا جواب دیا جائے گا: ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    تہران پر جارحیت کا جواب دیا جائے گا: ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا

    ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا مناسب وقت اور حالات میں اسرائیل کوجواب دینگے، تہران پر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے اس مشترکا دشمن کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔

    اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھ دیا کہا اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران کا قانونی حق ہے۔

    اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ایران میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا جواب نہ دے۔

    روئٹرز کے مطابق اسرائیلی ہم منصب سے گفتگو میں لائیڈ آسٹن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، ایک بیان میں لائیڈ آسٹن نے کہا ایران کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینےکی غلطی نہیں کرنی چاہیے اور حملوں کے اس تبادلے کا اختتام ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے، تاہم ہفتے کی شب وہ دو زخمی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

  • ’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

    ’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

    لاہور: ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا ہے کہ تہران میں ہر ماہ 50 سے100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے۔

    وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا، چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی، ایرانی قونصل جنرل نے معمولی خرچ پرتہران میں پاکستانی بچوں کےدل کےآپریشن کی پیشکش کی۔

    مہران مواحد فر کا پاکستانی بچوں کے لیے ہارٹ سرجری کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 کے قریب پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری تہران میں ہرماہ ہوسکتی ہے، چوہدری شافع حسین کی جانب سے تہران میں پاکستانی بچوں کے آپریشن کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا گیا۔

    ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب ایران میں عدم دستیاب دوائیں اور طبی آلات فراہم کرسکتا ہے، ایران اور پاکستان بالخصوص پنجاب ادویہ سازی میں اشتراک کرسکتے ہیں۔

    اس ملاقات میں ہیلتھ ٹورازم، دوا سازی، زراعت، شعبوں میں تعاون اور تجارت کیلئےعملی اقدامات کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور فوکل پرسنز مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ڈیم بنانے میں ایران، پاکستان اور چین ملکر آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں جوائنٹ وینچر پر بھی اتفاق ہوا۔

    وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی سرمایہ کار پنجاب میں ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا پلانٹ لگائیں، ہرممکن سہولت دیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فالواپ پر یقین رکھتاہوں، اس کے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں، پنجاب میں ادویہ سازی کے سیکٹر میں پوٹینشل موجود ہے۔

    چوہدری شافع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اشتراک کرسکتی ہیں، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔