Tag: تیز ترین سنچری

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

  • ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کیساتھ سنچری بھی بناڈالی ہے۔

    جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔

    انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی، ڈی ویلیئرز نے پہلے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد ڈی ویلئرز نے اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر 100 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے  سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکورکئے۔

    دھواں دار بیٹنگ کے بعد ڈی ویلیئرز ایک سو اننچاس رنز پر آؤٹ ہوئے تو شائقین کیساتھ کرس گیل نے بھی انھیں داد دی۔