Tag: تیزی

  • بھارت تیزی سے اپنی سیکیولر شناخت کھو رہا ہے، امریکی رکن کانگریس

    بھارت تیزی سے اپنی سیکیولر شناخت کھو رہا ہے، امریکی رکن کانگریس

    واشنگٹن:امریکی رکنِ کانگریس نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والا آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارت کی سیکیولر حیثیت کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

    تفصیلات مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس اینڈی لیون نے ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2005 میں بش انتظامیہ نے گجرات میں 2002 میں ہونے والے مسلم کش فسادات نہ روکنے پر نریندر مودی کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے کشمیر کے حوالے سے جاری کی گئیں اپنے 2 رپورٹس میں بھارتی حکومت کو باور کروایا تھا کہ کشمیر میں اس کی ’ترجیح شہری آزادی کا تحفظ ہونا چاہیے۔

    اسی طرح دوسری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وادی کشمیر میں ایک ماہ کے عرصے سے جاری محاصرے میں بنیادی آزادی کی خلاف ورزی، ضروری خدمات متاثر اور معیشت کو نقصان پہنچا ۔

    اسی قسم کی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ جموں کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا اور جان بوجھ کر وادی میں اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کروانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

    واشنگٹن میں قائم سینٹر برائے اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کا کہنا تھا کہ موودی اپنے آپ کو علاقائی طاقتور شخص کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس طاقتور شخصیت کے اردگرد ہندو قوم پرستوں کی حمایت بھی دکھانا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب واشنگٹن میں سفارت کاروں نے اس بات کی جانب بھی نشاندہی کی کہ جہاں پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے وہیں اس احتجاج کا مرکز مذہبی مراکز یا تنظیمیں نہیں ،ان کی رائے میں کشمیرکی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں اور جلسوں سے پاکستان کی مذہبی جماعتیں غیر حاضر ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ ایک مغربی سفارت کار کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اس احتجاج کے دورانِ ’نہ تو کوئی مذہبی بیان بازی ہوئی نہ جہاد کی کال دی گئی اور نہ ہی اسلحے کی نمائش کی گئی۔

    دوسرے سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان انتہا پسندوں کو قابو میں رکھنے کے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں پڑوسی ممالک کے خلاف پرتشدد سرگرمیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    ایک اور سفارت کار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اپنی مذہبی عقیدت سے متاثر ہوتے ہوئے بھارت کو سیکیولر سے ہندو ریاست بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    سفارتکار کے مطابق بی جے پی حکومت نے پورے بھارت میں مسلمانوں کو عوامی سطح پر پاکستان کی مذمت کرکے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے مجبور کیا اور ان کے بیان ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر بھی چلائے گئے۔

  • سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل

    سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل

    ریاض : سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والے کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے سوئٹزلینڈ کے آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے اور وہ تیرہ نمبر وں کی زقند بھر کر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھبیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

    آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی اس درجہ بندی کے مطابق سنگاپور نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور امریکا گذشتہ نو سال میں پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے مسابقتی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت سیاسی بحران سے دوچار وینزویلا اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کررہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر نے کی تیاری کررہا ہے۔

    سعودی عرب ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے، اس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

    اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

  • شامی فوج کی حلب میں پیش قدمی،اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    شامی فوج کی حلب میں پیش قدمی،اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    حلب : شام کےشہر حلب میں شامی اور اتحادی افواج کی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اب تک کئی علاقےداعش کےقبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق شام کےشہر حلب کی جانب سرکاری واتحادی فوج کی پیش قدمی جاری ہےجس کے بعد ہزاروں شہری حلب کے سرحدی علاقوں سے منتقل ہوگئے ہیں۔

    حلب کے ہزاروں شہریوں کو کردوں کے زیر تسلط مغربی ضلع بوستان ال باشا کے قریب منتقل کیا گیا ہے جبکہ شامی اور اتحادی افواج نےحلب کے شمال مشرقی ضلع حنان پر ہفتہ کو قبضہ حاصل کرلیا تھا۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو جبل بدرو پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور تیسرے ضلع حلوک پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے اس دوران لڑائی میں باغیوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں:حلب: باغیوں کےاسکول پرحملےمیں7 بچوں سمیت1خاتون ہلاک

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی اور اتحادی افواج کی مزید تین اضلاع کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    دوسری جانب باغیوں نے حکومت کے زیرِانتظام مغربی حلب کے علاقوں میں راکٹ حملوں میں تیزی کر دی ہے۔

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس کارروائی کے آغاز سے اب تک ان حملوں میں 27 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ حلب کا شمار شام کے اہم صنعتی اور کاروباری مراکز میں ہوتا تھا اور سنہ 2012 سے اس کے مغربی حصے پر حکومت اور مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: عید کی ایک ہفتہ کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 48800 کی سطح پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 کروڑ شیئرز رہا جبکہ نمایاں کاروبار سوئی نادرن گیس کمپنی کے شیئرز میں ہوا۔

    ماہرین کے نزدیک وزیر اعظم کی وطن واپسی اور عید کی پرسکون تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی۔

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان رہا۔ ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافہ سے 104 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

  • سیاسی کشیدگی میں کمی:کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سیاسی کشیدگی میں کمی:کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: سیاسی تصادم کاخطرہ ٹل جانےاور بحران کاحل نکلنےکےآثارکراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسری بڑی ریکارڈ تیزی کا باعث بن گئے۔کرنسی مارکیٹس میں بھی روپیہ مضبوط اور ڈالرکمزور ہوگیا۔جمعےکو شئیر مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کےاضافےسےہوا جو ایک نیاریکارڈ ہے۔

    سیاسی بحران کےحل کیلئےآرمی چیف کی ثالثی کی پیشرفت نےدو ہفتوں سےدبائو اور چار روز سےمتواتر مندی کاشکار مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی۔ سرمایہ کاروں کا اعتمادواپس لوٹ آنےسےمارکیٹ میں تمام دن لائو مال کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

    کاروبارکےاختتام پرمارکیٹ کےبینچ مارک 100انڈیکس میں سات سو ترانوے پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہواجو شئیر مارکیٹ میں کسی ایک دن میں ہونےوالا تاریخ کا دوسرا سب سےبڑا اضافہ ہے۔

    اس سےقبل کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 24 جنوری دوہزار آٹھ کو 960 پوائنٹس کی تاریخ کی سب سے بڑی تیزی رونما ہوئی تھی۔ سیاسی محاذ آرائی میں کمی کےمثبت اثرات جمعےکوکرنسی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوئے۔انٹربینک میں امریکی ڈالرساٹھ پیسےسستاہوکر 101روپےستر پیسےپر بندہوا۔اسی طرح اُوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت پچاس پیسےگرکر101روپے پچیس پیسےپر آگئی۔