Tag: تہرے قتل

  • بیوی سمیت تہرے قتل میں ملوث ’سفاک قاتل‘ کا عبرت ناک انجام 

    بیوی سمیت تہرے قتل میں ملوث ’سفاک قاتل‘ کا عبرت ناک انجام 

    سفاک قاتل نے بیوی سمیت تین خواتین کو بے دردی سے قتل کیا لیکن انجام بھیانک ہوا عدالت نے پھانسی کی سزا دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق تہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت مصر کے علاقے الاسکندریہ عدالت نے سنائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تہرے قتل میں ملوث نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو قتل کیا تھا اور وہ ’المعمورہ کا سفاک‘ کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن چکا تھا۔

    نصر الدین جو پیشے کے اعتبار سے وکیل تھا۔ اس نے اپنی اہلیہ اور دیگر دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد انکی لاشیں کمرے میں ہی گڑھا کھود کر دفن کر دی تھیں۔

    عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران مجرم وکیل نے دروغ گوئی سے کام لیا اور خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی۔

    عدالت نے اسکو 15 دن کے لیے نفسیاتی اسپتال میں نگرانی میں رکھا اور اسپتال نے اس کو ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ قرار دیا تھا۔ استغاثہ نے مجرم کے ہر حربے کو ناکام بناتے قتلِ عمد کو ثابت کیا۔

    عدالت نے حتمی فیصلے سے قبل مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی، جس کے بعد عدالت نے پھانسی کا حکم صادر کردیا۔

  • قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی

    قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی

    خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک نواحی گاؤں میں قاتلوں نے قانون سے بے خوف ہو کر 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 79/10R کے قریب تہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، جب کہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولیں ملتان عدالت سے پیشی بھگت کر گھر جا رہے تھے، کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، مرنے والوں کی شناخت بخت علی شاہ، مراتب علی شاہ اور فخر علی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق قاتل اور مقتولین رشتہ دار ہیں، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تین افراد کے قتل کے بعد مخالفین نے ویڈیو پیغام میں مزید قتل کی دھمکیاں بھی دیں، قاتلوں کا کہنا تھا کہ مقتول خاندان کے مزید 8 افراد کو قتل کر دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  خانیوال: موٹروے پر بس اور ٹریلرمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    واقعے کے بعد ایس ایچ او کچا کھوہ اور ڈی پی او خانیوال جائے وقوعہ پر پہنچے، نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کچاکھوہ منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کروا دی گئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص تقی شاہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 38/10R کے جلال خیل برادری کی آپس میں عرصہ دراز دشمنی چلی آرہی تھی۔

  • پتوکی میں تہرے قتل کی واردات، وزیراعظم نے متاثرہ ماں کی دہائی سن لی

    پتوکی میں تہرے قتل کی واردات، وزیراعظم نے متاثرہ ماں کی دہائی سن لی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حبیب آباد شیر گڑھ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے والدین اور بچی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے پتوکی میں واقع حبیب آباد شیر گڑھ روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں میاں بیوی اور بچی کو قتل کیا گیا۔

    مقتولہ کی والدہ نے وزیراعظم سے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو عمران خان نے بوڑھی ماں کی دہائی سُن لی۔

    وزیراعظم آفس نے مقتولہ صنم زہرا کی والدہ سے رابطہ کیا اور عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ متاثرین کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی گئی انہیں جلد انصاف فراہم کیا جائے گا اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل پتوکی کے حبیب شیرگڑھ روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر اُس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ماں ، باپ اور کم عمر بچی زخمی ہوئے تھے البتہ سناٹے کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت اسپتال نہ پہنچایا جاسکا اور جب ریسکیو 1122 کا عملہ پہنچا تو تینوں دم توڑ چکے تھے۔