Tag: تیاریاں عروج پر

  • پی ایس ایل 4: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پر، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم فعال

    پی ایس ایل 4: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پر، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم فعال

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کے میچوں کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم فعال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیڈول پی ایس ایل فور کے میچز کے لیے شاندار انتظامات کیے جارہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں کیمرے لگا دیے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سب کچھ مانیٹر ہوگا۔

    اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ پارکنگ اور اسٹینڈ میں بھی کیمرے نصب کردیے گئے، آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرای این ڈیوڈ نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، ایونٹ کے لیے پرجوش براڈ کاسٹرز بھی کراچی پہنچ گئے۔

    پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز لاہور سے کراچی منتقل کردئیے گئے ہیں، 9 ماچ کو کراچی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہوگا۔

    خیال رہے کہ کراچی پولیس بھی میچز کے سلسلے میں سیکورٹی پلان بنا چکی ہے، اے آئی جی امیر شیخ نے کہا کہ کراچی پولیس کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی کراچی آمد سے متعلق شیڈول جاری

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرسے آنے والےعوام کے لئے مناسب انتظامات کریں گے۔

    دس مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    پی ایس ایل سیزن فور کا کوالیفائر 13 مارچ کو کراچی میں ہوگا، 14 مارچ کو پہلا ایلیمنیٹر، 15 مارچ کو دوسرا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا، فائنل میچ 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • تحریک انصاف کی لانگ مارچ کیلئے تیاریاں عروج پر

    تحریک انصاف کی لانگ مارچ کیلئے تیاریاں عروج پر

    لاہور: تحریک انصاف کی چودہ اگست کیلئے لانگ مارچ کی تیاریوں میں تیزی آگئی، پی ٹی آئی کے رہنماوں نے بارہ اگست تک ٹرین نہ ملنے پر ٹرین سروس معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے تمام سرکاری رکاوٹوں کو توڑ کر لانگ مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا، پارٹی رہنماؤں کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں میں تیزی آگئی ہے۔

    اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل نے ڈی ایس ریلوے نثار میمن سے ملاقات کی، سبحان علی ساحل کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں شرکت کیلئے محکمہ ریلوے کوخصوصی ٹرین چلانے کی درخواست جمع کرائی تھی، جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    ریلوے حکام نے اگر بارہ اگست تک درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا توکراچی سے ملک کے دیگر حصوں میں ٹرینوں کو جانے نہیں دیا جائے گا۔