Tag: تیزاب پھینک کر فرار

  • ساہیوال : اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا

    ساہیوال : اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا

    ساہیوال : شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ انعم خان پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ انعم خان فلم ساز سہیل خان کی نئی آنے والی فلم ’’شور شرابا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اُن کے سابق دوست فہد نے شوبز میں کام کرنے سے روکا دیا تھا۔

    مگر اداکارہ نے شوبز سرگرمیاں جاری رکھیں جس پر فہد نے ایک ہفتہ قبل پنجاب کے علاقے ساہیوال میں اداکارہ پر تیزاب پھینکا جس سے انعم خان کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا تھا۔

    انعم خان کے اہل خانہ نے انہیں زخمی حالت میں لاہور کے جناح اسپتال میں داخل کروا کر مقامی تھانے میں فہد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    دوسری جانب ماڈل اداکارہ کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فہد نے ان کی بہن انعم سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے فہد کو باقاعدہ رشتے بھیجنے کا اصرار کیا تھا،جبکہ فہد کے والدین انعم سے اپنے بیٹے کی شادی کے خلاف تھے۔

    جس پر ماڈل اداکارہ نے فہد کے ساتھ شادی کرنے کا واضح طور پر انکار کردیا تھا اور اپنے گھریلو حالات سے آگاہ کرتے ہوئے ساہیوال سے لاہور منتقل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

    اداکارہ گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئیں تو ملزم فہد ساہیوال کے علاقے عارف والا چوک کے قریب انعم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

    Acid attack on model Anam Khan; under treatment… by arynews

  • نامعلوم افرد بارہ سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر فرار

    نامعلوم افرد بارہ سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر فرار

    لاہور: ورکشاپ پرکام کرنےوالےبچےپرتیزاب پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے ستوکلتہ میں نامعلوم افراد نے بارہ سالہ بچے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بلال پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ورکشاپ میں پیش آیا جہاں وہ ملازم ہے۔ بچے کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں زخمی بلال کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ اس پر تیزاب کس نے پھینکا ہے۔

    بلال کے والد ریاض کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تیزاب پھینکنے کا مقدمہ تھانہ ستوکتلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تین سو چوبیس اور تین سو چھتیس دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور بہت جلد ملزمان کوعدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں ورکشاپ میں کام کرنے والے دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔