Tag: تیرہ سالہ لڑکا اغوا

  • لاہور کے علاقے بند روڈ سے تیرہ سالہ لڑکا اغوا

    لاہور کے علاقے بند روڈ سے تیرہ سالہ لڑکا اغوا

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بند روڈ کے قریب سے تیرہ سالہ لڑکا لا پتہ ہوگیا،لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بند روڈ بلاک کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ بند روڈ پر ازان نوید نامی تیرہ سالہ لڑکا گذشتہ رات گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا.لواحقین نے بچے کے لا پتہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر بند روڈ کو بلاک کر دیا.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں لا پتہ ہونے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،پولیس ان کے گمشدہ بیٹے کی بازیابی کے لیے کوشش کرے.

    یاد رہے کہ رواں ماہ تین روز قبل لاہور کے علاقےسمن آباد سے تیرہ سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیاتھا.اہل خانہ کے مطابق امان موٹر سائیکل پر گھر سےنکلا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد واپس گھر نہ آیا.

    *لاہور : بچوں کے اغواء کا معاملہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں‌ بینچ تشکیل

    گزشتہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی ہدایت پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغوا کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا تھا.

    *پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں پنچاب پولیس کی جانب سے اغوا کیے گئے بچوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھ ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 652 بچے اغوا ہوئے۔

     

     

  • لاہور : سمن آباد کے علاقے سے تیرہ سالہ لڑکا اغوا

    لاہور : سمن آباد کے علاقے سے تیرہ سالہ لڑکا اغوا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد سے تیرہ سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،اہل خانہ نے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کرادی.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد کا تیرہ سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا،اہل خانہ کے مطابق امان موٹر سائیکل پر گھر سےنکلا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد واپس گھر نہ آیا.

    امان قمر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر رشتے دار اور دوست اس کے گھر پہنچ گئے اور اسے علاقے بھر میں ڈھونڈتے رہے تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چلا،امان قمر کے گھروالوں نے تھانہ سمن آباد میں گمشدگی کی رپورٹ جمع کرا دی ہے.

    *لاہور : بچوں کے اغواء کا معاملہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں‌ بینچ تشکیل

    یاد رہے کہ تین روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان انور  ظہیر جمالی کی ہدایت پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغوا کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

    *پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    گزشتہ ماہ پنچاب پولیس کی جانب سے اغوا کیے گئے بچوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھ ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 652 بثے اغوا کی گئے ہیں۔

    *لاہور: دو بچے اغوا،پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے 12 سالہ لڑکا جبکہ بادامی باغ کا 14سالہ سمیر اغوا کرلیاگیا تھا۔