Tag: تیراہ

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں  کامیاب کارروائیاں ، 22 خارجی ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کامیاب کارروائیاں ، 22 خارجی ہلاک

    خیبر : سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 خارجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی واقعات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 22خارجی مارے گئے اور 18 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 14 دسمبر سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کاآغاز کیا تھا تاہم فورسزنے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمےتک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کی پذیرائی کی اور آپریشنز میں 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسزکو خراج تحسین
    پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑاہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا مہمند اور تیراہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز

    سیکیورٹی فورسز کا مہمند اور تیراہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز

    خیبر: سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور تیراہ(ضلع خیبر) میں محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور تیراہ(ضلع خیبر) میں محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد "پاکستان میں کمرشل پیمانے پر زیتون کی کاشت کو فروغ دینا” ہے۔

    محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ فورسز  کے ساتھ اس مہم کو بہتر موسمی حالات میں پیوند کاری کے ذریعے زیتون کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔

    مہم میں قدرتی طور پر پائے جانے والے زیتون کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جنگلی زیتون کی پیوند کاری شامل ہے، مہمند میں مجموعی طور پر 2216 زیتون کے درخت لگائے گئے ہیں۔

     اس کے علاوہ 5029 جنگلی زیتون کے درختوں کی پیوند کاری بھی کی گئی ہے جن میں مجموعی طور پر 13,950 بیج بوئے گئے ہیں۔

    ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کل 1000 اطالوی Arbequina Olive Stem کی پیوند کاری کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے۔

     اس سلسلہ میں بڑی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ کم سے کم مدت میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔

  • ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 26 سالہ سپاہی وقاص علی اور 24 سالہ سپاہی باسط علی شہید ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، یہ آپریشن ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔