Tag: تہران

  • امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    واشنگٹن: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے صنعتی دھاگوں کی برآمدات پر بھی پابندی لگادی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے گزشتہ سال دستبرداری اختیار کرلی تھی جس کے بعد اب ایران نے یورینیم افزودگی کو 60 روز میں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اس اقدام کے خلاف تیل کے بعد ایران کی صنعتی دھاتوں کی برآمدات پر بھی پابندی لگادی ہے اور دوسرے ملکوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ ایران سے اسٹیل اور دیگر دھاتوں کی خریداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    امریکا کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایران کی طرف سے دھمکیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کا فیصلہ جان بوجھ کر مبہم رکھا۔

    مزید پڑھیں: امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

    واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکا نے ایران کے دوسرے بڑے ذریعہ آمدن پر پابندی عائد کی ہے۔

    دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل کونسل کا کہنا ہے کہ وہ خود کو یورینیم کی زائد اور بھاری پانی سے متعلق متفق کی گئی شرائط کا پابند نہیں سمجھتا۔

    کونسل نے کہا کہ وہ 60 روز کے بعد ان حدود کے مطابق عمل کرنا چھوڑ دے گا کہ ایران کس سطح تک یورینیم استعمال کرسکتا ہے اور ارک ہیوی ری ایکٹر میں کی گئی تبدیلیاں بھی ختم کردے گا جنہیں پلوٹونیم کی پیداوار روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • ایرانی ’ہلک‘ معروف ریسلر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب

    ایرانی ’ہلک‘ معروف ریسلر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب

    تہران: ہالی ووڈ کے ’ہلک‘ سے تو سب ہی واقف ہیں مگر حقیقی زندگی میں بھی ہلک سامنے آچکا ہے جو ’ایرانی ہلک‘ کے نام سے مقبول ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں حقیقی زندگی کا ’ہلک‘ منظرعام پر آگیا ہے اور معروف ریسلر کو مارشل آرٹس مقابلے میں پچھاڑنے کے لیے بے تاب ہے۔

    ستائیس سالہ باڈی بلڈر سجاد غریبی کا وزن 390 پونڈ اور قد 6 فٹ دو انچ ہے، ایرانی ہلک نے رواں سال جنوری میں انسٹا گرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ایم ایم اے فائٹ میں اپنی قسمت آزمانے کے خواہش مند ہے۔

    ایرانی ہلک سجاد غریبی اپنے برازیلین حریف سے مدمقابل ہوں گے لیکن سجاد غریبی کے حریف کا نام سامنے نہیں آیا ہے ممکن ہے کہ 2020 سے قبل ہی فائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ایرانی ہلک نے اپنے حریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لڑنے کے لیے تیار ہوں، رنگ میں ثابت کرنا تم کیا کرسکتے ہو۔‘

    دیوقامت سجاد غریبی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 450000 ہے، انہوں نے گزشتہ سال انسٹام گرام پر ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی تھی اس وقت ان کا وزن 229 پونڈ یعنی 104 کلو گرام تھا۔

    ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سجاد کے طاقتور اور مضبوط جسم کے برعکس اس کی فطرت بہت نرم ہے۔ اس کے لئے سب سے مشکل کام گاڑی ڈرائیو کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانین ہلک کے حریف تصور کیے جانے والے برازیلین ہلک ایک انجیکشن کے انفیکشن کے سبب اپنی جسامت کھو چکے تھے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ سال اپنا لائف اسٹائل مکمل تبدیل کرلیا تھا اور ٹریننگ آغاز کردیا ہے۔

    دو ملکوں کے ہلک رنگ میں آمنے سامنے ہوں گے ایرانی ہلک کو اپنے قد 6 فٹ دو انچ اور 390 پونڈ وزن کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

  • پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

    تہران: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کے دارالحکومت تہران میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران اور بھارت کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی باہمی روابط اور تجارت سے ہوگی، ایران پر لگی پابندیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارت کو فروغ دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی کے خلاف جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس بنائی جائے گی: مشترکہ پریس کانفرنس

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھے گی تو ترقی کے راستے کھلیں گے۔

    قبل ازیں عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کی، جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہوئیں، دونوں ممالک کے درمیان ان فاصلوں کو ختم ہونا چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے تجارت اور دیگر شعبوں کے فروغ پر بات کی گئی، ایران سے تجارت محدود ہے جسے بڑھانا چاہتے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر مشہد پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر مشہد پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، یہ وزیرِ اعظم کا ایران کا پہلا دورہ ہے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی قیادت سے اورماڑہ دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر گزشتہ روز پاکستان نے ایرانی سفارت خانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھجوایا تھا، اس سانحے میں 10 پاک بحریہ، 3 پاک فضائیہ اور ایک کوسٹ گارڈ اہل کار شہید ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اورماڑہ دہشت گردی‘ پاکستان نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارت خانے کو بھجوا دیا

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اورماڑہ میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں۔

  • ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

    ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

    تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت قرار دینے کے بل کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، قرارداد کے حق میں پارلیمنٹ میں موجود 207 میں سے 204 اراکین نے ووٹ ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق 2 قانون سازوں نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ ایک قانون دان نے ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔

    امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق قرارداد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی، قرارداد میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارت خاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

    پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کچھ ارکان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پوری امریکی فوج اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے۔

    مزید پڑھیں: امریکا نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

  • آیت اللہ خامنہ ای نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی

    آیت اللہ خامنہ ای نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احتجاج کے دوران سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا معاف کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں عوامی مقام پر احتجاجاً اسکارف اتارنے والی خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کردیا جس کے بعد ایرانی خاتون کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سزا پانے والی خاتون وداع موحد کے وکیل پیام درفشاں نے میڈیا کو بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے سزا معاف کرنے پر خاتون کی جیل سے رہائی کے لیے بنیادی اقدامات مکمل کیے جارہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں وہ جیل سے رہا کردی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ایرانی خاتون وداع موحد نے گزشتہ ماہ مارچ میں احتجاج کے طور پر عوامی مقام پر اسکارف اتارا تھا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں اسکارف کی مانگ بڑھ گئی، پارک میں 15 ہزار افراد کا مسلمانوں سے اظہارِ یک جہتی

    ایرانی خاتون کو 2017 میں بھی سرعام حجاب اتارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وداع موحد نے دو سال کی قید کی سزا بھی کاٹی تھی۔

    یاد رہے کہ ایرانی قانون کے مطابق خواتین کو پبلک مقامات پر عبایا اور اسکارف پہننا لازم ہے، قانون کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید کی سزا اور 25 ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران میں عدالت نے وکیل کو گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کے لیے عوام کو اکسانے کا جرم ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا کہ وہ سیلاب سے دوچار ایرانی عوام کے لیے دعا گو ہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب سے ایران کے 13 صوبے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    سیلابی ریلے کے باعث 78 شاہراہیں بہہ گئی ہیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے سیلاب میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ ڈیموں اور دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو حفظِ ماتقدم کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ایران میں مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

  • ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

    تہران: ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، 791 افراد زخمی، 4 لاکھ افراد بے گھر اور سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈیمز، دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا اور 14 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایران میں مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایران پر امریکی پابندیوں سے یورپ بھی متاثر ہوگا: جواد ظریف

    واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبے سیلاب کا شکار ہیں، انہوں نے ایران کے شمال مشرقی صوبے گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس عائد اقتصادی پابندیوں کے سبب ملک میں تباہی پھیلانے والے سیلاب سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ریلیف ہیلی کاپٹر سمیت تہران کو درکار انتہائی اہم سامان کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

  • ایران: شیخ رشید کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

    ایران: شیخ رشید کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

    تہران: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    قبل ازیں شیخ رشید نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ قازوین رشت ریلوے کی افتتاحی تقریب کے دوران ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید کو قازوین تارشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ایرانی حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران ریلوے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

    وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 70 سال میں پاک ایران تعلقات سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، پاکستان ایران کے ذریعے یورپ، وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی پا سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید وزیر اعظم کا خصوصی پیغام لے کر ایران جائیں گے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ریل کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہش مند ہے، ایران تفتان تا کوئٹہ، چابہار تا گوادر ریلوے لائن تعمیر کے لیے تعاون کرے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران دورے کے دوران وہ ایرانی صدر اور سپریم لیڈر کو پاکستانی قیادت کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔

  • ایران میں پاسداران انقلاب  کی بس پر خود کش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

    ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی

    تہران : پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا دیا گیا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش بمبار نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پاسداران انقلاب صوبہ سیستان سے صوبہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے خاش جارہے تھے، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ جیش العدل نے قبول کی ہے۔۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے ان صوبوں میں بلوچ علیحدگی پسندوں اور ایرانی فورسز کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔