Tag: تیسرا ٹیسٹ

  • تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ

    تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نے پچ کا معائنہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم اور کپتان بین اسٹوکس پچ کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے۔

    انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے پچ پر کھیلنے کے اسٹائل سے متعلق اسٹوکس کو رائے دی جبکہ انگلینڈ کے آفیشل نے پچ کی تصاویر بھی لیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

    اس سے قبل اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنڈی میں سب سے اہم چیز یہ ہوگی کہ ٹاس جیتیں جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی اسے اچھا خاصہ ایڈوانٹیج ملے گا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سلیکٹرز، کپتان اور کیوریٹرز نے کوشش تو کی ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی پچ اسپن بنے جبکہ پچ کو سکھانے کے لیے یہاں ہیٹرز اور پنکھے بھی لگائے گئے ہیں،

    شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنڈی کی پچ اس بات کے لیے مشہور ہے کہ شروع میں بیٹرز کو مدد کرتی ہے تاہم یہ پچ بننے کے بعد میں ہی پتا چلے گا کہ کیا سامنے آتا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے ٹاس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بھی ٹاس کا اتنا زیادہ فرق نہیں پڑا تھا، اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے پلیئرز کی باڈی لینگویج کافی ڈاؤن لگی تھی۔

    آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے محسن نقوی دبئی روانہ

    انھوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پلیئرز نے سلمان آغا کے سیدھے دو کیچ ڈراپ کردیے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ پوری طرح سے ایڈجسٹ نہیں ہوپائے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے متعلق پی سی بی کی اہم وضاحت

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سے متعلق پی سی بی کی اہم وضاحت

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تیسرا ٹیسٹ ملتان منتقل کرنے کی خبر غلط ہے، میچ راولپنڈی میں ہی منعقد ہوگا۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا، تیسراٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کےمطابق کھیلا جائےگا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا گیا تھا جس میں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل منگل سے ملتان میں ہی شیڈول ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میچز ابتدائی طور پر کراچی، ملتان اور پنڈی میں شیڈول تھے تاہم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے جاری تعمیراتی کام کے باعث وہاں سے میچ منتقل کیا گیا تھا۔

    سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ ملتان میں شیڈول کیے گئے تھے جبکہ آخری میچ کے وینیو کے لیے راولپنڈی کو منتخب کیا گیا تھا۔

  • تیسرا ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی

    تیسرا ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی

    ناٹنگھم: بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دے دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 203 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 397 رنز بنائے، کپتان ویرات کوہلی نے شاندار 97 رنز کی اننگز کھیلی، اجنکیا رہانے نے بھی 81 رنز بنائے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ہردیک پانڈیا کی شاندار بالنگ کی بدولت بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بٹلر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، پانڈیا نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ایشانت شرما نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بھارت نے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت 352 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کی اور انگلیںڈ کو فاتح کے لیے 521 رنز کا ہدف دیا۔

    میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار رہی، بین اسٹوکس اور جاز بٹلر کی شاندار شراکت کے باوجود ٹیم 311 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں۔

    میچ کے آخری روز تیسرے ہی اوور میں ایشون نے جیمز اینڈرسن کی وکٹ لے کر بھارت کو سیریز کے پہلے میچ میں فتح سے ہمکنار کرایا۔

    ویرات کوہلی کو پہلی اننگز 97 اور دوسری اننگز میں 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 3 ستمبر سے ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں پر181رنز

    تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں پر181رنز

    ڈومینیکا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی ٹیم کو سیریز جیتنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی تین وکٹیں درکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی 304 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ سیریزجیتنے کی جانب قدم بڑھنےلگے، ویسٹ انڈیز کی151رنز پر7ویں وکٹ بھی گرگئی، ویسٹ انڈیز کے ابتدائی چار کھلاڑی صرف چھیانسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    ہیٹمر کو محمد عامر نے پچیس رنز پر بولڈ کیا، براتھ ویٹ چھ رنز پر یاسر شاہ کا شکار بنے ۔ ہوپ کو حسن علی نے آؤٹ کیا۔ یسٹ انڈیز کے پانچویں آؤ ٹ ہونے والے کھلاڑی وشال سنگھ تھے جو 2 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔

    ویسٹ انڈیز کی تازہ وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی، شان ڈاؤرچ یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری ۔

     ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر 22 رنزبنا کرحسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، اب سے کچھ دیر قبل تک ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنالئے ہیں۔

  • تیسراٹیسٹ: محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ، پاکستان کو 129 رنز کی برتری

    تیسراٹیسٹ: محمد عباس کی عمدہ باؤلنگ، پاکستان کو 129 رنز کی برتری

    ڈومینیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں شاہینوں کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم 247 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 376 رنزبنا کرآؤٹ ہوئی تھی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی، پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 اور یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کو پہلی اننگز میں 129 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ کے دوسرے روز169 رنز2 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا،تو اظہر علی نے سنچری مکمل کی ،وہ 127رنز بنا کرچیز کی گیند پربولڈ ہوئے۔

    اسد شفیق کے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی وکٹیں تیزی سے گریں اور صرف 48 رنز پر چار پاکستانی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

    مصباح الحق 311 رنز پر ریورس سویپ کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر ڈاؤرچ کو کیچ تھما بیٹھے۔انہوں نے 59 رنز بنائے تھے۔


    تیسراٹیسٹ: پاکستان نے 2وکٹوں پر169رنزبنالیے


    مصباح الحق کےبعد کے اسکور پر محمد عامر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے، پھر اگلی ہی گیند پر یاسر شاہ سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    خیال رہےکہ میزبان ٹیم کی جانب سے ریسٹن چیز نے چار، ہولڈر نے تین، بشو نے دو، جبکہ جوزف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز نےکھیل کےاختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے۔کائرن پاول اور کریگ بریتھویٹ نو اور پانچ رنز بنا کرناقابلِ شکست رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

    شارجہ ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ

    شارجہ : ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد عامر اور یاسر شاہ نے 255 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا،تاہم عامر 20 اور یاسر 12 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم 74، مصباح الحق 53جبکہ یونس خان اور سرفراز احمد 51،51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سےتیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بشو نے4، گیبرئیل نے 3 اور جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی 6رنرز پر پہلی وکٹ گرگئی،فاسٹ بالر وہاب ریاض نے جانسن کو 1رنرکے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اوراگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

  • برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : پاکستان اورانگلینڈ آج سے تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

    برمنگھم : اولڈ ٹریفورڈ کی شکست کو بُھلا کر پاکستان آج برمنگھم میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چارمیچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

    پاکستانی ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور کم بیک کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی پچ،نیامیچ ہے،جو چیلنچ آئے گا اس پر فوکس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ آج بدھ سے برمنگھم میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان نے انگلینڈ سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کردئیے۔

    pak-01

    نئے امتحان کی تیاری کیلیے پاکستان ٹیم نے برمنگھم میں ڈیرے ڈال لیے،کرکٹرز نے بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔

    Pak-02

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فیلڈنگ میں بہتری اور سلپ کیچنگ کو بہتر بنانے کیلئے کلوز فیلڈنگ کرائی۔ گراؤنڈ فیلڈنگ میں نکھار لانے کیلئے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن جوڑیوں کی شکل میں کھلاڑیوں سےخصوصی مشقیں کراتے رہے۔

    Pak-03

    کوچز کی بھرپور سیشن میں فیلڈنگ بہتربنانے پر توجہ رہی۔ قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں ایک یا دو نہیں کئی کیچز ڈراپ کرچکی ہے۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹ کی مدد سے ہلکے اسٹروکس کھیلتے ہوئے شان مسعود کو کلوز فیلڈنگ کی مشق کرائی، کپتان مصباح الحق نے اظہر علی کو تواتر کے ساتھ کیچز کروائے، دیگر فیلڈرز ہوا میں تیرتی گیندوں کے ساتھ بیک وقت لو اور اونچے کیچ پکڑنے کی مشقیں کرتے نظر آئے۔

    Pak-04

    دوسری جانب سیریز کے تیسرے معرکے سے قبل مینجمنٹ اوپننگ جوڑی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے، ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دن کے ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔

     

  • تیسرے ٹیسٹ میچ کی فتح ڈیوڈ واٹمورکے نام کرتے ہیں، مصباح الحق

    تیسرے ٹیسٹ میچ کی فتح ڈیوڈ واٹمورکے نام کرتے ہیں، مصباح الحق

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی جیت کوچ ڈیو واٹمورکے نام کردی ہے ,دبئی میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مصباح الحق ،محمد حفیظ ،سعید اجمل ،عبدالرحمن ،اظہر علی، احمد شہزاد، راحت علی، محمد طلحہ وطن واپس پہنچ گئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اظہر علی اور سرفراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اس فتح کو ٹیم ورک قرار دیتے ہیں۔

    مصباح نے کہا کہ گرائونڈ میں مونچھوں کو تائو دینے کا اشارہ ڈیو واٹمور کیلئے کیا تھا کہ یہ جیت آپ کے نام ہے۔ نوجوان بلے باز محمد اظہرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی کوشش کے ساتھ ہی میدان میں اترے تھے ہمارے لئے مرنے یا مارنے سی صورتحال تھی۔

    ٹارگٹ بیشک زیادہ تھا لیکن مصباح الحق اور منیجر نے کہا تھا کہ ہار سے نہیں ڈرنا اور صرف جیت کیلئے گرائونڈ میں جانا ہے۔ کپتان مصباح کا کہنا ہے کوچ کوئی بھی ہو سیکھنا ٹیم نے خود ہی ہوتا ہے۔

  • تیسرااورآخری ٹیسٹ میچ سولہ جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا

    تیسرااورآخری ٹیسٹ میچ سولہ جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا

    دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سولہ جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔     کھیل کے فیصلہ کن روز سب کی نگاہیں پاکستانی وکٹ کیپر سرفرازاحمد پرمرکوز تھیں جو سنھبل کر کھیل رہے تھے۔

    مگر وہ اسکور میں مزید چار رنز کا اضافہ کرکے چوہتر رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر کھلاڑیوں کی ہمت ٹوٹ گئی اور ٹیم تین سو انسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سرفرازاحمد کے ساتھ مصباح الحق ستانوے،یونس خان ستتر رنز بناکر نمایاں رہے۔

    سورنگا لکمل نے چار وکٹیں حاصل کی۔ سری لنکا کو جیت کیلئے ایک سو سینتس رنز کا ہدف ملا۔ جو اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا گیا۔ کوشل سلوا نے اٹھاون رنز بنائے۔ کورونارتنے نے باسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ آپریشنز طارق وصی نے سری لنکن بیٹسمین کوشل سلوا کو آروائی گولڈ بار پیش کیا ۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ آخری معرکہ سولہ جنوری سے شارجہ میں شروع ہوگا۔