Tag: تیسرا ون ڈے

  • برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹ سے شکست دے دی

    برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹ سے شکست دے دی

    برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دے دی، پاکستانی بولرز358رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ امام الحق کے151اور آصف علی کی نصف سنچری بھی کام نہ آئی۔

    تفصیلات کے مطابق برسٹل میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ میزبان ٹیم نے 45 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر  باآسانی جیت لیا، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2کی برتری حاصل ہوگئی۔

    امام الحق کی151رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی، میچ میں پاکستانی فیلڈرز نے کیچ بھی گرائے، انگلینڈ کے جوہنی بئیرسٹو نے دھواں دھار سنچری اسکور کی جبکہ جیسن رائے نے76رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    پاکستانی بولنگ لائن ناکام ہوگئی، پاکستانی بالرز نے بیٹسمینوں کی محنت پر پانی پھیردیا، شاہین اپنے تین سو انسٹھ رنز کے ہدف کا دفاع نہ کرسکے، انگلینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت لیا۔

    انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کیا،  انگلش اوپنرز نے ٹیم کو شاندارآغاز فراہم کیا، جوئے روٹ 43،بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان 17 اور معین علی 43 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔جنید خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ابتدا میں کیچز ڈراپ ہونا پاکستان ٹیم کو بھاری پڑگیا، پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈٖ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگر پاکستان اپنے اگلے دونوں میچ جیت گیا تو سیریز 2-2 سے برابر ہوگی جبکہ انگلینڈ کو سیریز جیتنے کیلئے صرف ایک فتح درکار ہوگی۔

    قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    امام الحق نے انگلش ٹیم کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 151 رنز بنائے انہیں کُرن نے بولڈ کیا، امام الحق کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، حارث سہیل 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آصف علی 43 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹام کُرن نے دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب فخر زمان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 15 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوئے تھے انہیں ڈاکٹرز نے پانچ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

  • تیسرا ون ڈے، کینگروز نے شاہینوں‌ کو 80 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے، کینگروز نے شاہینوں‌ کو 80 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    ابوظبی: آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 80 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، کپتان ایرون فنچ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، امام الحق 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو 80 رنز سے شکست دے دی، 267 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایڈم زمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، عماد وسیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، عمر اکمل اور شعیب ملک بالترتیب 36 اور 32 رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    قبل ازیں ابوظبی میں کھیلے جانے ولاے تیسرے ون ڈے میچ میں کینگروز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے اور گرین شرٹس کوجیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا، ایرون فنچ 90 اور گلین میکسویل نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    آسٹریلیا کی پہلی وکت صفر پر گری جب عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 20 رنز پر کینگروز کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا 14 رنز بنا کر شان مارش بھی پویلین لوٹ گئے۔

    ایرون فنچ اور ہینڈز کومب نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا، فنچ 90 اور ہینڈکومب 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسٹونس کو 10 رنز پر عماد وسیم نے پویلین روانہ کیا۔

    گلین میکسویل نے شنواری کی گیند پر امام الحق کی جانب سے کیچ ڈراب ہونے کے بعد 71 رنز کی اننگز کھیلی، کیری 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، عماد وسیم، یاسر شاہ، حارث سہیل اور جنید خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، محمد حسنین کافی مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے 5 اوورز میں 50 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    قبل ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز ابو ظہبی میں کھیلی جارہی ہے، تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی بیٹنگ کرتا، پاکستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عثمان شنواری اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد حسنین ٹیلنٹڈ بالر ہیں، امید ہے حسنین فٹ رہے گا اور اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں پیٹ کمنز اور جیسن بھنڈروف کو شامل کیا گیا ہے۔

    پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں بری طرح ناکام رہا، کینگروز نے دونوں میچ 8، 8 وکٹوں سے اپنے نام کیے۔

  • دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز 1-1 سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز 1-1 سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا، تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    گرین شرٹس نے کیویز کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی اوور میں کولن منرو کو پویلین روانہ کیا تھا۔

     تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دے دیا،ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے ہیں جبکہ بارش کے میچ روک دیا گیا ہے۔

     دبئی میں جاری تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم نے شاندار 92 رنز کی اننگز کھیلی، فرگیوسن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، محمد حفیط اور فخر زمان نے عمدہ آغاز فراہم کیا، 64 رنز پر گرین شرٹس کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 17 رنز بنا کر ہٹ وکٹ ہوگئے۔

    دوسرے اینڈ پر فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم 8 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے وہ 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگیوسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہینری، بولٹ اور گرینڈ ہوم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    ق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین فیصلہ کن ون ڈے کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی، آج کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے بتایا کہ پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئیں امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ آصف علی اور حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا، 64 کے مجموعی اسکور پر
    پروفیسر اپنا ہی پاؤں وکٹ پر لگنے کے بعد آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔

    قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹالیتھم کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کے دومیچ کھیلے گئے دونوں ٹیموں نے ایک ایک میں فتح حاصل کی، آج کے میچ کو اس لیے فیصلہ کن قرار دیا جارہا ہے۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے جبکہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کرلیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان 88 اور بابراعظم 46 رنز بنا کرنمایاں رہے تھے، کیویز کی جانب سے فیروگسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گرین شرٹس کے پاس 7 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جینے کا شاندار موقع ہے، قومی ٹیم مسلسل پانچ سیریز کی ہار کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہے۔

  • پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ہوگا، سرفرازالیون کے پاس آخری موقع

    ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ڈنیڈن میں آمنے سامنے ہوں گی، اس میدان میں کیویز اب تک ناقابل شکست رہے ہیں، شاہینوں کیلئے تیسرا ون ڈے ڈو اینڈ ڈائی بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے کل ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، اس میچ میں شاہینوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو میچوں میں پاکستان شکست کھا چکا ہے۔

    شاہینوں کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، دو میچ ہارنے کے بعد سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہین پلٹ کر جھپٹنے کی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

    اس اہم معرکے لئے پاکستان ٹیم نے ڈنیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ہے، بیٹنگ اور بولنگ کے الگ الگ سیشن بھی ہوئے، جارحانہ مزاج اوپنر فخر زمان اب فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں وہ تیسرا میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری بنانے والے شاداب خان سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز بچانے کا چیلنج اس میدان میں درپیش ہے جہاں نیوزی لینڈ کبھی نہیں ہارا، ڈونیڈن میں کیویز ناقابل شکست رہے ہیں، نیوزی لینڈ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز جیت گیا تو یہ اس کی مسلسل دسویں فتح ہوگی۔


    مزید پڑھیں: پاکستان/ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا

    ڈنیڈن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے ہفتے کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈنیڈن پہنچنے پر ھاکو ڈانس سے استقبال کیا گیا، سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو لازمی فتح درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ہفتے کو ڈنیڈن میں ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کا تیسرا کڑا امتحان ہونے کو ہے، اب ڈنیڈن میں میدان سجے گا، سیریز کا تیسرا ون ڈے پاکستان کیلئے آر یا پار کی حیثیت رکھتا ہے۔

    دو میچ ہارنے کے بعد سیریز بچانے کے لئے قومی ٹیم کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، یاد رہے کہ نیلسن میں پاکستان کے سیریز برابر کرنے کی امیدوں پر پانی پڑ گیا تھا، اب ڈونیڈن میں خسارہ کم کرنے کا موقع ہے۔

    پاکستان کے پاس ہارنے کا آپشن نہیں ہے لیکن ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کے ریکارڈ نے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میدان میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان پہلی بار ڈنیڈن میں قسمت آزمائے گا۔ سیریز میں دو میچز میں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کے لئے ہفتے کو ہونے والا میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کا ’’ھاکو ڈانس‘‘ سے روایتی استقبال

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈنیڈن پہنچنے پر ماؤری قوم کے روائتی ھاکو ڈانس سے استقبال کیا گیا، دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ لمحات خاصے خوش کن تھے۔

    کھلاڑیوں نے رقص کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، ماؤری قوم کا یہ ڈانس شکار کرنے سے پہلے اور بعد کی روایت ہے، نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم جب حریف کو چت کرتی ہے تو یہ ڈانس کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے واحد ماؤری کھلاڑی راس ٹیلر ہیں، ان کی ٹیم دو میچوں میں پاکستان کو چت کرچکی ہے۔ ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے پاکستان کے لئے مرو یا مر جاؤ والا میچ ہو گا، جیتے تو سیریز بچ جائےگی اور ہار کی صورت میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ھاکو ڈانس کریں گے۔

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرسیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرسیریز جیت لی

    ابو ظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو209رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ڈیبیو میچ میں شاندارسنچری بنائی، بہترین کاکردگی پر امام الحق کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

    انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے125گیندوں پر5چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی، اس کے علاوہ فخر زمان نے 29 ، محمد حفیظ نے 34 اور بابر اعظم نے 30رنز بنائے۔

    اس فتح کے بعد پاکستان کو5میچوں کی سیریزمیں3صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    اپنےچچا انضمام الحق کی طرح بنناچاہتا ہوں، امام الحق

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میرا کوئی رول ماڈل نہیں، انضمام الحق کی طرح بنناچاہتا ہوں، انضمام الحق میری بہت مدد کرتےہیں،جب بھی مشکل آتی ہے چچاسے مدد لیتاہوں، کافی عرصےسے موقع ملنے کاانتظار کررہا تھا، موقع دینے پرکوچ مکی آرتھراور کپتان سرفراز احمد بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    حسن علی کی پرفارمنس روز بروز بہترہو رہی ہے، سرفراز احمد

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، حسن علی کی پرفارمنس روز بروز بہترہو رہی ہے، اس کے علاوہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سری لنکا کی جانب سے اپل تھرنگا نے سب سے زیادہ61رنز بنائے تھسارا پریرا38جبکہ لہیرو تھریمانے28رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاداب خان نے دو ، جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    حسن علی کی پچاس وکٹیں مکمل

     قومی ٹیم کے بالر حسن علی نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا اور اس کے ساتھ ہی حسن علی کی ون ڈے میں 50 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔

    میچ سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی تھیں‘ احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان*

     یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سال محض چار ون ڈے میچز جیت سکی ہے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے آج کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو ملا کر لگاتار دس میچز ہار چکی ہے۔

    سری لنکا کے ساتھ سیریز کے باقی میچز میں سے دو شارجہ (20 اور 23 اکتوبر) میں کھیلے جائیں گے۔

    سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی جس میں سے دو میچز ابوظہبی ( 26 اور 27 اکتوبر ) میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 29 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    تیسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیز کوشکست دےدی

    گیانا: پاکستان نےویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیزکو چھ وکٹوں سےشکست دے کرسیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی اچھا نہ رہا،کامران اکمل اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    احمد شہزاد تین اور بابراعظم سولہ رنز بناسکے،چھتیس رنزپر تین وکٹیں گرجانےکےبعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نےشاندار بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شعیب ملک نےناقابل شکست 101 اورمحمد حفیظ نے81 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں بلےبازوں نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنائے۔

    شعیب ملک نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ محمد حفیظ کی نصف سنچری میں آٹھ چوکےاوردو چھکے شامل رہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے تھے۔

    میزبان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ہوپ نے 71 اور جیسن محمد 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔


    دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی


    پاکستان کی طرف سےجنید خان،محمد عامراور شاداب خان نےدو،دوجبکہ حسن علی اورعماد وسیم نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہےکہ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آغاز21 اپریل سے کنگسٹن میں کھیلےجانےوالےپہلےٹیسٹ میچ سےہوگا۔

  • تیسراون ڈے: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

    تیسراون ڈے: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

    ہملٹن : راس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 24رنز سے شکست دے کرسیریزدوصفر سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہملٹن کے سیڈن پارک میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

    راس ٹیلر نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن ایسٹل کا سب سے زیادہ 16 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنزکے عوض چھ وکٹیں لیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے آسٹریلیاکےخلاف107 رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈین براؤنلی نےٹیم کے لیے63رنزکی شاندار اننگ کھیل کرجیت میں اہم کردار اداکیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور فاکنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ دو وکٹیں ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ کے281رنزکےجواب میں آسٹریلیا نے عمدہ آغاز کیا لیکن پھرفاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی بلے بازوں کو کریز پر ٹھہرنے نہ دیا۔کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 53 رنز جبکہ اسٹیونز نے 42 رنز بنائے۔

    پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف سے 25 رنز کی دوری پر پوری ٹیم 257 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس کے ساتھ اپنی سر زمین پر آٹھویں بار لگاتار اس دو طرفہ ’چیپل ہیڈلی‘سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • تیسرا ون ڈے : انگلینڈ نے بھارت کو 5 رنز سے ہرا دیا

    تیسرا ون ڈے : انگلینڈ نے بھارت کو 5 رنز سے ہرا دیا

    کولکتہ : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم 322 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، کوہلی الیون نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے اختتام پر انگلش کھلاڑیوں کو جوش آگیا۔ تیسرے ون ڈے میں بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی۔

    کولکتہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں کے

    نقصان پر تین سو اکیس رنزبنائے۔ جیسن رائے نے پینسٹھ اور بین اسٹوکس نے ناقابل شکست ستاون رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دباؤ میں دکھائی دی۔ ویرات کوہلی پچپن اور ہردیک پانڈئیے چھپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آخری اوور میں بھارت کو سولہ رنز درکار تھے۔ کیردارجھادو نے پہلی گیند پر چھکا اور دوسری گیند پر چوکا لگا کر ہدف آسان کردیا۔ پانچویں گیند پر جھادو کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اور بھارت میچ پانچ رنز سے ہار گیا۔