Tag: تیز آندھی

  • لاہور میں تیز آندھی نے دیوار گرا دی، خاتون جاں بحق

    لاہور میں تیز آندھی نے دیوار گرا دی، خاتون جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تیز آندھی کے باعث دیوار گر گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور کے علاقے کھوکھر چوک میں گزشتہ رات تیز آندھی نے قیامت ڈھا دی ہے، ایک گھر کی دیوار ڈھہ جانے سے خاتون دب کر جاں بحق ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے 2 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ

    جڑواں شہروں میں تیز آندھی، بارش سے درخت اکھڑ گئے، ایک شخص جاں بحق، پروازیں منسوخ

    اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور تیز بارش سے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، اسلام آباد میں درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے جس سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے نتیجے میں نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے، بجلی کا نظام معطل ہو گیا، پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    اسلام آباد میں آندھی کی وجہ سے آئی جی کی ہدایت پر پولیس کی امدادی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ٹیمیں مختلف مقامات پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں، راولپنڈی میں آندھی اور بارش کے پیش نظر پولیس، واسا اور ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا۔

    آندھی، طوفان اور تیز بارش سے اسلام آباد میں درخت سڑکوں پر گر گئے جس کی وجہ سے آبپارہ، آئی 8، جی 8 اور سرینا کے قریب سڑکیں بلاک ہو گئیں، راول جھیل کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلع بھر میں پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک کر دیں، اسلام آباد پولیس ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

    دوسری طرف خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول مثاثر ہو گیا ہے، پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

    تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 653، پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309، اور ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 231 شامل ہیں۔

    جب کہ منسوخ ہونے والی پروزاوں میں نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا کراچی دو طرفہ پروازیں پی اے 204 اور 205، نجی ایئر لائن کی اسلام آباد تا جدہ کی دو طرفہ پروازیں ایس وی 887 اور 886، اور دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 211 شامل ہیں۔

    ادھر ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں شدید بارش اور طوفان کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، درخت، سائن بورڈز گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    آئیسکو کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ الرٹ ہے، بارش رکنے پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

    یہاں مانسہرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، آندھی سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، درخت اور سائن بورڈز گر گئے، گندم کی فصل بھی تباہ ہو گئی، جب کہ گھروں کی چھتیں اڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ طوفانی بارش کے باعث شہر سمیت مختلف مقامات پر بجلی معطل ہو گئی ہے۔

  • پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارشیں اور آندھی، 7 افراد ہلاک

    پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارشیں اور آندھی، 7 افراد ہلاک

    اسلام آباد :پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں میں بارش اور طوفان کے باعث 4 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،جب کہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے کئی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے شہروں میں زندگی مفلوج ہو گئی،ٹریفک معطل ہے، جب کہ موسم کی صورت حال کے باعث پروازوں کا رخ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی سے دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے، اب تک گھروں کی چھتیں، سائن بورڈز اور درختوں کے گرنے سے دونوں صوبوں میں خواتین اور بچوں سمیت5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

    6

    12

    تفصیلات کے مطابق دارلخلافہ اسلام آباد میں بارش اور طوفانی جھکڑ چلنے سے سائن بورڈ اور درخت گرگئے جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ایک بچی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔


    گفتگو کا اختتام ہوا

    اسی طرح جڑواں شہرراولپنڈی میں بارش اور آندھی چلنے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئی،شہر بھر میں بارش و آندھی سے 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ سڑک پر سائن بورڈ اور درختوں کے گرنے سے ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

    1

    آندھی کے باعث راولپنڈی میٹرو بس کے اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے اورمری روڈ پر میٹرو اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا،جس کے بعد میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔

    2

    آندھی اور بارش کے باعث میٹرو بس کےمسافر بس میں پھنس گئے ہیں، میٹرو بس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کی بارش روکنے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے علاقے اٹک اور نوشہرہ میں بارش اور آندھی نے شہری زندگی مفلوج کر دی ہے، چھتیں گرنے کے باعث دونوں شہروں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 21 تک جا پہنچی ہے،جب کہ نوشہرہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    5

    جب کہ پشاور کے علاقے میں کوہاٹ روڈ کے علاقے میں بارش اور آندھی سے گھر کی دیوار گرنے سے 6 ماہ کا بچہ اور اس کی والدہ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے،جب کی پشاور کے ہی علاقہ موسی زئی کے ایک گھر کی چھت گرنے سے چار افراد کی شدید زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

    3

    محکمہ موسمیات ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹ غلام رسول کے مطابق آندھی کا آغاز چترال سے ہوا،جو دیر، سوات، پشاور، مردان،چارسدہ سے ہوتے ہوئے اسلام آبد میں داخل ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں طوفان کی رفتار 148کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ اسلام آباد میں 110 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی،اور آئندہ چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی۔