Tag: تیزاب گردی

  • پنجاب میں‌ تیزاب گردی کا لرزہ خیز واقعہ، متاثرہ طالبہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    پنجاب میں‌ تیزاب گردی کا لرزہ خیز واقعہ، متاثرہ طالبہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    جھنگ(3 اگست 2025): دو ملزمان نے فرسٹ ایئر کی طالبہ پر گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ میں تھانہ مسن کی حدود میں تیزاب گردی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں دو ملزموں نے فرسٹ ایئر کی طالبہ بشرا فاطمہ پر گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جس کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب وہ برن وارڈ میں زیرِ علاج ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے متاثرہ طالبہ کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے، تفتیش جاری ہے لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے حملے کی وجہ ذاتی دشمنی یا ہراسانی ہوسکتی ہے، خواتین پر بڑھتے ہوئے حملوں پر عوامی حلقوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ جھنگ میں خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ساتھ ہی انہوں نے بشریٰ فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی: پارک میں دو بھائیوں پر ایک شخص تیزاب پھینک کر فرار

    کراچی: پارک میں دو بھائیوں پر ایک شخص تیزاب پھینک کر فرار

    کراچی میں افسوسناک واقعے میں پارک میں موجود دو بھائیوں پر ایک شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، واقعہ آج صبح پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں پارک میں سوئے 2 بھائیوں کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا، پارک میں سوئے دونوں لڑکوں پر ملزم تیزاب پھینک کر بھاگ گیا، دونوں افراد بےگھر ہیں، محنت مزدوری کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار

    پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائیوں میں سے کسی نے بھی تیزاب پھینکنے والے کو نہیں دیکھا، خالد اور صادق کا عمیر نامی ایک شخص سے رقم کا تنازع چل رہا تھا۔

    عمیر بھی بےگھر ہے اور وہ بھی اسی پارک میں سوتا تھا، عمیر کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس حکام کا واقعے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، تحقیقات کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-korangi-women-acid-murder-news/

  • نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار

    نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار

    ڈسکہ کے محلہ فضل پورہ کے ایک گھر میں گھس کر نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 35 سالہ 2 بچوں کی ماں شمیم گھر میں اکیلی تھی نامعلوم شخص جس نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے سر پر ہیلمٹ پہنا ہوا تھا گھر میں گھس آیا اور شمیم کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب کی وجہ سے شمیم کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے فوری پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی امداد جاری ہے، سمبڑیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا

    صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل فورٹ عباس میں فیصل کالونی کھچی والا میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے گھریلونا چاقی پر بیوی اور ساس پر تیزاب پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیزاب سے دونوں خواتین کا چہرہ اور گردن جھلس گئے، تیزاب سے متاثرہ خواتین کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تیزاب سے خواتین کے چہرے 20 فیصد تک جھلس گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مظفر گڑھ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے 2 خواتین اور بچی پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خواتین کا 40 فیصد جسم متاثرہ ہوا تھا، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ روہیلانولی کی حدود میں پیش آیا تھا۔

  • کراچی: متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی: متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : متاثرہ خاتون پولیس اہلکار اقرا نے تیزاب پھینکنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں شوہر کے بیوی پر تیزاب گردی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون پولیس اہلکار اقرا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر امین کے خلاف درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : لیڈی پولیس اہلکار پر شوہر نے تیزاب پھینک دیا

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب اپنی پھوپھی کے گھر 3 دن سے رہائشی پذیر تھی، شوہر کے ساتھ ضروری سامان لانے کیلئے اپنے گھر حب چوکی کیلئے روانہ ہوئی تو شوہر امین نے راستے میں ماں کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے بہانے سے موٹر سائیکل روکی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہرنے اچانک موٹر سائیکل سے بوتل نکال کر تیزاب پھینکا،  جس سے میں  اور میری بیٹی جھلس کرزخمی ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

  • تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    بہاولنگر : تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکا لڑکی پر تیزاب پھینک کرفرارہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پرتیزاب پھینک دیا ، ڈھانی ملاپرمیں گھر سے واپس جاتے ہوئے ملزم نوید نے تیزاب پھینکا۔

    پولیس نے بتایا کہ تیزاب سےلڑکی کاچہرہ ،گردن اوردیگرحصےمتاثرہوئے تاہم والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں تیزاب گردی کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنےکاحکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    جس کے بعد پولیس نے تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او نے کہا کہ ملزم نویدکوتھانہ ڈونگہ بونگہ منتقل کردیا،سخت کارروائی کریں گے۔

  • شادی سے قبل لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

    شادی سے قبل لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا

    بھارت کے مہاراج گنج میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا، جب ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے بازار سے گھر لوٹ رہی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاراج گنج میں پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شادی 25 دن بعد ہونے والی تھی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لڑکی کو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں داخل کرادیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    پولیس کے ایس پی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی کچھ دنوں بعد شادی ہونے والی تھی۔

    پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکی جمعرات کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ بازار سے گھر جارہی تھی کہ اس دوران سڑک پر ایک نوجوان ہیلمٹ پہنے کھڑا تھا، جیسے ہی لڑکی اس کے پاس سے گزری تو ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا، جبکہ لواحقین نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • میری بلی کا پیچھا کیوں‌ کیا؟ خاتون نے کتے پر تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    میری بلی کا پیچھا کیوں‌ کیا؟ خاتون نے کتے پر تیزاب پھینک دیا، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    ممبئی: انسانوں کے بعد اب کتے بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے لگے ہیں، بھارتی شہر ممبئی میں ایک خاتون نے پڑوسی کے کتے پر اس لیے تیزاب پھینک دیا کیوں کہ اس نے خاتون کی بلی کا پیچھا کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلی کا پیچھا کرنے پر بے چارا کتا تیزاب گردی کا شکار ہو گیا، پولیس نے ممبئی کی ایک خاتون کو پڑوسی کے پالتو کتے پر تیزاب پھینکنے اور جانوروں پر ظلم کرنے پر گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ شبستہ سہیل انصاری کو اپنی بلی کا پیچھا کرنے پر براؤنی نامی کتے پر سخت غصہ تھا، بدھ کے روز خاتون نے اس وقت براؤنی پر تیزاب پھینک دیا جب وہ گلی میں سو رہا تھا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے بلی کا پیچھا کرنے پر کئی بار کتے کے مالکان کو خبردار کیا تاہم انھوں نے کوئی توجہ نہیں دی، تیزاب گردی کا یہ گھناؤنا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا، اور فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھر سے نکلی اور سوئے ہوئے کتے پر تیزاب پھینک دیا، جس کے بعد کتا تکلیف کے مارے ادھر ادھر بھاگتا رہا، رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد عمارت کے نگران نے شام کو زخمی کتے کو تلاش کیا اور اسے قریبی ویٹرنری کلینک لے گئے، تیزاب کے حملے میں کتے کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی اور بدن بھی شدید جھلس گیا تھا۔

    عمارت کے نگراں نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو شبستہ کو کتے پر تیزاب پھینکتے ہوئے پایا، جس پر انھوں نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرا دی، اور پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

  • کراچی میں تیزاب گردی، ٹریفک اہلکار مدد کو پہنچ گیا

    کراچی میں تیزاب گردی، ٹریفک اہلکار مدد کو پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم شخص ایک راہگیر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم ملزم ایک شہری پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، تیزاب گردی کا واقعہ صدر رینبو سینٹر کے قریب پیش آیا۔

    تیزاب گردی سے شہری کی حالت تشویش ناک ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل پر متاثرہ شہری کو اسپتال لے
    گیا۔

    پولیس کے مطابق اسکول کے 2 بچے اور ان کا والد بھی تیزاب کی زد میں آئے، تیزاب نے بچوں اور والد کو نقصان نہیں پہنچایا، صرف چھینٹے گرنے سے کپڑوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے مطابق وہ تیزاب پھینکنے والے شخص کو نہیں جانتا۔

  • نافعہ اکرام پر تیزاب پھینکنے والے کی تلاش، نیویارک پولیس کا اہم اعلان

    نافعہ اکرام پر تیزاب پھینکنے والے کی تلاش، نیویارک پولیس کا اہم اعلان

    امریکا: نیویارک پولیس نے پاکستانی طالبہ نافعہ اکرام پر تیزاب سے حملہ کرنے والے کی تلاش تیز کر دی ہے، حملہ کرنے والے شخص سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو انعامی رقم کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 17 مارچ کو نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں 21 سالہ نافعہ اکرام پر سفید کیپ پہنے ایک نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، اور ایک آنکھ متاثر ہوئی، بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے وقت درد کی شدت سے چیخنے سے تیزاب حلق میں جانے پر پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    پولیس تاحال حملہ آور تک نہیں پہنچ سکی ہے، تاہم پولیس نے حملہ آور سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 10 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے، دوسری طرف نساؤ کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی ملزم سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو 20 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

    امریکا میں 21 سالہ پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملہ، دفتر خارجہ کی تصدیق

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، حملے کی وجوہ کا بھی علم نہیں، پاکستانی طالبہ کے والد شیخ اکرام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہے اور نافعہ کو ہدف بنایا گیا۔

    نافعہ کا علاج جاری ہے، ان کے علاج کے لیے انٹرنیٹ پر اپیل کے ذریعے 4 لاکھ 94 ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔