Tag: تیز رفتار کار

  • چکوال :   تیز رفتار کار حادثے کا شکار ،  4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    چکوال : تیز رفتار کار حادثے کا شکار ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    چکوال: کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ، کار سوار راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال میں موٹر وے ایم ٹو دھراب پل کے قریب کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کار سوار راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت رضا علی، عاطف،صفت اللہ اور رمضان بلوچ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فہیم اور عرفان شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    یاد رہے گذشتہ ماہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی ، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 20 مارچ 2025 کو چنیوٹ میں بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

  • کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

    کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

    کراچی: ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے پیش آیا ، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے، حادثے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت پچیس سالہ حمنہ اور زخمی کی پچیس سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق خاتون کورنگی اور زخمی شخص لائنز ایریا کا رہائشی ہے۔

  • کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا

    کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا

    کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا، جاں بحق ہونے والا بائیک رائیڈر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پہلا حادثہ شارع فیصل نرسری کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو کچل دیا ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جان سے گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ایک شخص آن لائن رائیڈر تھا، جس کی شناخت شکیل حیدر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت نہ ہوسکی۔

    جاں بحق ہونے والا تشکیل بائیک رائیڈر اور دو بچوں کا باپ تھا اور آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سوارموٹر سائیکل دور تک رگڑتے ہوئے لے گیا اور کار بھی فٹ پاتھ سے ٹکراہی لیکن کار سوار فرار ہوگیا۔

    عینی شاہد نے کہا کہ حادثہ تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، کار سوار تیز رفتاری سے آرہا تھا، موٹر سائیکل کوٹکرماری اور حادثے کے بعد تیز رفتار کار کئی بارکار فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔

    دوسرا حادثہ نمائش چورنگی کے قریب ہوا، جہاں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

    تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

    گھوٹکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کا شکار تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئیں، دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق فقیر الیاس کا تعلق شہداد پور سے ہے، دوسرے شخص کی شناخت  وجاہت جونو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق فقیر موچارو مہر کا تعلق خانگڑھ  سے ہے۔

  • جرمنی : تیز رفتار کار سے کچل کر 2 افراد ہلاک، 80 زخمی ہوگئے

    جرمنی : تیز رفتار کار سے کچل کر 2 افراد ہلاک، 80 زخمی ہوگئے

    میگڈےبرگ : تیز رفتار کار سے کچل کر دو افراد ہلاک جبکہ 80زخمی ہوگئے، پولیس نے کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حادثے میں ذمہ دار ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میگڈے برگ کی کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار کار نے سینکڑوں لوگوں کو کچل دیا جس سے دوافراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔

    Christmas market

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسوسناک حادثہ کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی میگڈے برگ کی ایک مارکیٹ میں شام ساڑھے سات بجے پیش آیا، یہ گاڑی ایک سیاہ بی ایم ڈبلیو تھی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا، میگڈے برگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    امدادی ٹیموں کے مطابق متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے عارضی خیمے لگائے گئے ہیں یہاں کئی زخمیوں کو علاج کیلیے لایا گیا تاہم کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    crowded Christmas

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نے کرسمس مارکیٹ کے ہجوم پر کار چڑھادی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کار میں سوار ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    جرمن چانسلر نے واقعے میں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے واقعے نےبدترین خدشات کو جنم دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میری نیک تمنائیں متاثرین اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔

  • ویڈیو : تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی؟ پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو : تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی؟ پھر کیا ہوا؟

    ہیوسٹن : تیز رفتاری کا بھیانک انجام سامنے آگیا، امریکی شہر ہیوسٹن میں انتہائی تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی، ڈرائیور معجزاتی طور پر مرنے سے محفوظ رہا۔

    دنیا بھر میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، جس کی وجہ سے روزانہ بے شمار لوگ یا تو اپنی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر زندگی بھر کیلیے معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوکر پہلے ایک کھمبے سے ٹکرائی اور پھر قلابازی کھاتے ہوئے ایک گھر کے چھت پر جا لگی، خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ڈرائیور موت سے محفوظ رہا۔

    جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کرلیا، ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ پام سپرنگز ڈرائیو پر فریٹن اسٹریٹ کے قریب تقریباً صبح 9:30 بجے پیش آیا۔

    متاثرہ گھر کے پڑوس میں رہائش پذیر خاتون کیوا ناؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے گھر کے باہر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تو یہ میرے لیے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا مجھے لگا
    کہ کوئی بم پھٹا ہے۔

    کیوا ناؤتھ نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ ڈرائیور جو ہوش میں تھا اور خود ہی کار سے باہر نکل آیا، لیکن اس کے سر سے خون بہتے ہوئے دیکھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی حالت کیا ہے؛ بس اتنا جانتی ہوں کہ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ہیوسٹن پولیس نے ابھی تک نہیں تفصیلات جاری نہیں کیں کہ آیا ڈرائیور نشے میں تھا یا اس پر کوئی الزامات عائد کیے جائیں گے۔

  • تیز رفتار کار کی ٹکر سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

    تیز رفتار کار کی ٹکر سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

    ٹبہ سلطان پور: قطب پور روڈ پر تیز رفتار کار کی زد میں آکر بچے سمیت 2 افراد زندگی کی بازی گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرانوالہ میں شاہین آباد کے قریب تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا تھا جس کے نیتجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد ذخمی ہو ئے۔

    کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں اور لاش کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق راہوالی سے بتایا جارہا ہے۔

  • تیز رفتار کار  نے دو خواتین کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

    تیز رفتار کار نے دو خواتین کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

    بھارت کے نظان آباد آرمور میں تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داس نگر میں گزشتہ روز ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو خواتین لقمہ اجل بن گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ستیش نامی شخص نشے میں دھت ہوکر کار چلا رہا تھا، اس نے داس نگر سڑک پر پیدل چل رہی دو خواتین کو کچل دیا۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت پوچاوا (64) اور پدما (35) کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دو طالبات بھی شدید زخمی ہوئی ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثے پر پہنچ گئے، پولیس نے بتایا کہ ستیش نظام آباد آر ڈی او آفس میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق کار ڈرائیور ستیش حادثے کے وقت شراب کے نشے میں تھا۔ شراب پی کر تیز رفتاری سے کار چلانے والے آر ڈی او آفس کے کمپیوٹر آپریٹر ستیش کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ویڈیو : ٹرین کو دیکھ کر میاں بیوی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگادی

    ماکلور ایس آئی ستیش کے مطابق سڑک حادثہ کا سبب بننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

  • تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی

    تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی

    کراچی: عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

    بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے کا معاملہ، ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • مکہ: تیز رفتار کار افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

    مکہ: تیز رفتار کار افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

    مکہ مکرمہ: تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ریسکیو نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر افطار دسترخوان پر چڑھ گئی، اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب کے ریسیکو حکام نے مزید بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر سے مکہ اور مدینہ آنے والے مسلمانوں کے لیے دسترخوان لگائے جاتے ہیں جہاں ان کی مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

    ماہ صیام میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ کا رخ کرتی ہے جبکہ روزہ داروں کے لیے خصوصی افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔