Tag: تہران

  • تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران: ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیز کردیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پرایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسےخطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے.

    عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع میں تیل صرف تیس فیصد کردار کا حامل ہے.

  • تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں،خامنہ ای

    تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں،خامنہ ای

    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان ملکی ترقی اور اندرونی بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا بھر پور کردار کریں.

    تفصیلات کےمطابق تہران میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں ووٹ دے کر قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ہے لہذا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں.

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نو منتخب ارکان سامراج کے بے جا مطالبات کے سامنے سر خم کرنےکی بجائے ملکی استحکام اور ترقی کےلیے فعال کردار ادا کریں.

    انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین کی ذمہ داری ہے کہ مغربی پروپیگنڈے اور ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں.

    یاد رہے کہ ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اراکین کی تعداد پارلیمنٹ میں علماء سے ذیادہ ہے، جو ایران کی بدلتی ہوئی سیاست کی علامت ہے..

    واضح رہے کہ رواں ماہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں صدر حسن روحانی کےاصلاح پسند اور اعتدال پسند اتحادیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی.

  • بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ منصوبے پردستخط کردئیے

    بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ منصوبے پردستخط کردئیے

    تہران : پاکستانی کا معاشی گھیراؤ اورگوادر پورٹ کو متاثرکرنے کیلئے بھارتی حکومت نےایک اور قدم اٹھالیا، ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع سمیت بارہ منصوبوں پر دستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں، اس موقع پرتہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ چاہ بہارمنصوبہ ایران بھارت تعاون کی بڑی مثال ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ دور میں ایران اوربھارت کے معاشی تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اوراس کی بڑی مثال چاہ بہاربندرگاہ کا منصوبہ ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خطاب میں دورہ ایران کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر سے باہمی تعلقات،علاقائی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اورٹرانزٹ کے تین ملکی معاہدوں پردستخط کریں گے۔

    دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع گوادرپورٹ کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنا سامان ایرانی بندرگاہ کے ذریعے اپنے ساحلوں پر اتارنا چاہتا ہے۔ اسی طرح یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی براہ راست سامان چاہ بہار پر اتارکربھارت تجارت کے مواقع بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

     

  • آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    تہران : ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملےکی سخت مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پرحملہ ایران اوراسلام پرحملہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے کے اگلےہی روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارت خانےپرحملے کی سخت مذمت کردی۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب سفارت خانے پر حملہ ایران اور اسلام پر حملہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے سے سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہی ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سفارتخانے پر حملہ برطانوی سفارتخانے پر حملے کی طرح غلط تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمرسمیت چونتیس افراد کوپھانسی کے بعد مشعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے۔

  • نوازشریف اورراحیل شریف کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات

    نوازشریف اورراحیل شریف کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات

    تہران : سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصالحتی مشن پر ہیں۔ پاکستان کی اعلٰی قیادت سعودی عرب کے بعد ایران پہنچ گئی۔

    تہران پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال ایران کے وزیردفاع حسین دہگان نے پرتپاک انداز میں کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے.

    بعد ازاں ایرانی صدر حسن روحانی سے وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کے موقع پر سعودیہ کے ساتھ کشیدگی کے حوالےسے اہم بات چیت ہوئی, اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم امہ کے اتحاد اور خطے کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ ثالث کامرکزی کردار نبھانےوالے پاکستان کےمصالحتی مشن میں عالمی طاقت چین بھی شامل ہوگیا۔

    چینی قیادت سعودی عرب کےبعدآج ایران پہنچ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کے سربراہان نےمشن کے پہلےمرحلے میں سعودی حکام کوراضی کرلیا ہے کہ اختلافات کاحل مذاکرات کےذریعے کیا جائے گا.

    ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاملات مذاکرات سے حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

    عرب و عجم کو قریب لانےکیلئے پاکستان کے قائدانہ کردار کو خلیجی ریاستوں سمیت ایشیاء اور دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔

  • ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    ایران نے دنیا سے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، حسن روحانی

    تہران : ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ادھر امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایران کے صدر روحانی نے لکھا، ایران نے دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، اس عنایت کے لیے میں خدا کا شکرگزار ہوں اور ایران کی عظمت اور اس کے صبر کے آگے سر نگوں ہوں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ معاہدے سے کسی ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے اور عالمی منڈی میں تیل کی تجارت حاصل کر لے گا۔

    دوسری جانب امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

  • مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    تہران : عالم دین کی پھانسی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی۔ مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانہ جلاڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالم دین شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایران اور ریاض میں کشیدگی زور پکڑ گئی۔

    تہران میں مشتعل مظاہرین نےسعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔کئی مظاہرین عمارت میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑکی اور پھر آگ لگا دی۔

    سفارتخانے پر حملوں کےکے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے سعودی عرب کو اس اقدام کے بعد انتقام الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کو سزائے موت کا عمل مہنگا پڑسکتا ہے۔

    جس کے جواب میں سعودی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا ہےکہ یہ افراد دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے۔

  • ایرانی جوہری معاہدے کے بعد تہران کی سڑکوں پر جشن کا سماں

    ایرانی جوہری معاہدے کے بعد تہران کی سڑکوں پر جشن کا سماں

    تہران: ایرانی جوہری پروگرام پر معا ہدے کے بعد تہران کی سڑکوں پر لوگ نکل آئے، رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

    ایران اور عالمی طا قتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خوشی میں تہران سمیت دیگر شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

     غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی شہری افطار کے بعد سڑکوں پر نکلے اور رقص کرکے خوشی کا اظہار کیااور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

     شہریوں کا موقف ہے امریکہ ایران جوہری معاہدے سے معیشت میں تبدیلی کے امکانات ہیں جس کا فائدہ ایران کو براہ راست ہوگا ۔

  • تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران : ایران کےدرالحکومت تہران میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایران کے درالحکومت تہران کے مہر آباد ائرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ ۔طیارہ طباس سے تہران جارہا تھا۔

    ایرانی ائیرلائن کے چھوٹے مسافرطیارے میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق طیارہ پرانا ہونے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گرا۔