Tag: تیز رفتار بس

  • کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

    کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب بس الٹنے سے 6 افراد زخمی

    کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد میٹرک بورڈ سے کے ڈی اے برج جانیوالی سڑک پر ٹریفک جام رہا۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی جام صادق پل پر ٹرک خراب ہونےکےباعث شدید ٹریفک جام ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں ڈرگ روڈ پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی تھی، بس الٹنے سے کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا دو مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں کہ ڈرگ روڈ پر موڑ کاٹنے پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس قلابازی کھاتی ہوئی گر پڑی تھی۔

  • کراچی : تیز رفتار بس  نے موٹر سائیکل  پر سوار ماموں بھانجے  کو کچل ڈالا

    کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل پر سوار ماموں بھانجے کو کچل ڈالا

    کراچی: چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار بس نے 2 موٹرسائیکل سوار ماموں بھانجے کو کچل ڈالا ، جبکہ دو کم عمر لڑکے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار 4 افراد کو ٹکر ماری ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل پرسوار 2 کم عمر بچے حادثے میں محفوظ رہے، جاں بحق افراد کی شناخت سبحان اور معیز کے ناموں سے ہوئی، جو آپس میں ماموں بھانجے تھے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس نے بتایا حادثہ ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی جانے والی سڑک پر پی این ٹی گیٹ کے قریب رونما ہوا، ایک موٹر سائیکل پر دوبچوں سمیت چار افراد سوار تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مزدہ کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران دن توڑ گیا، 2 بچے معمولی زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ جس مقام پر رونما ہوا وہ تھانہ کورنگی کی حدود ہے، حادثے کی زمہ دار ڈرائیور اور مزدہ کوچ سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

  • کراچی: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار وکیل کو کچل ڈالا

    کراچی: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار وکیل کو کچل ڈالا

    کراچی : تیز رفتار بس نےموٹرسائیکل پرسواروکیل کوکچل ڈالا ، جس کے بعد بس ڈرائیور کو موقع سے فرار کروانے کے الزام میں ایس ایچ او فرئیر کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے وکیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔

    ٹریفک حادثےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزرفتاربس نے عرض محمد ایڈووکیٹ کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکرماری۔

    حادثے کے بعد وکلا نے تین تلوار کے قریب احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک بند کردیئے، جس سے اطراف کی سڑکو پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ وکلا کے احتجاج کے بعد بس ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بس ڈرائیور کو موقع سے فرار کروانے کے الزام میں ایس ایچ او فرئیر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    ایڈوکیٹ نعیم قریشی نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہمارے فوکل پرسن کا آئی جی سندھ سے بھی رابطہ ہوا ہےتاہم پولیس کارروائی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی : تیز رفتار بس نے 2  موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    کراچی : تیز رفتار بس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرتیز رفتار بس نے دوموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت دانش اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی، دانش ایچ ایم نامی کمپنی میں اسسٹنٹ ایکسپورٹ منیجرتھا،، حادثے میں جاں بحق ثناء اللہ نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔

    اہل خانہ کے مطابق دانش آج موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکردفتر جارہا تھا کہ ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ کے کٹ پر حادثہ پیش آیا۔۔

    پولیس نے بس کو پریڈی تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

  • کراچی : تیز رفتار بس  اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی : تیز رفتار بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی : شارع فیصل پر تیز رفتار بس ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکراسٹاپ پرکھڑے افراد پر چڑھ گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر افسوسناک ٹریفک حادثے پیش آیا، تیز رفتار بس ٹائرپھٹنے کے باعث بے قابو ہوگئی اور اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں تیزرفتار بس کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سال کی معصومہ کے نام سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق خاتون شوہر اور بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس چلتی موٹرسائیکل کوروندتے ہوئے اسٹاپ پرکھڑے افرادپر چڑھ گئی، جاں بحق ہونے والی خاتون ملیر سے لائنز ایریا جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 8 افراد کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • ویڈیو: نجی کمپنی کی بس کا بریک فیل ہو گیا، سڑک پر تباہی پھیل گئی

    ویڈیو: نجی کمپنی کی بس کا بریک فیل ہو گیا، سڑک پر تباہی پھیل گئی

    کراچی: جوہرموڑ کے قریب نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے تیز رفتار بس 15 گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب پیش آیا ہے، جہاں ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی بس کا بریک فیل ہونے سے گاڑی 15 سے زائد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڑ پر ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ما ردی جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں پربھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

    دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔