Tag: تیرہ من وزنی قرآن پاک

  • ٹنڈوالہ یار: تیرہ من وزنی قرآن پاک کی نمائش

    ٹنڈوالہ یار: تیرہ من وزنی قرآن پاک کی نمائش

    ٹنڈوالہ یار: ماہرخطاط نے تیرہ من وزنی قرآن پاک ہاتھوں سے لکھ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ منفرد قرآن پاک کو زیارت کیلئے ٹنڈوالہ یارمیں رکھا گیا ہے، جہاں دیکھنے والوں کا ہجوم لگ گیا۔

    کلام پاک سے محبت کا انوکھا انداز ٹنڈوالہ یار کے خطاط محمد ساجد ملک نے اپنے قلم سے قرآن پاک ضخیم نسخہ تیارکرلیا ہے، تین ماہ کی قلیل مد ت میں تیاراس شاہکار کی منفرد بات یہ ہے اس کے ہرصفحے پرخانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کاعکس نمایاں ہے۔

    مختلف رنگوں سے مزین صفحات اور ان پر خوبصورت خطاطی دیکھنے والوں کواپنی جانب کھینچے بغیرنہیں رہتی۔

    ہر سپارے کی لمبائی اڑتیس انچ چوڑائی اٹھارہ انچ رکھی گئی ہے جب کہ وزن سترہ کلو ہے، زائرین کی بڑی تعداد قرآن پاک کے اس نادرونایاب نسخے کودیکھنے کیلئے دور دور سے ٹنڈو الہ یار کارخ کررہی ہے۔