Tag: تیسرا میچ

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا میچ آج ہوگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا میچ آج ہوگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز کامیاب ہوا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ31سال میں دس ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

    دوسری جانب ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

    یوا ے ای میں سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینئر فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو سیریز کے دوران ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے آرام دیا جاسکتا ہے اور انہیں ایشیا کپ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اسکواڈ میں معمول کے 15 کی بجائے 16 کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان ہے، حتمی فیصلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

    اوپننگ بلے باز فخر زمان کو آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ دونوں کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم میں انجری کی وجہ سے شامل نہیں۔

    محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    آل راؤنڈر اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان کی سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ دونوں میں شرکت کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ سرجری کے بعد اپنی بحالی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کرے گا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    شارجہ کے میدان میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز سے حساب کردیا، شاہینوں نے لاٹھی نے کیویز کے ہوش اڑا دئیے، پاکستان کے تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں مہمان کا ڈبہ صرف دو سو سترہ رنز پر گول ہوگیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے برق رفتار ترسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ہدف کے تعاقب میں محمد عرفان کی نپلی تلی بولنگ نے کیویز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، رہی سہی کسر حارث سہیل اور بوم بوم آفریدی نے پوری کردی،پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر کیوی اوپنرز نہ جان لڑائی اور نہ ہی مڈل آڈر نے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو سترہ رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، احمد شہزار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    شارجہ:پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی ۔ 63 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 210 رنز پر گری جب احمد شہزاد 113 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 210 رنز پر گری جب اسد شفیق کو ہینری نے 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 28 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیئے ۔ 300 رنز پر عمر اکمل بغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

     پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے اپنی 58 ویں نصف سینچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے جارحانہ اننگز مجموعی طور پر 55 رنز اسکور کیئے، سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے 30 اور 17 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہےجنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

  • شارجہ: پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

    سیریز کا تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ آخری تین ون ڈے میچز کیلئے قومی ٹیم میں انور علی اور یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا ہے۔ انجری کا شکار عمرگل ارو بلاول بھٹی پہلے ہی سیریز سے آؤٹ ہوچکے ہے۔

    ذرائع کے مطابق انجری کا شکار مصباح الحق بھی سیریز کے بقیہ میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ مصباح الحق کی غیر موجودگی میں شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔