Tag: تیز بارش

  • کراچی میں تیز بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی میں تیز بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی(28 اگست 2025): کراچی کا مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب ہت جبکہ گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، سمندری ہوائیں بحال ہے اور 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ چند روز تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح و رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، نمی کا تناسب اس وقت 78 فیصد ہے۔

    دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال جاری کی ہے۔

    دریائے چناب خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے، دونوں مقامات پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    دریائے چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے، اسے بھی اونچے درجے کا سیلاب بتایا گیا ہے اور عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

    کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کا  تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل 30 جولائی سے 2 اگست تک بارش برسائے گا جبکہ اگلا زبردست اسپیل 5 سے 7 اگست تک بننے کا امکان ہے جس کے تحت تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع ابر آلود اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں آج بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ریکارڈ کیا گیا ہے، درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارش کے حوالے سے پیش گوئی پر یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیزبارش کا اسپیل نہیں ، جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتارمیں کمی آئی ، آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت زائد محسوس ہوگی۔.

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ ایک بار پھر جون کی طرح حبس اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ، جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد موسم کافی بہتر ہوجاتا تھا لیکن اب ہر سال گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس کے تحت سرجانی ٹاؤن میں7 ملی میٹر،گلشن حدید میں4 ملی میٹر ، کیماڑی میں1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، اب حیدرآباد اورجامشورو کی جانب سے آنے والا بارش برسانے کا سسسٹم اب ساؤتھ کی جانب جا رہا ہے۔

    سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور شہر کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

  • کراچی میں کل کے مقابلے آج مزید تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں کل کے مقابلے آج مزید تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کے مقابلے میں کراچی میں آج زیادہ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کی بارش سے حبس اور گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کی جناب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں آج بھی درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے اور کل بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شام سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت41 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، اگلے 2 دن تک درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی بعض مقامات پرآندھی اورجھکڑچلنےکے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بادل خوب برسے، سانگھڑ، نواب شاہ، میرپورخاص،عمرکوٹ اور ٹنڈوالہیارمیں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے جل تھل ایک کردیا اور تیز گردآلود ہواؤں سےدرخت اورسائن بورڈ گرگئے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کی کراچی میں انٹری، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، حیدری، فرئیر ہال، ماڑی پور روڈ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔

    سائٹ ایریا اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، منگھوپیر ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، تیسر ٹاؤن میں بارش جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ملیر، قائد آباد، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قائدآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج بہت زیادہ غیر معمولی بارش کا امکان نہیں، کراچی میں آج صرف ہلکی بارش کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارش ہوسکتی ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور دادو میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسی، لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن کے اوقات میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • لاہور اور جڑواں شہروں میں تیز بارش

    لاہور اور جڑواں شہروں میں تیز بارش

    لاہور: جڑواں‌ شہروں اور لاہور میں‌ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، تیز بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی ہے۔

    حویلی لکھا، سرائے عالمگیر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ڈسکہ، فیروزوالا اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آئے، پتوکی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

    جلالپور بھٹیاں، سکھیکھی، پھول نگر، چنیوٹ، فاروق آباد، پھالیہ اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ نارووال شہر اور گرد و نواح میں طوفان کے بعد 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش اور شدید گرمی سے شہری پریشان ہیں جب کہ واپڈا افسران، کمپلین آفس سمیت تمام حکام کے موبائل فون بند آ رہے ہیں۔

    پنجاب میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھادی، 11 افراد جاں بحق

    ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جب کہ ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے واسا ڈیم ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی

    خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی ، بجلی کے کھمبے،درخت،گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے پھر تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں پانچ افرادجاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بنوں کےعلاقے علاقہ خوجڑی خاص میں بھی بارش کے سبب کئی گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں، مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہوئے ، مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ تئیس زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔

    لکی مروت کی تحصیل سرائےنورنگ میں بھی موسلادھاربارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کےپول اور گھروں کو نقصان پہنچا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے، تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    منجی والا کے قریب آندھی کی وجہ سے پشاورسے کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہوکرالٹ گیا، حادثے میں سراج نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالہادی نے تمام سرکاری مشینری کو فوری طورپربروئے کار لاکر امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی: شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے، شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    آج (اتوار) کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ہے ان میں ملیر، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ اور اس کے اطراف، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر شامل ہیں۔

    رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش جاری رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    حیدرآباد میں بھی رات گئے سے تیز بارش جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، مسلسل بارش سے 11 ہزار کے وی کے 207 فیڈر ٹرپ کر گئے، اور حیدرآباد 42، نوابشاہ 42 اور میرپورخاص میں 43 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

  • کراچی: ‘رات میں تیز بارش ہوگی، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں’

    کراچی: ‘رات میں تیز بارش ہوگی، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں’

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کراچی میں رات میں تیز بارش ہوگی، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر میں ہوا کے کم دباؤ اور ممکنہ طوفان کے سلسلے میں محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ سمندر میں ہوا کا کم دباؤ مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے، اور ہوا کا یہ کم دباؤ 18 سے 20 گھنٹوں میں طوفان بن سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا رخ کراچی کی جانب ہے، اور یہ شہر قائد سے 240 کلو میٹر دور ہے، یہ دباؤ کراچی کے قریب سے گزرتا ہوا بلوچستان کی جانب جائے گا۔

    کراچی: تیز ہواؤں سے کے الیکٹرک کا پول رکشے پر گر گیا

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لو پریشر کے قریب آتے ہی کراچی میں تیز آندھی چلے گی، اور رات کے وقت تیز بارش ہوگی، اس لیے احتیاطاً شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    واضح رہے کہ آج کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش برسی تھی، جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث مختلف مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات رونما ہوئے، گلستا ن جوہر میں تیز ہواؤں سے کے الیکٹرک کا پول رکشے پر گرا، رکشے میں کئی افراد سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔