Tag: تیسرا دن

  • دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ

    دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے 12 بجے شروع ہوا۔

    نیوزی لینڈ نے 24 کے مجموعی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا تو جیت راول 30 رنز اور ٹام لیتھم نے 50 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    یاسر شاہ نے 31 رنز پرآؤٹ کیا اور پھر اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کی کمرتوڑ دی۔

    لیگ اسپنریاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد پاکستان کو پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ پر 328 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 اور بابراعظم نے 127 رنز بنائے تھے۔

    دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 418 رنز پر ڈکلیئر کردی


    پاکستان کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے تھے۔

    ابو ظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی


    یاد رہے کہ 19 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم آسان ہدف کے تعاقب میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 141رنز سے کامیابی

    ایجبسٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف 141رنز سے کامیابی

    برمنگھم : ایجبسٹن ٹیسٹ میں قومی بیٹسمین مکمل طور پر ناکام ہوگئے، انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 141 رنز سے جیت کر چار میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بالنگ اور بیٹنگ دونوں ہی ناکام رہی بالنگ میں نہ کوئی تجربہ کام آیا نہ تیکنیک کام آئی جبکہ قومی بیٹسمین تو چل میں آیا کی روش سے باہر ہی نہ آسکے۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 445 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز درکار تھے۔

    match fb

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا کیرئیر کا پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے والے محمد حفیظ آج بھی بیٹنگ ٹیکنیک سے لاعلم نظرآئے، محمد حفیظ گزشتہ پانچ اننگز کی طرح اس بار بھی کیچنگ پریکٹس کرانے سے باز نہ آئے، اظہر علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ اڑتیس رنز پر معین علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

    mat1

    تجربہ کاریونس خان صرف چار رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ کپتان مصباح الحق سے کچھ امید تھی جو دس رنز ہی بنا سکے، اسد شفیق اور سرفراز احمد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، نوجوان اوپنر سمیع اسلم کے اعصاب بھی ستر پر رنز پر جواب دے گئے۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن اور اسٹورٹ براڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

  • ایجبسٹن ٹیسٹ: تیسرا دن، انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز

    ایجبسٹن ٹیسٹ: تیسرا دن، انگلینڈ کے بغیر کسی نقصان کے ایک سو بیس رنز

    برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرے روزکھیل کےاختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کےایک سو بیس رنز بنالئے۔

    انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔ ایجبسٹن میں انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کی ایک سو تین رنزکی برتری بغیر کسی نقصان کے ختم کردی۔

    england-post-1

    تیسرے روزکھیل کا آغاز ہوا تو قومی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی ڈگمگا گئی۔ یونس خان اکتیس رنز پر ہمت ہارے تو اسد شفیق اٹھارہ گیندیں کھیل کربھی کھاتہ نہ کھول پائے۔

    مرد بحران کپتان ایک بار پھر گوروں کے سامنے دیوار بن گئے، مصباح الحق 56رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے۔ پوری قومی ٹیم چار سو رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    ، انگلینڈ نے بیالیس رنز پر پاکستان کی آخری پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک سو تین رنزکی برتری حاصل کی۔

    england-post-2

     

    خسارے میں جانے کے باوجود انگلش اوپنرز نےشاندار فائٹ بیک کیا۔ ایک موقع پر میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط تھی، لیکن ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی شراکت نے میچ انگلینڈ کی جانب موڑ دیا۔

    ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ کھیل کے اختتام پرایلسٹر کک چونسٹھ اورایلکس ہیلز پچاس رنزپرناٹ آؤٹ ہے۔

    واضح رہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پرانگلینڈ کو پاکستان پرسترہ رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

     

  • لارڈز ٹیسٹ کا  تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کے 214 رنز، 8 کھلاڑی آؤٹ

    لندن : لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آٹھ وکٹ پر دو سو چودہ رنز بنالیے اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

    eng-post-1

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری لارڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چودہ رنز بنا لیے۔

    پاکستان کو مجموعی طور پر دوسو اکیاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔ دوسرےروز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازصرف انیس رنز کا اضافہ کرسکے۔

    eng-post-2

     

    انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو باہتر رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں سرسٹھ رنزکی برتری ملی، برتری کے باوجود بلےباز دغا دے گئے۔

    eng-post-3

     

    محمد حفیظ  کھاتہ ہی نہ کھول سکے، شان مسعود اوراظہرعلی ایک بارپھرفلاپ رہے۔ پہلی اننگز کےہیرو مصباح الحق دوسری اننگز میں زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق سنچری اورصفر پر آؤٹ ہونےوالے پاکستان کے پہلے کپتان ہیں۔

    eng-post-4

    لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو یونس اوراسد شفیق نے سہارا دیا۔ یونس پچیس رنز پر معین علی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اسد شفیق ففٹی بنانےوالے تھے لیکن ووکس نے انہیں انچاس رنز پربولڈ کردیا۔

    eng-post-5

     

    کھیل کےاختتام پرکرس ووکس نے دو اہم وکٹیں دلوا کر دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں لیں۔ پاکستان کی برتری دو سو اکیاسی رنزکی ہوگئی ہے۔ پاکستان کے بیس رنز اور بن گئے تو انگلینڈ کے لئے ہدف کا حصول مشکل ہوگا۔