Tag: تیاریاں

  • ملک بھر میں جشن میلادرسول ﷺکی تیاریاں عروج پر

    ملک بھر میں جشن میلادرسول ﷺکی تیاریاں عروج پر

    ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گلی محلوں کو سجا دیا گیا ہے

    ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کی تیاریاں مذہبی جوش وجذبے سے جاری ہیں ۔۔۔ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں ،گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجاد یا گیا ہے ۔

    محافل نعت و حسن قرات کا سلسلہ بھی جاری ہے، کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ،ملتان ،فیصل آباد،گوجرانوالا ،پاکپتن ،پیر محل ،کوئٹہ،جعفر آباد شہر شہر گلی گلی ہرجانب برقی قمقموں کی بہار نظر آ رہی ہے اور خوبصورت روشنیوں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔

    ملک بھر میں عاشقان رسول ﷺ ریلیاں نکال رہے ہیں ، دودھ ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں اور لنگر تقسیم کیا جارہا ہے، حیدر آباد ،سکھر ،سانگھڑ ،نوابشاہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جھنڈیوں اور بیجز کی خریداری جاری ہے، جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں کوٹلی ،آزاد کشمیر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور لاٹئس لگا کر سجا دیا گیا ہے ۔
       

  • جشن عید میلادالنبی منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں

    جشن عید میلادالنبی منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں

    جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، عاشقان رسول اپنے اپنے انداز میں رسول کریم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    آمد عید میلاد النبی کے سلسلے میں پاکستان بھر میں جلوس اور مشعل بردار رلیاں نکالی جارہی ہیں، گلی کوچوں کو خوبصورت روشنیوں اور رنگ بہ رنگی جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے۔

    کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں ،مساجد کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، لاہور میں داتا دربار سمیت اہم شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح محافل میلاد منعقد کروائی جا رہی ہیں، ملتان میں بازاروں کیساتھ شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے روشن کردیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی ، جلوس کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے اور انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں، ریلی نے ہر طرف روشنیاں بھکیر دیں۔

    سکھر میں ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف مذہبی جماعتوں نےایوب گیٹ سے گھنٹہ گھر تک ریلیاں نکالی گئیں، حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں دیگر شہروں کی طرح جاری ہیں، شہریوں نے گھروں اور گلیوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا ہے۔
        
        

        
       

  • دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری

    دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زورو شور سے جاری

    کرسمس میں اب صرف چند دن ہی باقی ہیں مگر دنیا بھرمیں تیاریاں ابھی تک جاری ہیں۔ لال ٹوپیاں، بینڈ باجا بارات۔ روسی ٹھنڈی یخ ہوائیں اوراس پرسب کا جوش ولولہ۔ سرخ سرخ ٹوپیاں پہنے ڈھیروں سانٹا کلاز سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    کرسمس کی خوشیاں تو سب کے لئے مگر ان میں کینسر سے متاثرہ معصوم بچوں کو بھی شامل کرلیا جائے۔ کرسمس کے موقع پر کینسر کے مریض بچوں کے لئے تحائف بھی جمع کئے گئے۔ دوسری طرف میکسیکو میں بھی کرسمس کا شانداراستقبال ہے۔ رنگ برنگےغباروں اور شو پیسز کے ساتھ خوبصورت پیناٹاز نے کمال کردیا۔

    روشنیوں سے سجے روایتی پیناٹاز کو فنکاروں نے عمدہ طریقے سے تیارکیا۔ جس سے کھیلتے ہوئے بچے بھی بےحد خوش ہوئے۔ امریکا میں کرسمس کی شاپنگ کرتے ہوئے گلوکارہ بیونسے نے سپراسٹور میں شاپنگ کرنے والوں کی خوشی دوبالا کردی۔ بیئونسے کی آمد ہی مداحوں کو خوش کرگئی۔۔ساتھ ہی بیونسے نے اسپیکر پر یہ اعلان کردیاکہ اسٹور میں جتنے لوگ موجود ہیں ۔ پچاس ڈالر کی شاپنگ کرسکتے ہیں۔ اس خبر سے کرسمس کا مزا ہی آگیا۔
        

     

  • پنجاب:بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع

    پنجاب:بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اڑتالیس ہزار سے زائد نشستوں کےلئے کاغذات ستائیس دسمبرتک وصول کئے جائیں گے۔

    لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئیں۔ صوبے کی اڑتالیس ہزار تین سو چھتیس نشستوں پر انتخابی دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جو ستائیس دسمبرتک جاری رہے گا۔وصول کئے گئے کاغذات سے متعلق نوٹی فیکیشن اٹھائیس دسمبرکو جاری کیاجائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال تین اور چار جنوری کو جائے گی۔ منظوریا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کےلئے چھ اور سات جنوری کے تاریخ مقررکی گئی ہے۔اپیلوں پر فیصلے آٹھ جنوری سے گیارہ جنوری تک سنایاجائے گا۔ جبکہ بارہ جنوری کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے۔

    بلدایتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو جاری کی جائے گی۔صوبے میں بلدیاتی انتخاب کےلئے پولنگ تیس جنوری کو ہوگی۔ جس کے تین روز بعد دوفروری کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔