Tag: تہمینہ جنجوعہ

  • بھارت نے 22 حریت پسندوں کو انتہاپسند قرار دے کر ہٹ لسٹ تیار کی ہے، تہمینہ جنجوعہ

    بھارت نے 22 حریت پسندوں کو انتہاپسند قرار دے کر ہٹ لسٹ تیار کی ہے، تہمینہ جنجوعہ

    اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت  نے 22حریت پسندوں کو انتہا پسند قرار دیا ہے اور لسٹ تیار کی ہے، 22 شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کیا، سفیروں کو انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ پر بریفنگ دیں گے۔

    تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پربوکھلاہٹ کاشکارہے، رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عیاں کردی، انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی۔

    سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 22حریت پسند شخصیات کی لسٹ تیار کی ہے اور انھیں انتہا پسند قرار دیا ہے، بھارت کی جانب سے22شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    سینیٹر عبدالقیوم نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیٹی اراکین سینیٹ وقومی اسمبلی پر مشتمل ہو۔

    قائمہ کمیٹی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی اور اقوام متحدہ سے انسانی حقوق رپورٹ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    اس سے قبل کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرغلام محمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہوتی جارہی ہے، بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیراورفلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے‘ پاکستان

    مقبوضہ کشمیراورفلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے‘ پاکستان

    اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورت حال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کوجھنجوڑ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا افتتاح عالمی قوانین خصوصاََ بیت المقدس کی حیثیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورت حال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورت حال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کوجھنجوڑ رہی ہے، دونوں خطوں میں نہتے عوام کا قتل عام جاری ہے۔

    سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں خطوں میں عالمی قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے عالمی برادری کو اجتماعیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ لوگوں کے منصفانہ نصب العین، تسلط کے خاتمے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام عالمی فورموں پرآواز اٹھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان نے جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزور دیا ہے۔

    فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں: ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ 3 روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پراسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیکریٹری خارجہ آج امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی

    سیکریٹری خارجہ آج امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آج واشنگٹن پہنچیں گی جہاں وہ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر سے ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزہ دورہ واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گی۔

    تہمینہ جنجوعہ امریکا کے خصوصی سفیر ایلس ویلز سے بھی ملاقات کریں گی۔

    پاکستانی سفارتخانہ تہمینہ جنجوعہ کی امریکی میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروانے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ یو ایس آئی پی میں پاک امریکا تعلقات پر خطاب کریں گی۔ ان کا دورہ امریکا پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں، امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیرخارجہ کا دفترخارجہ پہنچنےپرسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے استقبال کیا۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت پاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق ایلس ویلزکا اگست 2017 سے یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے جبکہ امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور4 دسمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکہ دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    کراچی: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن ایک حقیقت ہے، امریکی صدر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، امریکی سفارت خانہ بیان کی وضاحت کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کراچی میں‌ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ ایران سےمتعلق بھی کیا تھا، ٹرمپ اس وقت دو ممالک سے متعلق سوچ رہے تھے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ کا ٹویٹ امریکی پالیسی کا تعین کرتا ہے یا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ افغانستان کےذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ہورہی ہے، بھارت بڑی طاقت بننےکی کوششیں کر رہا ہے، چین کا قوت بن کر ابھرنا خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب ہے، اب امریکا بھارت کو توازن بنانے کے لئےاستعمال کر رہا ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار‌ دیا، ان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، روس سے اچھےتعلقات پرتوجہ دے رہے ہیں، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا انحصار فقط امریکا پر نہیں، موجودہ حالات میں امریکا کےساتھ رابطے کی پالیسی ہے، امریکا دنیا کی سپرپاور ہے، اس معاملے پر ہمیں‌ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خارجہ پالیسی کے بہت معاملات کو بند دروازوں کے پیچھے رکھنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے سی پیک پر امریکی تحفظات مسترد کردیے: تہمینہ جنجوعہ

    پاکستان نے سی پیک پر امریکی تحفظات مسترد کردیے: تہمینہ جنجوعہ

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کردیا جبکہ سی پیک پر امریکی تحفظات مسترد کردیے گئے۔ بھارت کا خطے میں تھانیدار کا کردار قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ کابل انتہائی اہم تھا جس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کے مطابق بھارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےذریعے رسائی چاہتا ہے جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ بھارت یہ درخواست پاکستان سے کرے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ بھارت کا خطے میں تھانیدار کا کردار ناقابل قبول ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی جانب سے کلبھوشن تک رسائی کا بھارتی مطالبہ مسترد

    پاکستان کی جانب سے کلبھوشن تک رسائی کا بھارتی مطالبہ مسترد

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی کے بھارتی مطالبے کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی درخواست پر بھارتی ہائی کمشنر اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے کلبھوشن تک رسائی کا مطالبہ دہرایا۔

    بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے کلبھوشن یادیو سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل اور درخواست پیش کی۔ یہ اپیل اور درخواست کلبھوشن یادیو کی ماں کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

    تہمینہ جنجوعہ نے معاملے پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2008 کے دو طرفہ معاہدے کے تحت جاسوس تک رسائی نہیں دی جاسکتی۔

    مزید پڑھیں: کلبھوشن کی واپسی کے لیے مختلف آپشنز پر غور

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

    انہوں نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن جاسوسی، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کر چکا ہے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق درخواست باضابطہ طور پر جمع کروا دی ہے تاکہ اسے جلد سے جلد رہا کیا جاسکے۔

    ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کلبھوشن دہشت گرد ہے، کیا آپ سمجھتے ہیں ایسے لوگوں کو رہا کردیا جانا چاہیئے؟ جس پر گوتم بمبا والا سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 10 اپریل کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔

    کلبھوشن کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا تھا۔

    سزائے موت کے اعلان کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیڈر بھبھکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کی سزا کے فیصلے کے نتائج پر غور کرلے۔ دونوں ممالک کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا اس کا بھی جائزہ لے۔

    بھارتی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو پیش نظر رکھ کر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر آگے بڑھے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات

    تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات

    لاہور : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکریٹری خارجہ تعینات کر دیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بہ طور نئی سیکرٹری خارجہ کے تعیناتی کی منظوری دیدی ہے اس طرح تہمینہ جنجوعہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

    زرائع کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بہترین کارکردگی اور دیگر ممالک کے ساتھ پائیدار سفارتی تعلقات بحال کرانے کی بناء پر کی گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

    واضح رہے کہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ 32 سال سے سفارتی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، وہ2011میں ترجمان وزارت خارجہ کی ذمے داریاں بھی انجام دے چکی ہیں اور اس وقت وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔

    تہمینہ جنجوعہ اپنی نرم مزاجی اور خوش گفتاری کے باعث سفارتی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جب کہ دفتر خارجہ کا عملہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے استفادہ لے گا۔