Tag: تیاری

  • برطانوی شاہی خاندان انڈر گراؤنڈ ہونے کی تیاری کیوں کررہا ہے

    برطانوی شاہی خاندان انڈر گراؤنڈ ہونے کی تیاری کیوں کررہا ہے

    لندن : نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر برطانوی حکام نے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا، جس کے لیے یورپی یونین کے رہنماؤں اور برطانوی حکام کے درمیان انخلاء کے لیے بریگزٹ معاہدہ طے کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم تھریسامے ابھی تک ہاؤس آف کامنز سے اس معاہدے کے مسودے کو منظور نہیں کروا سکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے انخلاء کی صورت میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر ملک میں سرد جنگ کے دوران لاگو کیا جانے والے ایمرجنسی پلان پر دوبارہ عمل شروع کررہے ہیں تاکہ شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ سرد جنگ کے بعد سے موجود ہے لیکن مذکورہ منصوبے کو نو ڈیل کی صورت میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت قانون ساز اور بریگزٹ معاہدے کے حامی جیکب ریس موگ کا خیال ہے کہ حکام کا شاہی خاندان کے ہنگامی انخلاء کا منصوبہ بغیر معاہدے کے بریگزٹ پر غیر ضروری گھبراہٹ واضح کررہا ہے۔

    بریگزٹ: تھریسامے دوبارہ مذاکرات کیلئے کوشاں، یورپی یونین کا انکار

    بریگزٹ ڈیل: پانچ ترمیمی بل برطانوی پارلیمنٹ میں مسترد

    بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگنے کا خطرہ

    جیکب ریس موگ کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے اہم عہدیدران دوسری جنگ عظیم میں ہونے والی بمباری کے دوران لندن میں ہی موجود تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر مستقل ہاؤس آف کامنز کی حمایت حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

    تاجروں کی جانب برطانوی حکومت متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر نئے کسٹمز چیکس کے باعث یورپی یونین آنے والی اشیاء کی درآمدات میں تاخیر ہوئی تو بڑے پیمانے پر غذا اور ادویات کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  • بھارت میں آئی فون کی تیاری کا امکان

    بھارت میں آئی فون کی تیاری کا امکان

    بنگلور: اپیل کمپنی کی جانب سے آئی فون کی تیاری کے لیے بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں پیداواری یونٹ لگائے جانے کا امکان ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون کی پیداواری یونٹ لگائے جانے کا امکان ہے، اس ضمن میں مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ ایپل کرناٹک میں فون کی تیاری کا کام اپریل سے شروع کرے گی۔

    اپیل اتنظامیہ کی جانب سے اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارت میں صارفین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے بڑی سطح پر سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

    کرناٹک کے آئی ٹی منسٹر یانک کھرج کے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپیل کے ساتھ معاملات جاری ہیں اور توقع ہے کہ اپریل سے کرناٹک میں آئی فون کی تیاری شروع ہوجائے گی‘‘۔بھارتی میڈیا میں یہ باتیں زیر گردش ہیں کہ آئی فون کی تیاری کے حوالے سےتائیوان کی ایک کمپنی پلانٹ تیار کررہی ہے۔

    بھارت میں مہنگائی کی شرح بلند ہونے کے باوجود مہنگے موبائل کی فروخت میں اپیل کی مارکیٹ بہترین تصور کی جاتی، بھارت میں آئی فون کی قیمت 450 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

  • عید پر دلکش نظر آنے کے طریقے

    عید پر دلکش نظر آنے کے طریقے

    عید کا موقع ہے، گھر میں مہمان بھی آئیں گے۔ آپ کی کوشش ہوگی کہ اپنے گھر والوں اور مہمانوں کو مزیدار پکوان بنا کر کھلائیں۔

    لیکن اپنے آپ کو بالکل مت بھولیں۔ عید کے دن اپنے لیے بھی وقت نکالیں۔ سارا دن چولہے کے سامنے گزارنے کے بعد بھی آپ تازہ دم لگ سکتی ہیں اور اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنا خیال رکھنا ہوگا۔

    :قدرتی اشیا کا استعمال

    9

    اپنی جلد پر کیمیکلز لگانے کے بجائے زیادہ سے زیادہ قدرتی چیزوں کا استعمال کریں۔ آپ کے کچن میں موجود چیزیں آپ کی جلد کے لیے بہترین ہیں۔ عید کی تیاری کرنے کے ساتھ کچھ وقت اپنے لیے بھی نکالیں اور قدرتی اشیا سے اپنی جلد کی حفاظت کریں۔

    :سبزی اور پھلوں کا استعمال

    10

    عید پر دعوتوں میں مرغن غذائیں کھانے میں آتی ہیں۔ ایسے موقع پر آپ اپنی بھوک سے کم کھائیں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔ زیادہ پانی اور رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بھی مرغن غذاؤں کی تیزابیت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ عید کے چوتھے دن مزیدار سبزی یا دال کی ڈش بنائیں۔

    :میک اپ ضرور اتاریں

    1

    دعوتوں میں جانے یا مہمانوں کی دعوت کرتے ہوئے آپ میک اپ ضرور استعمال کرتی ہوں گی لیکن رات سونے سے پہلے اسے ضرور صاف کریں۔ رات کو میک اپ صاف کیے بغیر سونا جلد کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچاتا ہے۔

    :ورزش کریں

    2

    ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔ عید کی مصروفیات میں تمام کام نمٹانے کے بعد رات کو 15 منٹ کھلی ہوا میں چہل قدمی ضرور کریں۔

    ان طریقوں پر عمل کر کے آپ ایک بہترین عید گزار سکتی ہیں۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین کیویزپرجھپٹنے کیلئے تیار

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین کیویزپرجھپٹنے کیلئے تیار

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اتوار سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور تیاری جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کی میزبانی کررہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل سیریز تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

    سیریز کا آغاز اتوار سے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی پہلے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس جاری ہے۔

    یونس خان بھرپور فارم میں ہیں۔ کپتان مصباح الحق کی تیزترین سنچری نے حریف ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ اس سیریز میں بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    ابتدائی ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آسٹریلیا کے خلاف فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی پہلی بار کیویز کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

    ادھر کیوی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیمیں دوہزار گیارہ کے بعد طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔