Tag: تیز رفتار ٹرین

  • تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور محفوظ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور محفوظ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    (8 اگست 2025): مشرقی یورپی ملک میں مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین سے وین ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین کا ڈرائیور ٹریفک لائٹ کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر وین پھنس گئی اور اسی اثنا میں ٹرین قریب آئی گئی تو ڈرائیور پریشانی میں وین کو پٹریوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔

    لیکن مسافر بردار ٹرین وین سے جا ٹکرائی اور وین کے پرخچے اڑ گئے تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا جس کی دل دہلا دینے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

  • تیز رفتار ٹرین کی کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو زوردار ٹکر، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار ٹرین کی کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو زوردار ٹکر، ویڈیو وائرل

    کلکتہ: بھارت میں بند پھاٹک پر پھنسی گاڑی ٹرین کی زد میں آگئی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ کھردہ لیول کراسنگ کا گیٹ رات ساڑھے نو بجے بند کر دیا گیا۔ اس وقت ڈاؤن ہزاردواری ایکسپریس تیز رفتاری کے ساتھ وہاں سے گزر رہی تھی۔

    اسی وقت ایک گاڑی ریلوے ٹریک اور لیول کراسنگ کے درمیان پھنس گئی۔ ایکسپریس ٹرین لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی۔ اس واقعے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

    ایکسپریس ٹرین اور گاڑی کی ٹکر کا سارا واقعہ لیول کراسنگ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس اور ریلوے کے بڑے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے ایکسپریس ٹرین کھردہ ریل گیٹ کے لیول کراسنگ روک دی گئی اور کھردہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 لائن پر آدھے گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا۔

    کھدائی کے دوران سونے چاندی کے سکے اور زیورات برآمد

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب دونوں کاریں ریل پھاٹک کراس کر رہی تھیں تو پھاٹک کھلا ہوا تھا۔ گیٹ مین نے اچانک ریل پھاٹک کو گرا دیا۔ دونوں پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے خوفناک حادثہ رونما ہوا۔

  • واشنگٹن: تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی، چھ ہلاک 74 زخمی

    واشنگٹن: تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر گئی، چھ ہلاک 74 زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹاکوما میں ہائی اسپیڈ ٹرین ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب مذکورہ ٹرین پل سے گر گئی جس کے سبب متعدد گاڑیاں ہائی وے پرگری ٹرین کی بوگیوں سےٹکراگئیں۔

    حادثے میں 6 افراد ہلاک، 74 زخمی ہوگئے، ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیرس کاؤنٹی میں پیش آیا۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، آخری اطلاعات تک ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔