Tag: تیسرا ٹی ٹوینٹی

  • پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    دبئی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی۔

    ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب ون ڈے سیریز میں ٹاکرا ہوگا، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔

    ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ درکار ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فروری دوہزار پندرہ کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ تیس ستمبر کو شارجہ میں ہوگا۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں کم  بیک کرنے والے پاکستان کھلاڑی اسد شفیق نے کہا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئی وہ اب نہیں ہوں گی، ون ڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا مکمل یقین ہے۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرکلین سوئپ کرلیا

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرکلین سوئپ کرلیا

    ابوظہبی : پاکستان نے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ کردیا، کپتان سرفراز احمد کی شاندار حکمت عملی کے باعث پاکستان نے فارمیٹ کے تینون میچ باآسانی جیت لی۔

    match1

    عماد وسیم میں آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔

    match2

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی، آخری میچ میں شاہینوں نے کالی آندھی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    match3

    ویسٹ انڈیز کے ایک سو چار رنز کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوور میں پورا کرلیا اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    match4

    دبئی کے بعد ابو ظہبی کا میدان بھی پاکستان کے نام رہا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دیا۔

    match5

    شعیب ملک 37 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابر اعظم 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

    match6

    پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز خالد لطیف اور شرجیل خان نے کھیل کا آغاز کیا۔ خالد لطیف 21 اور شرجیل خان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    match7

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کروانے والے پاکستانی اسپینر عماد وسیم نے تیسرے اوور کی دوسری بال پر اوپنر جانس چارلس کی وکٹ حاصل کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے مقرررہ 20 اوور ز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے جس میں سیمیول 42رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پولارڈاور پوران16،16رنز کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    آخری معرکے کے لیے دونوں ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں ، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا جب کہ ویسٹ انڈیز نے کیسرک ولیمز اور چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا.