Tag: تیرہ سالہ بچی

  • خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل، ملزم فرار

    خیرپور : تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا، ملزم نے خود لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا، سوشل میڈیا پر نشاندہی کے بعد پولیس نے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے اہم رہنما کے شہر خیرپور میں تیرہ سال کی بچی بے دردی سے قتل کردی گئی، کچھ روز قبل ملزم ذوالفقار وسان نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ گھر پر دھاوا بول کر رمشا وسان کو اغوا کیا۔

    کئی روز اپنے پاس رکھا اور پھر لاش گھر والوں کے حوالے کردی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچی تو آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا لیکن ذوالفقار وسان ہاتھ نہیں آیا۔

    پولیس نے مقدمے میں ذوالفقار وسان کو نامزد کرکے واقعہ غیرت کے نام پر قتل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار وسان مبینہ طور پر پی پی رہنما منظور وسان کا رشتے دار ہے۔

  • لاہور: تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج

    لاہور: تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج

    لاہور: فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تیرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ فیکٹری میں درج کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کو نامعلوم کار سواروں نے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور بچی سے مبینہ زیادتی کرکے والٹن روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بچی ایک گھر میں ملازمہ تھی گھر کے مالک محمد عباس کی مدعیت میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق بچی دوپہر اپنے گھر سے بازار میں سودا لینے گئی تھی کہ نامعلوم افراد اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔