Tag: تیز گام ایکسپریس

  • تیز گام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    تیز گام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    ملتان: تیز گام ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ٹریک پرفش پلیٹ کھلی ہوئی تھی نشاندہی پر ٹرین کو کریکر فائر کرکے روکا گیا ، ریپئرنگ کے بعد ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیز گام ایکسپریس ایک بار پھر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، سجانپور کے قریب ٹریک پر فش پلیٹ کھلی ہوئی تھی ، ٹرین کی آمد سے چند لمحے قبل پٹرولنگ آفیسر نے فش پلیٹ کھلی دیکھی ، جس کے بعد تیز گام ایکسپریس کو کریکر فائر کرکے روکا گیا۔

    ریپئرنگ کے بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے اور ٹرین راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز بھی لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنےکےواقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھادی اور ٹرین جیکب آباد روانہ کردی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سانحہ تیز گام کے بعد ایک اور ٹرین میں آتشزدگی

    یاد رہے لیاقت پور میں کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام میں خوفناک آگ سے چوہتر افراد زندہ جل گئے تھے اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا تھا، متاثرہ بوگیوں میں زیادہ ترتبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے۔

    ٹرین عملہ کاکہنا تھا کہ چلتی ٹرین میں کئی افراد نےچھلانگ لگا کرجان بچانےکی کوشش میں شدید زخمی ہوئے، درجنوں زخمی مسافروں کو بہاولپور، رحیم یار خان ، ملتان ،احمد پور شرقیہ کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ اب بھی متعددافراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • سانحہ تیزگام: حادثے میں جاں بحق شخص کی میت لاہور پہنچا دی گئی

    سانحہ تیزگام: حادثے میں جاں بحق شخص کی میت لاہور پہنچا دی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گزشتہ روز ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میت لاہور پہنچا دی گئی، آج دوپہر کو تدفین کی جائے گی، تدفین کےاخراجات ایدھی فاونڈیشن اٹھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میت لاہور پہنچا دی گئی، 45 سالہ محبوب مسیح سیون اپ پھاٹک کا رہائشی تھا۔

    ایدھی انفارمیشن بیورو کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی آج دوپہر کو تدفین کی جائے گی، تدفین کےاخراجات ایدھی فاونڈیشن اٹھائے گا۔

    لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے تیز گام ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیاقت پور کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم عمران نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نے تیزگام ایکسپریس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کے بہترعلاج کا بندوبست کرے، حکومت جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کرے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹرین سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے جاں بحق ہو نے پر پوری قوم افسردہ ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرین کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔ انہوں نے جاں بحق مسافروں کے لیے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 10افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔