Tag: تیرہ افراد ہلاک

  • پیرس: فرانس کے بار میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    پیرس: فرانس کے بار میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    روئین: فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 13 افراد جان کی بازی ہارگئے،جبکہ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے.

    فرانس کے وزیرداخلہ برنارد کیزینیو کا کہنا ہے کہ کیوبا لبری نامی بار کے بیسمینٹ روم میں جمعے کی رات کو لگی،حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کیا گیا تھا.

    فرانسیسی وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے،جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں.

    *پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2بچوں سمیت 8افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال  فرانس کے دارالحکومت پیرس کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افرد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    عمارت سے عورتوں اوربچوں کی چیخ وپکار کی آوازیں بلند ہورہی تھیں،پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

     

     

  • صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ گاڑی میں سوار دوخودکش بمبار افریقی یونین کےامن دستوں کےاڈےمیں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے،ایک حملہ آور نے گاڑی کو دھماکےسےاڑایاجبکہ دوسرے نےپیدل اندرداخل ہونےکی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےزخمی ہونے کےبعد اس نے بھی دھماکہ کردیا.

    SOMALIA POST 3

    یاد رہے کہ افریقی یونین کامشن موغادیشوکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ہی واقع ہے،دھماکےاس قدر شدیدتھے کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.

    somalia post 1

    پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکورٹی اہلکارہیں،حملےمیں بارہ افرادزخمی بھی ہوئے.

    somalia post 2

    *صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    *صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    اس سے قبل گذشتہ سال صومالیہ کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے

    واضح رہے کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کر نے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے.

  • امریکہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج،تیرہ افراد ہلاک

    امریکہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج،تیرہ افراد ہلاک

    امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ۔ شدید سرد موسم کے باعث تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا کی مختلف ریاستیں سرد موسم اوربرفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ فلاڈیلفیا،مشرقی نیویارک اور بوسٹن سمیت کئی ریاستوں میں شدید برفباری اور طوفانی ہواؤں سے معمول کی زندگی منجمد ہوگئی۔

    خراب موسم کے باعث چارہزارپروازیں منسوخ کردی گئیں اور سیکڑوں مسافر ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے۔ ۔حکام کی جانب سے تعلیمی اورمتعدد سرکاری ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیویارک میں ہائی وے کو جزوی طور پر بحال کیا گیاہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سرد ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ کینیڈا میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔ ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی اٹھائیس اور کیوبک میں منفی اڑتیس درجہ حرارت نے گذشتہ دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں میں بھی انتہائی شدید سردی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔