Tag: تیز رفتار گاڑی

  • تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    سرائےعالمگیر : سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرائےعالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں جا گری ، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

    حادثہ منڈی بہاالدین روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر اپرجہلم میں گری، ایک خاتون کو ریسکیواہلکاروں نے بچالیا تاہم  چھ ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش جاری ہے۔

    گاڑی میں سوار خواتین جہلم سے منڈی بہا الدین رشتہ داروں کےگھرجارہی تھیں، پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    یاد رہے گھوٹکی میں خانپور مہر کے قریب تیز رفتار کار نہر میں جاگری تھی اور حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ دو کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار میں پانچ افراد سوار تھے، حادثے کا شکار تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکالی گئیں، دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کینیڈا میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

    کینیڈا میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

    کینیڈا کے شہر وینکور میں ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    دوسری جانب وینکوور پولیس نے بھی ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات لاپو فیسٹیول میں ڈرائیور کی جانب سے ہجوم کو کچلنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واقعے پر افسردگی کا اظہار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-accident-2-died/

  • تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میرٹھ میں ایک تیز رفتار SUV گاڑی نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، اطلاعات کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور لیمپ پوسٹ سے جا ٹکرائی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب ایک SUV گاڑی جسے اس میں موجود شخص انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا، قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے ایک لیمپ پوسٹ سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں ایک شخص گاڑی کی زد میں آگیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے دوران گاڑی کی زد میں آنے والا شخص غبارے فروخت کررہا تھا، جس کی شناخت بھانو کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ شخص تیز رفتار گاڑی کے پہیوں تلے کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے اندر سے شراب کی کئی بوتلیں برآمد کی ہیں اور اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا حادثہ کے وقت ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔

    اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پانچ افراد کے علاوہ گاڑی کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا ہے اور اسے طبی علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    تاہم، رپورٹوں کے مطابق، ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • کراچی :  پولیس افسر کی تیز رفتار  گاڑی نے تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا

    کراچی : پولیس افسر کی تیز رفتار گاڑی نے تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا

    کراچی : سپرہائی وےجمالی پل کےقریب پولیس افسر کی تیز رفتار گاڑی نے تین بہن بھائیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وےجمالی پل کےقریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں پولیس کی تیزرفتارگاڑی نے 4 افراد کو ٹکر مار دی۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ، جاں بحق اورزخمی بچےبہن بھائی ہیں۔

    عوام کو جمع ہوتے دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگادی، عینی شاہد نے بتایا کہ خاتون اور تین بچے سڑک کراس کر رہے تھے،پولیس افسر کی تیز رفتار گاڑی نے چاروں کو ٹکر ماری،تینوں بچے اور خاتون دور جاگرے۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کار میں خاتون بیٹھی تھی ڈرائیور چلا رہا تھا، خاتون کا کہنا تھا کہ میں پولیس کی فیملی سے ہوں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ محسن کے نام سے ہوئی جبکہ 6 سالہ عائشہ اور 8 سالہ حسنین شدید زخمی ہیں۔

  • لاہور : تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا

    لاہور : تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تیزرفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تیزرفتار گاڑی نے ٹریفک اسسٹنٹ کو کچل دیا۔

    افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی چوک میں اس وقت پیش آیا، جب ٹریفک اسسٹنٹ محمود احمد نے اوور اسپیڈ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

    دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی کے ڈرائیور نے روکنے کےبجائے ٹریفک اسسٹنٹ پر گاڑی چڑھا دی، جس پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی: سی ویو کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: سی ویو کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں سی ویو کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے دیگر دو افراد بھی دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو کے قریب تیزرفتارگاڑی نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد دوران علاج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سولہ سالہ معیز، بیس سالہ صارم، بیس سالہ شاہ زیب ،اور بیس سالہ سمیع شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر چار کے رہائشی چاروں نوجوان بائیک رائڈرز تھے اور حادثے کے وقت ریس لگا رہے تھے۔ جناح اسپتال میں چاروں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے ورثا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں نوجوان محنت کش ہیں اور کام سے واپس آکر سی ویو کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے۔

    یاد رہے کہ 13 جون کو کراچی کے ساحلی مقام سی ویو پر چلنے والی گو کارٹ گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد سی ویو پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔