Tag: تیزی کا رجحان

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے، ٹریڈنگ کے دروان کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی کراس کرگیا۔

    گزشتہ روز ساڑھے چار ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج بھی مثبت زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر انڈیکس تیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ۔

    پہلی بارتیس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرکے بند ہوئی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت اور آئی ایم ایف کےساتھ دبئی میں جاری مذاکرات میں پیش رفت جیسے معاملات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • سیاسی بےچینی بڑھنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    سیاسی بےچینی بڑھنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

    کراچی: تحریک انصاف کے ایم این ایز کےاستعفوں کی گونج نےسرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر کردیا،سیاسی بےچینی بڑھنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

    بدھ کو مثبت آغاز اور ٹریڈنگ کےدوران ایک سو پچیس پوائنٹس تک اُوپر جانےوالی کراچی اسٹاک مارکیٹ بند ہونے سےقبل مندی کی لپیٹ میں آگئی،مارکیٹ ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے ایم این ایزکےاستعفےدینے کیلئےاسپیکر قومی اسمبلی کےپاس پہنچ جانےکےبعد بازار حصص میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔

    تجزیہ کاروں کےمطابق آئندہ دنوں سیاسی بے چینی بڑھنےکےخدشات پر سرمایہ کار وں نےشئیرز بیچ کرسائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دی،کاروبارکےاختتام پر مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بارہ پوائنٹس گرکر تیس ہزار ایک سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • دھرنا ختم :کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    دھرنا ختم :کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    کراچی: اسلام آبادمیں دھرناختم ہونے اورسیاسی صورتحال میں بہتری کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں جاری دھرنوں میں سےایک دھرناختم ہونے پرسیاسی صورتحال میں بہتری کی توقع پر بدھ کو سرمایہ کارایک بار پھر شئیر مارکیٹ میں سرگرم ہوتےنظرآئے۔کئی روز سے دبائو کا شکار کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تمام دن نمایاں تیزی کا رجحان دیکھاگیا۔

    بینکنگ،سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری نمایاں رہی۔آٹھ ارب روپےمالیت کےسترہ کروڑ شئیرزکےسودوں کےساتھ کاروبارکےاختتام پر ۔مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈانڈیکس دوسوچھیالیس پوائنٹس بڑھ کر اُنتیس ہزار نوسوچالیس پوائنٹس پربندہوا،

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تاریخ کی بلندترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ۔تیزی کا رجحان دوسرے روز بھی برقراررہا۔ مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

    مارکیٹ سرمایہ کاروں کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سیمنٹ کمپنیوں کے شئیرز میں خریداری نے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پیدا کیا۔ ٹیکسٹائل،ٹیلی کام اور بینکنگ کمپنیوں کے شئیرز میں خریداری نے تیزی کو مزید بڑھاوا دیا۔

    تاہم آئل اینڈ گیس کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدباؤ نے تیزی کےرجحان کو محدودکردیا۔ ریڈی مارکیٹ میں ساڑھےدس ارب روپے مالیت کے چھبیس کروڑ شئیرز کے نمایاں سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس باون پوائنٹس بڑھکر 25350 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔