Tag: تیز بارش کا امکان

  • سعودی عرب: مکہ مکرمہ ریجن میں موسلا دھار بارش کا امکان

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ ریجن میں موسلا دھار بارش کا امکان

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں بدھ سے اتوار تک درمیانی سے تیز بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے جمعرات کو 60 کلومیٹر فی گھنٹے یا اس سے زیادہ رفتار سے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ مکہ مکرمہ ریجن میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس کے اثرات جدہ، رابغ، اللیث، القنفذہ، طائف، اضم، میسان، العرضیات، المویہ، الخرمہ، الجموم، الکامل، بحرۃ، خلیص، رنیہ اور تربہ تک پڑ سکتے ہیں۔

    مدینہ منورہ ریجن کے علاقے خیبر، بدر، المھد، وادی الفرع، الحناکیہ اور مدینہ منورہ شہر تیز ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔ یہاں بھی ہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جو گردو و غبار کی صورت اختیار کرے گی، جس کے سبب تیز بارش کا امکان موجود ہے۔

    موسمیاتی مرکز کا الباحہ کے حوالے سے کہنا ہے درمیانی سے شدید بارش ہوسکتی ہے، جبکہ تیز ہواؤں اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ یہاں بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ سیلابی صورتحال اور برف باری کا امکان موجود ہے۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، القصیم، حائل، مشرقی ریجن، حدود شمالی، الجوف، الباحہ، جازان کے علاقے ہلکی سے درمیانی بارش سے متاثر رہیں گے اس کے علاوہ یہاں بھی تیز اور گرد آلود ہوائیں بدھ سے اتوار تک متوقع ہیں۔

    جیزان میں بھی درمیانے سے موسلا دھار بارش کے امکانات ہیں۔ گردوغبار، ژالہ باری ہوسکتی ہے جبکہ نجران کا علاقہ درمیانے درجے کی بارش اور گردآلود ہواؤں سے متاثر رہے گا۔

    سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    عسیر ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے جو جمعے اور سنیچر کو شدت اختیار کرسکتی ہے اس کے علاوہ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے اور سیلابی صورتحال کا بھی خطرہ ہے۔

  • آج کہاں بادل برسیں گے اور کہاں سورج آگے برسائے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    آج کہاں بادل برسیں گے اور کہاں سورج آگے برسائے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج بھی کہیں تیز کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم شام سے کشمیر، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں مو سم گرم اور حبس رہے گا اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں آج بھی کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، اس وقت کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ کی گئی اور گرمی کی شدت 48 ڈگری  تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں تیز کہیں ہلکی بارش متوقع ہے، اس وقت مختلف شہر میں مطلع جزوی ابرآلود، گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔

  • کراچی میں کل  گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان

    کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں بوندا باندی کا ہے جبکہ کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سے اپر سندھ میں ہونیوالی بارشوں کے بعد پری مون سون کا آغاز ہو گیا، کراچی میں بھی آج ہلکی بارش جبکہ آئندہ آنیوالے دنوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    ڈایریکٹر میٹ عبدالرشید نے پیش گوئی کی ہے کہ کل اور پرسوں کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے، کل بالائی سندھ میں بارش کے بعد پری مون سون کاآغاز ہوگیا ہے، کراچی میں پری مون سون کی بارشوں کاسلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا۔

    عبدالرشید نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی کے درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے، آج شام کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،ملتان،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپورمیں تیز ہوائوں کے ساتھ آج بارش ہوگی، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، قلات اور کشمیرمیں بھی بارش متوقع ہے۔

    گذشتہ شب سندھ کے شہر،میرپورخاص اورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ضلع سانگھڑ میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، تیز ہوائیں چلنے سے سائن بورڈ اور جھونپڑیاں اڑ گئیں۔

    بارش کے باعث حادثات میں دو خواتین اور بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، روہڑی میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کے نتیجہ میں کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بھاولپور، سکھر، لاڑکانہ، کراچی،حیدرآباد، میرپورخاص ، ژوب، قلات، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔