Tag: تیز رفتار ٹرالر

  • کراچی : ڈیفنس لائبریری کے قریب تیز رفتار ٹرالر رہائشی بنگلے سے ٹکرا گیا

    کراچی : ڈیفنس لائبریری کے قریب تیز رفتار ٹرالر رہائشی بنگلے سے ٹکرا گیا

    کراچی : ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹرالر کے رہائشی بنگلے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ایک رہائشی علاقے میں تیز رفتار ٹر بے قابو ہو کر ایک بنگلے کی دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ٹر یلر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

    حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    پولیس نے کہا حادثہ بوندا باندی کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ رمضان (ٹر یلر ڈرائیور) اور 29 سالہ ارشد (کلینر) کے طور پر ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گردن میں فریکچر ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹرالر نے 15 سالہ لڑکے کو کچل دیا

    حادثے کے نتیجے میں رہائشی بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے بنگلہ خالی تھا اور مکین فیملی اسلام آباد میں موجود ہے۔

    پولیس کے مطابق بنگلے کا مالک آئندہ روز کراچی پہنچے گا اور متاثرہ جگہ کا معائنہ کرے گا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے تاہم  ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹر یلر مالک نے نقصان کا ازالہ کر دیا تو بنگلے کا مالک قانونی کارروائی نہیں کرے گا۔

  • کرک :  تیز رفتار  ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، 12  افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کرک : تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، 12 افراد جاں بحق ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کرک : امبیری کلہ میں تیز رفتار ٹرالر نے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تاہم اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرالر پر رکھا کنٹینر مسافر کوچ پر گرا، کئی گاڑیاں زد میں آئیں، جس کے بعد ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور حادثے کے زخمی مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی ٹریفک حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں اور محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کردیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پی پی کارکنوں کوامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کی بھی ہدایت کی۔

  • کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی میں ایک اور ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ماں اور بیٹی جاں بحق

    کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ کے قریب ٹرالر کی زد میں اکر موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ تاہم باپ اور دو بچے محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

    حادثے میں موٹرسائیکل گرنے سے ٹرالر ماں بیٹی پر چڑھ گیا جبکہ باپ اور دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون نادیہ اور 15سالہ شمائلہ شامل ہیں۔

    بدقسمت خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھرجارہاتھا کہ کورنگی نمبر ڈیڑھ پرحادثہ کا شکار ہوگیا،مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ٹرالر کو اگ لگادی۔

    حادثے میں محفوظ رہنے والے نیاز نے بتایا کہ شادی کی تقریب سے بیوی بچوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا، کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سلپ ہوئی اور موٹرسائیکل سلپ ہوتے پیچھے سے تیز رفتار ٹریلر ہم پر چڑھ گیا ،نیاز

    حادثے میں بیوی اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوئیں جبکہ میں اور 2بچے محفوظ رہے، بیٹی شمائلہ 8ویں کلاس کی طالبعلم عمل تھی،مجھے انصاف دلا یاجائے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔