Tag: تیزاب گردی کا شکار

  • شادی سے انکار، اوباش  نوجوان نے اسکول  ٹیچر پر  تیزاب پھینک دیا

    شادی سے انکار، اوباش نوجوان نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

    وہاڑی :اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر اسکول جاتی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا ، واقعے میں ٹیچر بری طرح جھلس گئیں اور50 فیصد چہرہ متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی میں نجی اسکول کی خاتون ٹیچر تیزاب گردی کا شکار بن گئیں ، شدید زخمی حالت میں خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تیزاب گردی کا واقعہ وہاڑی تھانہ دانیوال کی حدود 9-11 ڈبلیو بی میں پیش آیا ، جہاں اوباش نوجوان نے اسکول جاتی پرائیویٹ سکول ٹیچر غلام صابرہ پر تیزاب ڈال دیا۔

    اسکول ٹیچر تیزاب سے شدید جھلس گئی اور پچاس فیصد چہرہ اور آنکھیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ گلی سے گزرتے دو معصوم بچے بھی تیزاب کی زد میں آگئے۔

    رہائشی مٹھو نامی ملزم اسکول ٹیچر سے شادی کا خواہشمند تھا اور شادی سے انکار پر ملزم نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینکا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون کی آنکھوں میں سرخ مرچیں پھینکی اور پھرتیزاب پھینکا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی دو درخواستیں دے چکے تھے لیکن پولیس نے کارروائی نہ کی۔

    ملزم متاثر ٹیچر کی ہمشیرہ کا دیور ہے، ملزم مٹھو کو شہریوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس تھانہ دانیوال کے حوالے کر دیا۔

  • گوجرانوالہ : ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

    گوجرانوالہ : ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

    گوجرانوالہ: حوا کی بیٹی شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہوگئی جبکہ چکوال میں دوست نے دوست کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر زندگی بھر کے لئے بینائی سے محروم کردیا۔

    گوجرانوالہ میں حوا کی ایک اور بیٹی تیزاب گردی کا شکار ہوگئی، عاصمہ نامی خاتون پر کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے اپنے نشی شوہر قیصر نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

    تیزاب کی زد میں آکر ماں بیٹا دونوں جھلس گئے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالات میں لاہور ریفر کردیا گیا۔

    دوسری جانب چکوال میں توصیف کے اپنے دوست نے ایلفی ڈال کر آنکھیں ضائع کردیں، قصبہ کھودے کے مدرسے میں زیرِتعلیم سات سالہ توصیف کے والدین کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم عدنان نے ان کے بیٹے کی آنکھوں میں ایلفی ڈالی۔

    ادھر مدرسہ کی انتظامیہ نے تمام الزامات رد کردئیے ہیں۔