Tag: تیسرا ون ڈے

  • پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے کل دمبولا میں کھیلا جائے گا

    پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے کل دمبولا میں کھیلا جائے گا

    دمبولا:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے  سیریز کا فیصلہ کن معرکہ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ دمبولا میں اعصاب کی جنگ ہوگی۔ فیصلہ کن معرکہ ہوگا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے۔

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز ہے ایک ایک سے برابر ہے، سری لنکا نے آخری میچ کے لئے فائنل الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر سعید اجمل ایکشن میں ہوں گے۔

    گرین شرٹس فیصلہ کن معرکہ سر کرکے ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لے سکتے ہیں۔ پاکستان نے دوہزار چھ کے بعد سے سری لنکا میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی۔

    دمبولا کے میدان میں شاہد آفریدی کو ایک سو چوبیس رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ادھر میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر چوبیس فتوحات سمیٹ چکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ میں قسمت کی دیوی کس ٹیم پر مہربان ہوتی ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا:تیسرا ون ڈےمیچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا:تیسرا ون ڈےمیچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوچکی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ دو میچوں میں پاکستانی بلے بازوں نے پرفارم کیا مگر بولرز جلد وکٹیں حاصل نہ کرسکے۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کی برتری کا خاتمہ کردیا ہے۔ ابتدائی دو میچوں میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔ پاکستان نے پہلا میچ بڑی مشکل سے بچایا تھا مگر دوسرے مقابلے میں لنکن لائنز کے ٹیل اینڈرز بھی آخری دم تک ڈٹے رہے اور میچ جیت کے سیریز برابر کرڈالی۔

    پاکستانی بلے بازوں نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا اب شروع کردیا ہے۔ مگر بولرز سری لنکن ٹیل اینڈرز کے سامنے بھی بے بس ہورہے ہیں جو کہ حیران کن بات ہے۔ تیسرے مقابلے کیلئے پاکستانی ٹیم کو ہوم ورک کرنا ہوگا۔

    بیٹسمینو ں کو بڑا اسکور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بولرز کو کم رنز دیکر جلد وکٹیں حاصل کرنا ہونگی۔ شائقین کو بھی معلوم ہے کہ سری لنکا کے خلاف فتح سمیٹنا قومی ٹیم کے لئے اتنا آسان نہیں ہوگا۔

    لیکن گرین شرٹس کو بھی منصوبہ بندی اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔