Tag: تیز ہوائیں

  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی: کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ آج درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات میں شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فی صد ہے اور جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آ گئی ہے، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


    سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا بھارتی اعلان عالمی قانون کیخلاف ہے، پاکستان


    خوشاب اور جھنگ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے بیش تر علاقو ں میں آج موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔

  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا مطلع ابر آلود ہے اور ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت محسوس کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، مغربی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 30 فی صد ہے۔

     شہر قائد ہو جائے تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان


    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5 مئی سے شہر میں بادل برسیں گے، پیر کی شام کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اور بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

  • کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہر میں رات میں کم سےکم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتایا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اس کے علاوہ کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-temperatures-drop-further-next-3-days/

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

  • شمالی یورپ میں شدید طوفان‘ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

    شمالی یورپ میں شدید طوفان‘ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

    برلن : شمالی یورپ میں آنے والے شدید طوفان اور تیزہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں کم ازکم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی یورپ میں طوفان اور140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیزہواؤں کے باعث کئی درخت گرگئے اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    جرمنی میں طوفان کے باعث ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدرلینڈ کے ایئرپورٹ پرشدید طوفان کے باعث 300 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    محکمہ موسمیات نےوارننگ جاری کی ہے کہ وہ غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں جبکہ شدید سردی کے باعث اسکول بھی بند ہیں۔

    محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں تیزہوائیں چلنے کے باعث درخت گرگئے تھے اور ہزاروں مکانوں کی بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔


    یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 جنوری کو یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب

    پیرس:دریاؤں کی سطح میں اضافہ،ساحلی علاقوں میں سیلاب

    فرانس میں دریاؤں میں اضافے اور تیز ہوائیں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دس ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    فرانس کے جنوب مغربی حصے برٹنی میں دریاؤں کی سطح میں اضافے کے باعث ساحلی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے سیلاب کی صورتحال ہے، حکومت کی جانب سے قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    آئر لینڈ اور اسکوٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، سیلاب کے باعث کے متاثرہ علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔