Tag: تیز رفتار ٹرک

  • کراچی : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار اور رکشہ کو کچلنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر ایک ہی گھنٹے میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    پہلا حادثہ نادرا میگا سینٹر کے قریب پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں ڈرائیور کو ٹرک تیز رفتاری سے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک مصروف ترین شاہراہ پر بے قابو ہوکر آیا، موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا اور رکشے سے جا ٹکرایا، سڑک پر ٹریفک کے باوجود رفتار ٹرک کی رفتار انتہائی تیز تھی۔

    حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار، جو سیکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے، موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشے میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں۔

    دوسرا حادثہ قیوم آباد کے قریب پیش آیا جہاں بس کی ٹکر سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ٹرک اور بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا

    تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا

    وزیر آباد: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو پیچھے سے ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔

    حادثے کا شکار فیملی موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ سے گجرات جارہی تھی کہ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا۔

    جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے تاہم حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے باپ بیٹے کو کچل دیا

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 3 سالہ عبد الوحید اور 2 سالہ بچی پری شامل ہیں جبکہ 40 سالہ خاتون آسیہ بی بی شدید زجمی ہوئی۔

    ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • لاہور : تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا

    لاہور : تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا

    لاہور : تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سکھ نہر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو روند ڈالا، جس سے بہن موقع پر جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہوا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں سترہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ اس کے بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

  • ٹرک نے پورے خاندان کو کچل دیا، چار افراد جاں بحق

    ٹرک نے پورے خاندان کو کچل دیا، چار افراد جاں بحق

    جیکب آباد :‌ تیز رفتار نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ ادیب الرحمان اپنی والدہ، بھائی اور دو کم سن بہنوں کے ہمراہ کلینک سے دوائی لے کر واپس آرہا تھا کہ لنک روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے بائیک سڑک پر گر گئی اور پیچھے آنے والا تیز رفتار ٹرک نے بدنصیب خاندان کو کچل دیا.

    پولیس کے مطابق اندوہناک واقعہ تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں جونگل کے علاقے میں پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت موٹر سائیکل سوار تیس سالہ خاتون ذکیہ پہنور اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے ادیب الرحمان، مجیب الرحمان اور دو سالہ بیٹی ثمرہ کے نام سے ہوئی ہے جو جونگل شہر سے دوائی لیکر واپس آرہے تھے۔

    پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں تحویل لیکر سول اسپتال جیکب آباد پہنچادی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ دو ٹرک ڈرائیورں کو حراست میں لے کر ٹرک کو ضبط کرلیا ہے.

  • فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد: موٹر وے کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے،ٹرک ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر واقع تین چک رام دوالی کا رہائشی ستر سالہ لیاقت ہفتے کی رات اپنے رشتے دار دو بچوں ایک سالہ معیز اور سات سالہ سفیان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا.

    چک نمبر ایک کے قریب چنیوٹ سے آنے والا تیز رفتار ٹرک موٹرسائیکل ٹکرا گیا جس سے دو بچوں سمیت تین افراد سڑک پر گر گئے اور ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا،پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا.