Tag: تیزاب گردی

  • لندن میں تیزاب گردی، 17 سالہ نوجوان بری طرح جھلس گیا

    لندن میں تیزاب گردی، 17 سالہ نوجوان بری طرح جھلس گیا

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم حملہ آور نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے واقعے نوجوان بری طرح جھلس گیا، واقعے میں ملوث افراد تاحال گرفتار  نہیں ہوسکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے روم فورڈ کے کولیئر را ہائی اسٹریٹ پر واقع اسٹور کے باہر نامعلوم افراد نے ایک 17 سالہ نوجوان پر بوتل سے تیزاب انڈیل دیا، جس کے باعث نوجوان بری طرح سے جھلس گیا تھا۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز 7 بج کر 43 منٹ پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پولیس کو کال موصول ہوئی تھی کولیئر را ہائی اسٹریٹ پر تیزاب گردی کی واردات ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امدادی خدمات انجام دینے والے عملے نے تیزاب سے جھلسے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق تیزاب گردی سے متاثرہ ہونے والے نوجوان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے دو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس نے اسپتال میں نوجوان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم تیزاب گردی میں ملوث افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔


    لندن میں تیزاب گردی، نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ جھلس گیا


    خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سماجی رابطوں کی ویب سایٹز پر لندن میں تیزاب گردی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان بوتل اٹھائے گھوم رہا ہے، اسٹور سے جیسے ہی ایک شخص باہر نکلا اس نے بوتل سے تیراب اس پر انڈیل دیا، جس کے باعث نوجوان کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

    نوجوان کے پیچھے سے آتا ہوا دوسرا نوجوان بھی تیزاب کی چھینٹوں کی زد میں آگیا تھا، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے کراؤن کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں ملزم کو چھ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • لندن: 3 سالہ بچے پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار

    لندن: 3 سالہ بچے پر تیزاب ڈالنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے کم سن بچے پر تیزاب پھیکنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، تیزاب گردی کے نتیجے میں بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں 3 مشتبہ افراد نے ایک روز قبل 3 سالہ کم سن بچے کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو تیزاب گردی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی عمر 22، 25 اور 26 برس ہے۔ جنہیں لندن کے علاقے والٹ ہیسٹو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثرہ بچے کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گیا تھا، جسے اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ حملے کی وجوہات کیا تھی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم بچے کے چہرے اور بازو پر آنے والے زخموں کے اثرات کب تک باقی رہتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچہ ہفتے کے روز اپنے والدین کے ہمراہ گھر کے قریب واقع پارک میں موجود تھا کہ اچانک ملزمان نے بچے پر تیزاب پھینک دیا۔

    برطانیہ کے ایم پی رابن والکر کا نے واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے بہت حیرت ہوئی کہ دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں ججو ایک چھوٹے بچے پر حملہ کریں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گجرات: یونیورسٹی کی3 طالبات پرتیزاب پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

    گجرات: یونیورسٹی کی3 طالبات پرتیزاب پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں یونیورسٹی جانے والی 3 طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی جانے کے لیے اسٹاپ پرکھڑی طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہونے ہونے کی کوشش کی تو جائے وقوعہ پرموجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک طلبہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، طالبات میں دو بہنیں اوران کی ایک دوست شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تیزاب پھینکنے والے تینوں افراد موٹرسائیکل پرسوار تھے جبکہ تیزاب گردی کی شکار ہونے والی طالبات کی شناخت سائرہ عمردراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس کے نام سے ہوئی ہے، تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

    پولیس نے واقعے میں ملزم ماموں عبدالقدیر کے دوست حسام کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز سے طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے بھی تیزاب گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سیالکوٹ میں خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے پاکپورہ میں شادی سے انکار پر رضوان نامی شخص نے خاتون پرتیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا نوے فیصد حصہ جھلس گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون تیزاب گردی کا شکار

    فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون تیزاب گردی کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں شادی سے انکار پر فیکٹری ورکر نے بیوہ پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے میں 7 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کا رہائشی قاسم اور تھانہ ڈجکوٹ کے گاؤں روشن والا کی رہائشی 27 سالہ بیوہ صفیہ مقامی کاٹن فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے۔

    اسی دوران راہ و رسم بڑھنے پر قاسم نے صفیہ کے گھر آمد و رفت شروع کردی اور اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صفیہ کے انکار پر قاسم مشتعل ہوگیا اور منگل کی صبح بہانے سے صفیہ کے گھر کا دروازہ کھلوا کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔

    واقعے میں صفیہ، 7 سالہ سعدیہ اور صفیہ کی کزن 45 سالہ رسولاں بی بی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

    زخمی ہونے والی خواتین کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ملزم قاسم تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے صفیہ کے کزن وارث علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم قاسم کی تلاش شروع کر دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: نامعلوم ملزمان نے خاتون اور دو بچوں‌ پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور: نامعلوم ملزمان نے خاتون اور دو بچوں‌ پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور : نامعلوم افراد نے خاتون اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث خاتون اور بچوں کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے احمر کھوکھر نے بتایا کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں پیش آیا، متاثرہ خاتون انیلا اپنے بچوں 12 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔


    انیلا کے والد نے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی ہے جس کے مطابق سابق شوہر افضال نے جائیداد کے تنازع پر میری بیٹی پر تیزاب پھنکوایا ہے، افضال پولیس میں حوالدار بھی ہے۔
    اطلاعات ہیں کہ خاتون اور بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے بعدازاں خاتون کے موجودہ شوہر نے انہیں بچوں سمیت جناح اسپتال سے کہیں اور منتقل کردیا۔
    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ موجودہ شوہر زوہیب نہیں چاہتے تھے کہ تھانے میں درخواست دی جائے۔

    دریں اثنا جوبلی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے بچوں پر تیزاب گردی کے واقعے پر اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کے حکم پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، یہ مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

  • لندن: تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، 2 ایشیائی نوجوانوں پر حملہ

    لندن: تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، 2 ایشیائی نوجوانوں پر حملہ

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ مشرقی لندن کے علاقے میں نامعلوم افراد 2 ایشیائی نوجوانوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

    مشرقی لندن کے علاقے بیتھنل گرین میں نامعلوم افراد نے 2 ایشیائی نوجوانوں پر تیزاب پھینک کر انہیں زخمی کردیا۔ حملہ آوروں نے نسل پرستانہ نعرے بھی لگائے۔

    تیزاب سے جھلسے نوجوانوں نے قریبی دکاندار سے پانی اور مدد طلب کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تیزاب کا اثر کم کرنے کے لیے نوجوانوں پر پانی ڈالا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ لندن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایشیائی افراد پر تیزاب حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جون میں ماڈل ریشم خان اور ان کے کزن پر تیزاب پھینکا گیا جس سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا۔

    جولائی میں مشرقی لندن میں 7 افراد کو تیزاب سے نشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل بھی لندن کے ایک کلب میں تیزاب گردی کے واقعہ میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔


  • لندن: مسلم خاتون پر تیزاب سے حملہ

    لندن: مسلم خاتون پر تیزاب سے حملہ

    لندن: برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، مسلم ماڈل اور اس کے ساتھی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

    دی مرر کے مطابق یہ واقعہ 21 جون کو اس وقت پیش آیا جب خاتون اور اس کے مرد کزن گاڑی میں سفر کررہے تھے اور ٹریفک سگنل پر رکے ہوئے تھے۔

    میڈیا کے مطابق 21سالہ مسلم خاتون ریشم خان اپنے کزن جمیل مختار کے ساتھ 21ویں سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر نکلی تھیں کہ ایک نامعلوم ملزم نے کار کی کھڑکی سے دونوں پر تیزاب پھینکا اور پیدل ہی فرار ہوگیا۔

    ریشم نے اسپتال میں بیان دیا کہ بہت تکلیف میں تھی، کپڑے بھی جل رہے تھے، مدد کو پکارتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا، کوئی ایمبولینس نہ آئی، کچھ راہ گیروں نے اسپتال پہنچایا۔

    برطانوی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے۔

  • عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو سزا سنادی

    عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو سزا سنادی

    لاہور : مقامي عدالت نے تيزاب پھینکنے کے مقدمے کا سات سال بعد فيصلہ جاري کرتے ہوئے مجرم کو سات سال قيد اور بيس ہزار روپے جرمانے کا حکم ديا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کي رہائشی خاتون پر اس کے شوہر نے ناچاقی کی بناء پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا چہرہ اور ہاتھ بری جھلس گیا تھا اور وہ کئی عرصے تک زیر علاج رہنے کے بعد بھی صحت یاب نہیں ہو پائی ہے۔

    مقامي عدالت کے جج کے رو برو مدعي خاتون کے وکيل نے عدالت کو بتايا کہ ملزم جاويد قادر نے گھريلو ناچاکي پر اپني بيوي کو گھر سے نکال ديا تھا، جس کے بعد سسرال جا کر بيوي پر تيزاب پھينک کر شدید زخمی کردیا تھا۔

    عدالت میں خاتون کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب کے باعث خاتون کا چہرہ اور ہاتھ جل گئے تھے اس لیے عدالت ملزم کو قرار واقعی سزا دے۔

    عدالت نے دلائل اور گواہان کے بيانات کے بعد مجرم جاويد قادر کو سات سال قيد اور بيس ہزار روپے جرمانے کي سزا سنا دي، جرمانے کي عدم ادائيگي پر مجرم کو مزيد ايک ماہ قيد کي سزا بھگتنا ہو گي۔

    مجرم جاويد قادر پر اگست دوہزار دس ميں اپني بيوي پر تيزاب پھينکنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔