Tag: تیزآندھی

  • بھارت میں تیزآندھی اورمٹی کےطوفان سے86 افراد ہلاک

    بھارت میں تیزآندھی اورمٹی کےطوفان سے86 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی، اترپردیش، آندھراپردیش اور مغربی بنگال میں تیزآندھی اور مٹی کے طوفان سے کم از کم 86 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    وفاقی اور صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیز کے حکام کے مطابق شمالی ریاست اتردپیش میں 48 افراد، آندھرا پردیش میں 20 مغربی بنگال میں 16اور دارالحکومت نئی دہلی میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طوفان کی وجہ سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، حکام کو متاثرہ لوگوں کو ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔

    بھارت : گردوغبار کے طوفان ، بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، 125 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 3 مئی کو آنے والے طوفان میں 125 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے، طوفان کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اترپردیش میں ہوئی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی

    پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت گجرات، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں موسلادھا بارش اور تیزآندھی کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں لڑکی جان جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث درجنوں فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہواہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاوہ شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی اور فاٹا کے قبائلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھی بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پشگوئی کی ہے جبکہ بالائی سندھ، شمالی مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔