Tag: تیاریاں جاری

  • 5 اگست سے متعلق ہماری تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر

    5 اگست سے متعلق ہماری تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے متعلق ہماری تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قائدین کو ہدایات کردی ہیں اس کے مطابق باہر نکلیں گے، 5 اگست کو ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلیاں نکالی جائیں گی، کل اے پی سی ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی تھی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے پوری قوم کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ جو کچھ ہورہا ہے پوری قوم دیکھ رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں، سیاسی قیدیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کےعلاوہ کوئی چیزقبول نہیں ہے،

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جے یوآئی ف سے بھی ہم نے رابطہ کیا تھا ان کی اپنی مرضی ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی، سینیٹ، پنجاب سمیت سیاسی لوگوں کو سزائیں دی گئیں، خواتین سیاسی رہنماؤں تک کو 10، 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم تمام آپشنز استعمال کرینگے، عدالتوں میں بھی جائیں گے سڑکوں پر بھی آئیں گے، پارلیمنٹ سے متعلق ہماری پارلیمانی پارٹی اجلاس کرکے فیصلہ کرے گی

    انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ کا کردار ختم ہوچکا ہے، ہمارے لوگوں کو نااہل کیا جارہا ہے، قانون وآئین کا احترام نہیں ہے، زبردستی فیصلے کرائے جارہے ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کیے یقین دہانی کرائی گئی بانی سے ملاقات کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کیساتھ مشاورت ہماراحق ہے، یقین دہانی کے باوجود ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/azma-bokhari-imran-khan-qasim-suleman-02-aug-2025/

  • کراچی:حلقہ این اے246،  پی ٹی آئی اورایم کیوایم کی تیاریاں جاری

    کراچی:حلقہ این اے246، پی ٹی آئی اورایم کیوایم کی تیاریاں جاری

    کراچی: حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں انتخابات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں،  تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں تئیس اپریل کو ہونے والےانتخابات کی بازگشت پورے ملک میں سُنائی دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے خوُب تیاری سے میدان میں اُترے ہیں۔

    تحریک انصاف کے اُمیدوارعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئی ہے، دوسری جانب ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل بھی کچھ کم پُرامید نہیں، انکا کہنا تھا کہ عوام اٹھائیس سال سے متحدہ پر اعتماد کررہے ہیں، اس بار بھی نشست ہماری ہوگی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی نو اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں عزیزآباد کا دورہ کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں، اسی نشست پر خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی کے راشد نسیم بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حلقہ ایم کیوایم کا مضبو ط گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اس حلقےمیں دیگرجماعتوں کی کا رکردگی ما ضی میں اہمیت کی حامل رہی ہے۔