Tag: تیزرفتار بس

  • ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    ڈسکہ میں مسافر بس واٹر ٹینکرسے ٹکرا گئی‘ درجنوں افراد زخمی

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےعلاقے ڈسکہ میں تیزرفتارمسافربس واٹرٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے ہیڈ مرالہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس بلدیہ کے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مسافرزخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر سیالکوٹ ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر پودوں کو پانی دے رہا تھا۔

    گوجرخان میں کارپل کی دیوارسے ٹکرا گئی ‘5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 26 اگست کو راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے قریب چکوال روڈ پرکار پل کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    کوہاٹ: ٹینکراورمسافربس میں تصادم‘ جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرمسافربس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • لاہور: تیزرفتاربس کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: تیزرفتاربس کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک پرتیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 7 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا تھا، حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 ستمبرکو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی تھی۔

  • کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی: ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    شہر قائد میں جان لیوا ٹریفک حادثات نے آج بھی کئی گھروں کے چراغ گل کر دیئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی نمبر پانچ کے قریب تیزرفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

     پولیس کے مطابق کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

    ملیر ہالٹ کے قریب بھی تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں، کلفٹن برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں ۔