Tag: تیاریاں مکمل

  • تحریکِ انصاف آج میانوالی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

    تحریکِ انصاف آج میانوالی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

    میانوالی:  تحریکِ انصاف کراچی اور لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے بعد آج تیسرا جلسہ میانوالی میں کر رہی ہے، عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تحریکِ انصاف کی جانب سے میانوالی میں آج کا جلسہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے پُرجوش کارکن دن بھر ریلیوں کی شکل میں گشت کرتے رہے، جلسہ کیلئے دن دو بجے کا وقت دیا گیا پر توقع کی جارہی ہے جلسہ چار بجے تک شروع ہوگا۔

    جلسہ گاہ کو پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ پینتیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں ہیں، جلسہ گاہ کا اسٹیج انیس فٹ اونچا بیس فٹ چوڑا اور اسی فٹ لمبا بنایا گیا ہے، سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے جا رہے ہیں۔

    عمران خان کو ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد سخت سکیورٹی میں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔

    سہ پہر میں ہونے والا جلسہ اس لیےخصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ میانوالی عمران خان کا آبائی شہر ہے، یہاں عمران خان کا آبائی گھر اور قبرستان بھی ہے، جہاں ان کے دادا، دادی ، چچا اوران کے والد اکرام اللہ خان نیازی کی قبریں ہے، جہاں عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہ یہاں سے دوہزار دو اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز میانوالی سے کیا تھا، وہ یہاں سے 2002 اور 2013 ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

  • ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں مکمل

    ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں مکمل

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، شاہراہیں، عمارتیں اور مساجد سج گئیں۔

    جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں کراچی سے پشاور اور آزاد کشمیر تک مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کےمختلف شہروں میں سرکاری اور نجی عمارتوں شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گلی کوچوں میں خوبصورت داخلی دروازے بھی لگائے گئے ہیں، بازاروں میں اسٹالوں پرسبز جھنڈیوں کیساتھ نعلین پاک، درود شریف اوردیگر تبرکات کی فروخت جاری ہے۔

    اس کے علاوہ اسٹیل کے بنے ہوئے برقی قمقموں سے سجے سبز گنبد اور محرابوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، دوسری جانب شب بھر میلاد کی محافل بھی سجائی جارہی ہیں۔

    علماء ومشائخ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔
        
       

  • دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

    دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی

    دنیا بھر میں نئے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام ممالک کے لوگ اپنی اپنی روایات کے مطابق نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

    دنیا بھر میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، امریکی ریاست نیویارک میں نئے سال کوخوش آمدید کہنے لوگ ٹائمز اسکوئر پر پہنچ گئے ہیں، شدید سردی میں ہزاروں لوگوں نے سال نو کی تیاریوں کی پریکٹس اسپائڈر مین کے ساتھ کی۔

    سال نو کے استقبال کیلئے ٹائمز اسکوئر پر نصب کیا گیا ایل ای ڈی لائٹوں سے سجا کرسٹل بال جسکو اکتیس دسمبر پر روشن کیا جائیگا، ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔

    برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ہزاروں افراد ساحل سمندر پر پہنچ گئے، جہاں پرستش کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔