Tag: تیز دھار آلے

  • اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    اسلام آباد میں تیزدھار آلے کے وار سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم شخص نے گھر میں تیز دھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے تھانہ بارہ کہو کے ایریا میں قتل کی واردات ہوئی، جہاں تشدد کے دوران نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر میں گھسنے والے نامعلوم شخص کو اہلخانہ نے پکڑ لیا تھا تاہم مقتول کے دو بیٹے میں واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

    مقتول کا بیٹا مدثر شدید زخمی اور دوسرا بیٹا عثمان بھی زخمی ہے، مقامی پولیس موقع پر موجود ہ اور یں شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    ایس ایچ او بھارہ کہو ،ایس پی ڈالفن اور اے ایس پی علی رضا ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل بھی موقعہ پر موجود ہیں۔

  • نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    بھارت: ریاست راجستھان میں شادی کے چند ہفتوں بعد نئی نویلی دلہن کو شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو ہی قتل کردیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق راجا رام اور سنیتا کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بعد میں سنیتا کی فیملی نے منگنی توڑ دی، منگنی ٹوٹنے کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے 10 فروری کو گھر سے بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیر کے روز راج رام نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے لڑائی کرنے لگا، اس جھگڑے کے دوران راجا رام نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجا رام نے سنیتا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسرال والوں کو اس کی موت سے آگاہ کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر آیف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی۔

    سنیتا کے والدین کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور بتایا کہ راجا رام نشے کا عادی تھا، دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور  وہ سنیتا کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔